🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 24 ・❱━━
پالتو جانور میں محض قربانی کی نیت سے وہ قربانی کے لیے متعین نہیں ہوجاتا
☆۔۔۔ پوسٹ نمبر 22 میں یہ مسئلہ تفصیلا بیان ہوا ہے کہ قربانی کی نیت سے جو جانور خریدا جائے تو اکثر اہل علم کے نزدیک وہ قربانی کے لیے متعین ہوجاتا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی جانور پالتو ہو یعنی پہلے سے گھر میں موجود ہو اور اس میں قربانی کی نیت کی جائے یا پہلے دودھ کیلئے خریدا تھا اور اب اس کو قربان کرنے کا ارادہ بن گیا تو ایسی صورتوں میں وہ جانور قربانی کے لیے متعین نہیں ہوجاتا ، چاہے غریب اس میں قربانی کی نیت کرے یا مالدار، لہذا ایسے جانور کو بیچنا ، بدلنا وغیرہ جائز ہے، اور اگر یہ گم ہوجائے یا مرجائے تو مالدار کیلئے دوسرا خریدنا لازم ہے، غریب پر کچھ لازم نہیں۔ اور گم ہونے کی صورت میں اگر مالدار دوسرا جانور خریدے اور ایام قربانی سے قبل گمشدہ بھی مل جائے تو کسی ایک کی قربانی بھی جائز ہے اور یہی حکم غریب کیلئے بھی ہے۔
📚حوالہ:
☆ بدائع الصنائع، کتاب الاضحیہ 5/62
☆ الفتاوی الھندیہ 5/291
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار 6/321
☆ قربانی کے فضائل و احکام 281
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━