░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 175 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 175* ・❱━━━
           *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(52)  صلاۃ التسبیح* 
یہ ایک خاص نماز ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے چچا جان سیدنا حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور بعض دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کو بہت اہتمام سے سکھلائی تھی، اور فرمایا تھا کہ یہ نماز ہر طرح کے چھوٹے بڑے، دانستہ یا نادانستہ ،پوشیدہ اور علانیہ گناہوں سے مغفرت اور مشکلات کے حل کا موثر ذریعہ ہے، نیز تاکید فرمائی تھی کہ اگر ممکن ہو تو روزانہ، ورنہ ہفتہ میں، ورنہ مہینہ  میں ،ورنہ سال میں،اور یہ بھی نہ ہو سکے تو عمر بھر میں ایک مرتبہ تو ضرور پڑھ لینا۔

 *(53) صلواۃ التسبیح کا مستحب وقت:*
 صلاۃ التسبیح کسی بھی غیرمکروہ وقت میں پڑھی جا سکتی ہے، البتہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ زوال کے بعد اس کو پڑھنا چاہیے۔

📚حوالہ:
(1) ابوداؤد شریف،حدیث:1297
(2) ابن ماجہ شریف،حدیث:1386
(3) فضائل اعمال:1/170
(4) درمختار مع الشامی:2/471
(5) کتاب المسائل:1/500,499
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی