✵19✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
      ━━❰・ پوسٹ نمبر 19 ・❱━━

         قربانی سے چند دن پہلے جانور خریدنا افضل ہے

   ☆۔۔۔ بہتر یہ ہے کہ قربانی سے چند دن پہلے جانور کو گھر میں رکھ کر خوب کھلائے پلائے اور خاطر مدارات کرے ، لیکن اس کے گلے اور پیروں میں بلاضرورت گھنٹیاں گھنگرو نہ پہنائے، اسی طرح فضول نمود و نمائش میں پیسہ خرچ نہ کرے۔
☆۔۔۔ قربانی کے جانور کی تصویر اتارنا، مارنا پیٹنا، کھانے پینے ، گرمی سردی کا خیال نہ رکھنا یا کسی قسم کی تکلیف پہنچانا گناہ ہے، اسی طرح اپنی بڑائی ظاہر کرنے کے لئے خواہ مخواہ لوگوں کو دکھلاتے پھرنا بھی گناہ کی بات ہے۔ البتہ اخلاص کے ساتھ قربانی کے جانور کی خاطرتواضع کے لئے چہل قدمی کرانا اور گھمانا پھرانا جائز ہے۔

   📚حوالہ:
☆ بدائع الصنائع 5/78 
☆ المحیط البرھانی 8/125
☆ الاحتیار لتعلیل المختار 1/174  
☆ قربانی کے فضائل و احکام 272

مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی