✵2✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
  ━━❰・ پوسٹ نمبر 02 ・❱━━

   سیدنا حضرت اسماعیل علیہ السلام ہی ذبیح اللہ ہیں

   اہل تحقیق حضرات مفسرین کی رائے یہ ہے کہ حضرت اسماعیل علی نبینا وعلیہ السلام ہی ذبیح اللہ تھے اور انہیں کی یاد میں قربانی کا حکم امت محمدیہ علی صاحبھا الصلوة والسلام کو دیا گیا ہے اور تفسیر کی بعض روایات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے صاحب زادے سیدنا حضرت اسحاق علیہ الصلاة والسلام کے ذبیح اللہ ہونے کی جو بات لکھی گئی ہے محققین علماء نے اسے قبول نہیں کیا؛ کیوں کہ نہ صرف قرآن کے اسلوب ؛ بلکہ موجودہ توریت کی عبارات سے بھی اس کی نفی ہوتی ہے، اور مفسرین نے لکھا ہے کہ دراصل یہودیوں نے روایتی تعصب کا ثبوت دیتے ہوئے ذبیح اللہ ہونے کی شرافت اپنے مورث اعلی سیدناحضرت اسحاق علیہ السلام کی طرف منسوب کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کی پھیلائی ہوئی روایتوں سے متاثر ہوکر بعض اسلامی روایتوں میں بھی حضرت اسحاق علیہ السلام کو ذبیح اللہ کہہ دیا گیا ہے جو صحیح نہیں ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ذبیح الله حضرت اسماعیل علیہ السلام ہی تھے ، اور اس کی تائید بہت سے شواہد سے ہوتی ہے۔

 📚حوالہ:
☆ تفسیر ابن کثیر مکمل 1134-1131
☆ معارف القرآن 7/462 
☆ کتاب المسائل 2/292
مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی