✵10✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
      ━━❰・ پوسٹ نمبر 10 ・❱━━

         قربانی کے وجوب کے لئے نصاب

       شریعت مطہرہ میں قربانی پانچ چیزوں پر واجب ہوتی ہے ، جن کو اموالِ قربانی بھی کہتے ہیں۔
(1) سونا  (2) چاندی  (3) نقد رقم  (4) سامان تجارت  (5) ضرورت سے زائد سامان
ان پانچ چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے درجہ ذیل صورتوں میں قربانی واجب ہوتی ہے:
1۔ جس شخص کے پاس صرف سونا ہو ، (چاہے کسی بھی شکل میں ہو اور استعمال ہوتا ہو یا رکھا ہوا ہو) باقی چار چیزیں بالکل نہ ہو تو ایسی صورت میں سونے کا ساڑھے سات تولہ(87.48 گرام) ہونا ضروری ہے۔
2۔ جس شخص کے پاس ان اموال قربانی میں سے چاندی ہو یا نقدی ہو یا مال تجارت ہو تو ان میں سے ہر ایک کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام) ہے یا اس کی قیمت ہے۔
3۔ جس شخص کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ضرورت سے زائد سامان ہو تو اس پر بھی قربانی واجب ہے۔
4۔ جس شخص کے پاس ان اموال قربانی میں سے دو یا تین یا تمام اموال ہو اور کوئی بھی علیحدہ طور پر نصاب کو نہ پہنچے لیکن مجموعی اعتبار سے ان کی قیمت اتنی ہو کہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچے تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔

   📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 9/452 
☆ بدائع الصنائع زکریا 4/195 
☆ جواہر الفقہ 1/448 
☆ قربانی شریعت کے مطابق کیجیے۔ ص 66
مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی