🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 07 ・❱━━
شہر میں عید کی نماز کے بعد خطبہ سے قبل قربانی کا حکم
شہر میں قربانی کا وقت چونکہ عید کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے لہذا اگر کسی نے عید کی نماز کے بعد خطبہ سے قبل قربانی کی تو درست ہوجائے گی؛ لیکن ایسا کرنا اچھا نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ خطبہ کے بعد ہی قربانی کی جائے۔
امام نے بلاطہارت نماز عید پڑھادی تو نماز اور قربانی کا حکم
اگر امام نے بھولے سے بلاوضو نماز عید پڑھادی پھر عیدگاہ میں مجمع منتشر ہونے کے بعد اسے یاد آیا تو دوبارہ نماز عید کا حکم نہیں ہے مشقت کی وجہ سے اور اگر مجمع منتشر ہونے سے قبل یاد آگیا تو عید کی نماز دہرائی جائے گی تاہم اگر کوئی شخص ایسی صورت میں نماز دہرانے سے قبل قربانی کردے تو استحسانا اس کی قربانی درست مانی جائے گی۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 9/461
☆ ھندیہ 5/295
☆ بدائع الصنائع 4/212
☆ کتاب المسائل 2/296
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━