🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 176* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(54) صلاة التسبیح کا طریقہ*
صلاۃ التسبیح پڑھنے کے دو طریقے روایات میں منقول ہیں:
*پہلا طریقہ:* پہلی رکعت میں حسبِ معمول سورت فاتحہ اور سورت ملانے کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے 15/مرتبہ "سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر" پڑھیں۔ اس کے بعد رکوع میں مقررہ تسبیح (سبحان ربی العظیم) پڑھنے کے بعد مذکورہ کلمات 10/مرتبہ پڑھیں،پھر قومہ میں 10/مرتبہ ،اس کے بعد پہلے سجدہ میں10/مرتبہ، پھر جلسہ میں 10/مرتبہ، پھر دوسرے سجدہ میں 10/مرتبہ ،پھر سجدہ سے اٹھ کر قیام میں جانے سے پہلے جلسہ استراحت میں 10/مرتبہ مذکورہ کلمات پڑھیں،اس طرح ایک رکعت میں 75 مرتبہ وہ کلمات پڑھیں جائیں اور چار رکعت میں 300 کا عددپورا ہو جائےگا، یہ طریقہ مشہور روایات سے ثابت ہے۔
نوٹ: بعض روایات میں تیسرے کلمہ کے ساتھ "ولا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم" کا بھی ذکر ہے ، اس لیے اگر موقع ہو تو اسے بھی بڑھالیا کریں تو اچھا ہے۔
📚حوالہ:
(1) ترمذی شریف مع العرف الشذی 1/109
(2) شامی زکریا 2/471
(3) کتاب المسائل:1/499
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━