🌻 *تراویح اکیلے پڑھنے کی صورت میں وتر کی جماعت کا حکم*
📿 *نمازِ تراویح اکیلے اکیلے پڑھنے کی صورت میں وتر کی جماعت کا حکم:*
ماہِ رمضان المبارک میں تراویح کی ادائیگی کے بعد وتر باجماعت ادا کرنا مستحب ہے، البتہ اگر حاضرین میں سے کسی نے بھی تراویح باجماعت ادا نہ کی ہو بلکہ انفرادی طور پر ادا کی ہو تو ایسی صورت میں ان کے لیے وتر کی جماعت مستحب نہیں، بلکہ وہ وتر کی نماز اکیلے اکیلے ادا کریں۔
☀️ الدر المختار:
(وَلَوْ لَمْ يُصَلِّهَا) أَي التَّرَاوِيحَ (بِالْإِمَامِ) أَوْ صَلَّاهَا مَعَ غَيْرِهِ (لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ الْوِتْرَ مَعَهُ) بَقِيَ لَوْ تَرَكَهَا الْكُلُّ هَلْ يُصَلُّونَ الْوِتْرَ بِجَمَاعَةٍ؟ فَلْيُرَاجَعْ.
☀️ رد المحتار على الدر المختار:
(قَوْلُهُ: بَقِيَ إلَخْ) الَّذِي يَظْهَرُ أَنَّ جَمَاعَةَ الْوِتْرِ تَبَعٌ لِجَمَاعَةِ التَّرَاوِيحِ وَإِنْ كَانَ الْوِتْرُ نَفْسُهُ أَصْلًا فِي ذَاتِهِ لِأَنَّ سُنَّةَ الْجَمَاعَةِ فِي الْوِتْرِ إنَّمَا عُرِفَتْ بِالْأَثَرِ تَابِعَةً لِلتَّرَاوِيحِ، عَلَى أَنَّهُمْ اخْتَلَفُوا فِي أَفْضَلِيَّةِ صَلَاتِهَا بِالْجَمَاعَةِ بَعْدَ التَّرَاوِيحِ كَمَا يَأْتِي. (بَابُ الْوِتْرِ وَالنَّوَافِلِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی