🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 171* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(42) نمازِ اوابین کی فضیلت*
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے"کہ: جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات (اوابین کی نماز) پڑھے گا،اور ان کے درمیان کوئی غلط بات زبان سے نہ نکالے تو یہ چھ رکعات ثواب میں اس کے لیے بارہ سال کی عبادت کے برابر قرار پائیں گی۔
*(43) تحیتہ الوُضو کی فضیلت*
حدیث شریف میں وُضو کرنے کے بعد تحیتہ الوُضو پڑھنے کی بہت فضیلت آئی ہے،ایک حدیث شریف میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں "کہ:جو شخص بھی اچھی طرح وُضو کرنے کے بعد پورے خشوع وخضوع کے ساتھ دو رکعت تحیتہ الوُضو پڑھتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے لیے جنت کو واجب قرار دیتے ہیں۔
📚حوالہ:
(1) ترمذی شریف:1/98 رقم 205
(2) سنن ابن ماجہ رقم 1167
(3) مسلم شریف:1/122 رقم 234
(4) کتاب المسائل:1/496
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━