🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 21 ・❱━━
قربانی کی نیت سے خریدے ہوئے جانور کو بدلنے کا حکم
☆۔۔۔ جو شخص فقیر یعنی غیر صاحب نصاب ہو اور وہ قربانی کی نیت سے جانور خریدلے تو راجح یہ ہے کہ اس پر بعینہ اس جانور کی قربانی لازم ہوجائے گی اور اس جانور کا بدلنا جائز نہ ہوگا۔
☆۔۔۔ جو شخص مالدار یعنی صاحب نصاب ہو، اگر وہ قربانی کی نیت سے جانور خریدے تو بہت سے حضرات کے نزدیک یہ جانور قربانی کے لیے متعین نہیں ہوتا، لہذا اس جانور کو بدلنا جائز ہوگا، خواہ دوسرا جانور کم قیمت کا خریدے یا زیادہ قیمت کا، البتہ مستحب یہ ہے کہ اگر دوسرا جانور کم قیمت کا خریدے تو بقایا رقم صدقہ کرے ، اور بعض حضرات فقہاء کرام رحمھم اللہ کے نزدیک صاحب نصاب شخص کے خریدنے سے بھی جانور قربانی کے لیے متعین ہوجاتا ہے۔
لہذا احادیث و آثار کی روسے احتیاط بھی اسی میں ہے کہ خواہ غریب ہو یا امیر ، ایک مرتبہ جانور خریدنے کے بعد بلاضرورت اس کو تبدیل نہ کرے اور اسی کی قربانی کرے، اگرچہ مالدار کے لیے تبدیل کرنے کی گنجائش ہے البتہ افضل نہیں ہے۔
📚حوالہ:
☆ الھدایہ، کتاب الاضحیہ 4/359
☆ بدائع الصنائع 5/62
☆ الفتاوی الھندیہ 5/291
☆ فتاوی شامی 6/321
☆ قربانی کے فضائل و احکام 275
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━