░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 170 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 170* ・❱━━━
           *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(39) نماز چاشت کی رکعات*
چاشت کی نماز دو رکعت  سے لے کر بارہ رکعت تک ثابت ہے،اگر کوئی دو ہی رکعت پر اکتفا کرے تب بھی اس کو نمازِچاشت کا ثواب ملے گا،اور افضل یہ ہے کہ آٹھ  رکعات پڑھی جائیں۔

 *(40) نماز چاشت کا وقت*
دس گیارہ بجے جب سورج خوب روشن اور چمک دار ہوجائے تو اس وقت نماز چاشت ادا کی جائے اور یہ وقت زوال تک رہتا ہے۔

 *(41) نمازِ چاشت  میں کون سی سورت پڑھنا مستحب ہے؟* 
اگر کسی کو سورۃ الشمس اور سورۃ الضحیٰ یاد ہو تو نماز چاشت میں ان دونوں سورتوں کو پڑھنا بہترہے، ورنہ اختیار ہے جو بھی سورت پڑھ لیا کرے، ان شاءاللہ ثواب میں کمی نہ ہوگی۔

📚حوالہ:
(1) درمختار زکریا:2/465
(2) شامی زکریا:2/465
(3) کتاب المسائل:1/495
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی