░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 174 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 174* ・❱━━━
           *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(50) نماز تہجد کی فضیلت*
احادیث شریفہ میں نمازِ تہجد کی بہت  زیادہ فضیلت وارد ہوئی ہے، ایک حدیث میں ارشاد نبوی ہے کہ "فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نمازہے۔" ایک اور روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ"تم رات میں عبادت کرنے کو لازم پکڑو، اس لیے کہ یہ تم سے پہلے گزرے ہوئے نیک لوگوں کی عادت ہے،تم کو تمہارے پروردگار سے قریب کرنے کا ذریعہ ہے، تمہارے گناہوں کی معافی اور تلافی کا سبب ہے اور گناہوں سے روکنے والی عبادت ہے۔

 *(51) تہجد کی رکعات* 
تہجد کی کم ازکم دو رکعات پڑھنا مندوب ہے اور زیادہ سے زیادہ کے بارے میں آٹھ اور بارہ رکعات تک ثبوت ہے۔

📚حوالہ:
(1) مسلم شریف 1/368 رقم 1163
(2) مراقی الفلاح مع الطحطاوی:217
(3) شامی زکریا 2/467
(4) کتاب المسائل:1/498
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی