🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 17 ・❱━━
قربانی کے شرکاء کے عقیدے سے متعلق ایک اہم مسئلہ
1۔ قربانی کے جانور میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کا مسلمان ہونا ضروری ہے، اگر کوئی ایک شریک بھی ان میں سے مسلمان نہ ہو تو کسی کی بھی قربانی درست نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ضروریات دین کو تسلیم کیا جائے ، ان میں سے کسی ایک بات کا بھی انکار کرنا کفر ہے۔ اس کی تفصیل عقائد کی کتب میں دیکھی جاسکتی ہے۔
2۔ ایسے شدید گمراہ افراد کو بھی قربانی میں ہرگز شریک نہ کیا جائے جن کا اسلام سے تعلق مشکوک ہو یا جن کے کفر اور اسلام کا معاملہ واضح نہ ہو۔
3- آج کل کفر والحاد اور گمراہی کا دور دورہ ہے اس لیے کوشش یہی ہونی چاہیے کہ تمام شرکاء صحیح العقیدہ مسلمان ہوں تاکہ قربانی کی یہ عظیم عبادت بخوبی ادا کی جاسکے۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار 6/326
☆ ھندیہ 5/304
☆ فتاوی قاضی خان 3/209 ☆قربانی شریعت کے مطابق کیجیے 125
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━