✵15✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
      ━━❰・ پوسٹ نمبر 15 ・❱━━

         بڑے جانوروں میں حصے

   اونٹ، اونٹنی ، بیل، گائے، بھینس، بھینسا اور کٹرے میں سات افراد شریک ہوسکتے ہیں اور بکری، بکرا اور بھیڑ دنبہ میں صرف ایک فرد واجب قربانی کرسکتا ہے، بڑے جانوروں میں یہ ضروری نہیں ہے کہ سات افراد ہی شریک ہوں گے بلکہ سات سے کم افراد بھی شریک ہوسکتے ہیں مثلا دو افراد ملکر گائے خریدے ، البتہ سات افراد سے زیادہ وجوبی قربانی کی نیت سے شریک نہیں ہوسکتے۔

تمام شرکاء کا عبادت کی نیت کرنا ضروری ہے
       قربانی چونکہ ایک مستقل عبادت ہے اس لیے اس میں عبادت کی نیت بھی ضروری ہے اور بڑے جانور میں حصہ لینے والے تمام افراد کا عبادت کی نیت کا ہونا ضروری ہے،  اگر کسی کی نیت محض گوشت کی ہو تو سب کی قربانی خراب ہوجائے گی، اور قربانی کے جانور میں عقیقہ اور ولیمہ کا حصہ رکھنا جائز ہے کیونکہ عقیقہ اور ولیمہ بھی عبادت ہے۔
   
📚حوالہ:
☆ شامی زکریا 9/472  
☆ بدائع الصنائع زکریا 4/207
☆ ملتقی الابحر 4/167  
☆ تاتارخانیہ 17/450 
مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی