🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 172* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(44) تحیتہ الوُضو کا وقت*
اعضاء وُضو خشک ہونے سے پہلے تحیتہ الوُضو کی نماز شروع کردی جائے، یہ سب سے زیادہ بہتر ہے، یعنی کوشش کریں کہ وضو کے فورا بعد پڑھیں۔
*(45) تحیتہ المسجد*
مسجد میں داخل ہوتے ہی دو رکعت تحیتہ المسجد پڑھنا مسنون ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تحیتہ المسجد پڑھنے کا حکم فرمایا ہے۔ (بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو)
*(46) تحیتہ المسجد کے قائم مقام نمازیں*
اگر کوئی شخص مسجد میں آتے ہی فوراً کوئی نماز مثلاً فرض، سنت یا نفل پڑھنے لگتا ہےتو اس کو اس نماز کے علاوہ تحیتہ المسجد کا بھی ثواب ملتا ہے، اور بہتر ہے کہ دل میں باقاعدہ تحیتہ المسجد کی نیت بھی کر لے۔
📚حوالہ:
(1) درمختار زکریا :2/464
(2) احسن الفتاوی :3/482
(3) ترمذی شریف:1/81
(4) شامی زکریا :2/459
(5) کتاب المسائل:1/496
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━