🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 23 ・❱━━
قربانی کے لئے خریدشدہ جانور میں عیب پیدا ہوجائے تو ۔۔۔
☆۔۔۔ اگر غریب(یعنی غیر صاحب نصاب) شخص نے قربانی کے لیے صحیح سالم جانور خریدا، اور پھر اس میں ایسا عیب پیدا ہوگیا کہ جس کی وجہ سے قربانی جائز نہ ہو، مثلا ٹانگ ٹوٹ گئی وغیرہ، تو غریب کے لئے اسی جانور کی قربانی جائز ہے۔
☆۔۔۔ اگر مالدار یعنی صاحب نصاب شخص نے قربانی کے لیے صحیح سالم جانور خریدا، اور پھر اس میں ایسا عیب پیدا ہوا جو قربانی سے مانع تھا تو مالدار کے لیے اسی جانور کو قربان کرنا جائز نہیں، البتہ اگر قربانی سے پہلے اس کا عیب ٹھیک ہوا تو قربانی درست ہوجائے گی۔
● نوٹ: ذبح کے دوران جانور میں جو عیب پیدا ہوجائے تو اس سے قربانی میں فرق نہیں آتا ، مثلا ذبح کے دوران جانور کی ٹانگ ٹوٹ جائے وغیرہ، اور اس حکم میں مالدار اور غریب برابر ہے۔
📚حوالہ:
☆ الفتاوی الھندیہ، کتاب الاضحیہ 5/299
☆ تحفة الفقہاء 3/86
☆ تبیین الحقائق ج 6 ص 7
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━