░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 173 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

━━❰・ *پوسٹ نمبر 173* ・❱━━━
           *سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*

 *(47) صبح صادق کے بعد تحیتہ المسجدکا حکم*
صبح صادق سے سورج نکلنے تک تحیتہ ا لمسجد یا کوئی دوسری نفل نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، اس وقت میں دو رکعت فجر کی سنتِ موکدہ کے علاوہ کوئی بھی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد سے غروب تک بھی کوئی نفل نماز نہ پڑھی جائے۔

 *(48) تحیتہ المسجد بیٹھنے سے ساقط نہیں ہوتی*
بیٹھنے سے پہلے تحیتہ  المسجد  پڑھنا افضل ہے، مگر بیٹھنے کے بعد بھی پڑھنے سے ان شاءاللہ ثواب کی امید ہے۔ 

 *(49) نمازِ تہجد کا وقت*
نماز تہجد کا افضل وقت سوکر اٹھنے کے بعد آدھی یا اخیر شب ہے، تاہم اس کے لیے سونا ضروری نہیں ہے، لہذا اگر کوئی شخص سونے سے قبل تہجد کی نوافل پڑھ لے تو بعض علماء نے اسے بھی تہجد کی فضیلت حاصل کرنے والوں میں شامل فرمایا ہے، نیز اگر اخیرشب میں نوافل کا موقع نہ ملے تو کم ازکم عشاء کے بعد چند رکعات اسی نیت سے پڑھ لینی چاہئیں۔ 
         
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/458
(2) احسن الفتاوی 3/482
(3) کتاب المسائل:1/497,498
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی