✵14✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
      ━━❰・ پوسٹ نمبر 14 ・❱━━

      فتنہ کے ڈر سے گائے کی قربانی ترک کرنا

      گائے کی قربانی کرنا اسلام میں بلاشبہ جائز ہے ، اور اس کی قربانی پر پابندی محض ظلم ہے؛ لیکن اگر کسی جگہ ملکی قانون کی خلاف ورزی سے فتنہ کے اندیشہ کی وجہ سے گائے کی قربانی سے احتراز کیا جائے تو یہ جائز ہے اور مجبور لوگ گناہ گار نہ ہوں گے۔

   قانونا ممنوع ہونے کے باوجود گائے کی قربانی اورگوشت کا حکم
     اگر کسی جگہ گائے کے ذبح پر قانونا پابندی ہو پھر بھی کسی نے قربانی میں گائے ذبح کرلی تو یہ قربانی شرعا درست ہے اور اس کے گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ، کیوں کہ گائے کی قربانی شرعا جائز ہے اور فی نفسہ حلال جانور ہے جو کسی قانون کی وجہ سے حرام نہیں ہوسکتا۔
   
📚حوالہ:
☆ فتاوی محمودیہ ڈابھیل 17/333  
☆ امداد الاحکام 4/191
☆ کتاب المسائل مع ترمیم یسیر 2/312
مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی