🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 16 ・❱━━
قربانی کے جانوروں میں کم از کم دو دانت ہونے کی شرعی حیثیت
مذکورہ بالا قربانی کے جانور جب اپنی ان مطلوبہ عمروں کو پہنچ جاتے ہیں تو عمویا ان کے دو دانت نکل آتے ہیں، جو کہ اس بات کی علامت ہوا کرتے ہیں کہ جانور کی مطلوبہ عمر پوری ہو چکی ہے، لیکن اس میں یہ بات یاد رہے کہ اصل اعتبار عمر کا ہے نہ کہ دانتوں کا، اگر کسی جانور کی عمر پوری ہو چکی ہو لیکن اس کے دو دانت ابھی تک نہیں نکلے ہوں تو ایسے جانور کی قربانی بھی جائز ہے۔ اگر کسی جانور کے دانت پورے نہ ہوں لیکن یہ پارک کا کہنا ہو کہ عمر پوری ہو چکی ہے اگر چہ دانت نہیں نکلے ہیں اور جانور کی ظاہر کی حالت بھی یہی بتلارہی ہو کہ عمر پوری ہو چکی ہے تو ایسی صورت میں بیوپاری کی بات پر اعتماد کرنے کی گنجائش ہے ، لیکن بعض اہل علم کے نزدیک جب تک بیوپاری قابل اعتماد نہ ہو تو صرف اس کی بات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے اس معاملے میں مناسب یہی ہے کہ کسی ماہر کی رائے لے لی جائے یا بصورت دیگر کسی ایسے جانور کا انتخاب کیا جائے جس میں شک و شبہ نہ ہو۔
📚حوالہ:
☆ فتاوی رحیمیہ ، کتاب الاضحیہ 10/50
☆ فتاوی حقانیہ 6/481
☆ قربانی شریعت کے مطابق کیجیے 102
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━