✵18✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
      ━━❰・ پوسٹ نمبر 18 ・❱━━

         مرغی اور گھوڑے کی قربانی درست نہیں
     
    شریعت مطہرہ میں قربانی کے لیے جانور مخصوص ہیں، ان کے علاوہ ہر حلال جانور کی قربانی نہیں ہوسکتی لہذا گھوڑے اور مرغی کی قربانی جائز نہیں ہے اور اس میں مجوسیوں کے ساتھ مشابہت بھی ہے ، البتہ مرغی کا صدقہ جائز ہے اور صدقہ الگ چیز ہے۔ اس مسئلہ کی بہترین تفصیل کیلئے اعلاء السنن ، کتاب الاضاحی کا مطالعہ مفید رہے گا۔

   جرسی گائے کی قربانی جائز ہے
    ہر جانور اپنی ماں کے تابع ہے یعنی اس کی ماں جس جنس سے تعلق رکھتی ہے، اس سے پیدا ہونے والا بچہ اس جنس کا حکم رکھتا ہے ، لہذا آج کل بیرونی ممالک سے جو ایک قسم کی گائے درآمد کی جاتی ہے جس کا قد چھوٹا اور ٹانگیں باریک ہوتی ہیں، اس کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ اس کی قربانی جائز اور گوشت و دودھ حلال ہے۔
   📚حوالہ:
☆ البحرالرائق،  باب العیدین 2/177 
☆ اعلاء السنن 17/207
☆ بدائع الصنائع 5/69  
☆قربانی کے فضائل و احکام 264

مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی