✵22✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
      ━━❰・ پوسٹ نمبر 22 ・❱━━

         قربانی کے لئے خریدشدہ جانور گم ہوجائے یا مرجائے ۔۔

☆۔۔ اگر کوئی مالدار(صاحب نصاب) شخص قربانی کی نیت سے جانور خریدے اور وہ جانور گم ہوجائے یا مرجائے تو مالدار کیلئے دوسرا جانور خریدنا ضروری ہے،  اور اگر پہلا جانور مل جائے تو دونوں میں سے کسی ایک کی قربانی کرنا بھی جائز ہے، اور دونوں کو بھی ذبح کرسکتا ہے، وجہ یہ ہے کہ مالدار شخص قربانی کی نیت سے جو جانور خریدتا ہے تو اکثر اہل علم کے نزدیک وہ قربانی کے لیے متعین نہیں ہوجاتا۔
☆۔۔ اگر کوئی غریب (غیر صاحب نصاب) شخص قربانی کی نیت سے جانور خریدلے اور وہ جانور گم ہوجائے یا مرجائے تو غریب کیلئے دوسرا جانور خریدنا ضروری نہیں ہے اور گم ہونے کی صورت میں اگر وہ ایام قربانی سے پہلے مل جائے تو اسی کو ذبح کرے گا اور اگر قربانی کے دنوں کے بعد مل جائے تو زندہ صدقہ کرے گا، اور اگر کسی فقیر نے قربانی کی نیت سے دوسرا جانور خریدا اور پہلا والا بھی مل گیا تو دونوں کو ذبح کرے گا،  کیوں کہ فقیر قربانی کی نیت سے جو جانور خریدتا ہے تو وہ قربانی کے لیے ہی متعین ہوجاتا ہے۔

📚حوالہ:
☆ بدائع الصنائع 5/66  
☆ امداد الفتاوی 3/566
☆ احسن الفتاوی 7/505  
☆فتاوی شامی 6/323

مرتب:✍  
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━❪❂❫━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی