🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
✵•.¸,✵°✵.。.✰ قربانی کے احکام ✰.。.✵°✵,¸.•✵
━━❰・ پوسٹ نمبر 20 ・❱━━
خریدے بغیر جائز مملوکہ جانور کی قربانی کا حکم
جو جانور خریدے بغیر کسی اور جائز طریقہ سے ملکیت میں آجائے مثلا کسی دوسرے شخص نے اپنی خوشی سے ہدیہ کردیا، یا اپنی طرف سے احسانا قیمت ادا کردی، اور جانور اس کے حوالے کیا، تو بھی اس جانور کی قربانی جائز ہے، خود جانور خریدنا یا اپنی جیب سے قیمت ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔
ادھار خریدے ہوئے جانور کی قربانی کا حکم
اگر کسی شخص کے پاس نقد پیسے نہ ہو اور وہ قربانی کے لیے ادھار جانور خریدلے یا قسطوں پر کوئی جانور خریدلے ، تو اس جانور کی قربانی بھی جائز ہے، قیمت بعد میں بھی ادا کی جاسکتی ہے، لیکن بلاضرورت ادھار کرنا اچھا نہیں۔
📚حوالہ:
☆ بدائع الصنائع کتاب التضحیہ 5/77
☆کشف الاسرار باب الامر 155
☆ فتاوی قاضی خان 3/213
☆ قربانی کے فضائل و احکام 274
مرتب:✍
━━━━━❪❂❫━━━━━
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━❪❂❫━━━━━