دسمبر 2025
!حضرت محمد ﷺ ابراہیم جلیس ابن انشا ابن حبان ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ابوداؤد اپنے محبوب ﷺ کو پہچانئے احکامِ الصلوة احکام و مسائل احمد اشفاق احمد جمال پاشا احمد مشتاق اختر شیرانی اذکار و وظائف اردو ادب اردو کہانیاں ارشاد خان سکندر ارشد عبد الحمید اسلم انصاری اسلم راہی اسماء الحسنیٰﷻ اسماء المصطفیٰ ﷺ اصلاحی ویڈیو اظہر ادیب افتخار عارف افتخار فلک کاظمی اقبال ساجد اکاؤنٹنگ اکاؤنٹنگ اردو کورس اکاؤنٹنگ ویڈیو کورس اردو اکبر الہ آبادی الکا مشرا الومیناٹی امام ابو حنیفہ امجد اسلام امجد امۃ الحئی وفا ان پیج اردو انبیائے کرام انٹرنیٹ انجینئرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی انیس دہلوی اوبنٹو او ایس اور نیل بہتا رہا ایپل ایپلیکیشنز ایچ ٹی ایم ایل ایڈوب السٹریٹر ایڈوب فوٹو شاپ ایکسل ایم ایس ورڈ ایموجیز اینڈرائڈ ایوب رومانی آبرو شاہ مبارک آپ بیتی آج کی ایپ آج کی آئی ٹی ٹِپ آج کی بات آج کی تصویر آج کی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس آسان ترجمہ قرآن آفتاب حسین آلوک شریواستو آؤٹ لُک آئی ٹی اردو کورس آئی ٹی مسائل کا حل باصر کاظمی باغ و بہار برین کمپیوٹر انٹرفیس بشیر الدین احمد دہلوی بشیر بدر بشیر فاروقی بلاگر بلوک چین اور کریپٹو بھارت چند کھنہ بھلے شاہ پائتھن پروٹون پروفیسر مولانا محمد یوسف خان پروگرامنگ پروین شاکر پطرس بخاری پندونصائح پوسٹ مارٹم پیر حبیب اللہ خان نقشبندی تاریخی واقعات تجربات تحقیق کے دریچے ترکی زبان سیکھیں ترمذی شریف تلوک چند محروم توحید تہذیب حافی تہنیت ٹپس و ٹرکس ثروت حسین جاوا اسکرپٹ جگر مراد آبادی جمادی الاول جمادی الثانی جہاد جیم جاذل چچا چھکن چودھری محمد علی ردولوی حاجی لق لق حالاتِ حاضرہ حج حذیفہ بن یمان حسرتؔ جے پوری حسرتؔ موہانی حسن بن صباح حسن بن صباح اور اسکی مصنوعی جنت حسن عابدی حسن نعیم حضرت ابراہیم  حضرت ابو ہریرہ حضرت ابوبکر صدیق حضرت اُم ایمن حضرت امام حسینؓ حضرت ثابت بن قیس حضرت دانیال حضرت سلیمان ؑ حضرت عثمانِ غنی حضرت عُزیر حضرت علی المرتضیٰ حضرت عمر فاروق حضرت عیسیٰ  حضرت معاویہ بن ابی سفیان حضرت موسیٰ  حضرت مہدیؓ حکیم منظور حماد حسن خان حمد و نعت حی علی الفلاح خالد بن ولید خالد عرفان خالد مبشر ختمِ نبوت خطبات الرشید خطباتِ فقیر خلاصۂ قرآن خلیفہ دوم خواب کی تعبیر خوارج داستان ایمان فروشوں کی داستانِ یارِ غار والمزار داغ دہلوی دجال درسِ حدیث درسِ قرآن ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی ڈاکٹر ماجد دیوبندی ڈاکٹر نذیر احمد ڈیزائننگ ذوالحجۃ ذوالقعدۃ راجیندر منچندا بانی راگھویندر دیویدی ربیع الاول ربیع الثانی رجب رزق کے دروازے رشید احمد صدیقی رمضان روزہ رؤف خیر زاہد شرجیل زکواۃ زید بن ثابت زینفورو ساغر خیامی سائبر سکیورٹی سائنس و ٹیکنالوجی سپلائی چین منیجمنٹ سچائی کی تلاش سراج لکھنوی سرشار صدیقی سرفراز شاہد سرور جمال سسٹم انجینئر سفرنامہ سلطان اختر سلطان محمود غزنوی سلیم احمد سلیم صدیقی سنن ابن ماجہ سنن البیہقی سنن نسائی سوال و جواب سورۃ الاسراء سورۃ الانبیاء سورۃ الکہف سورۃ الاعراف سورۃ ابراہیم سورۃ الاحزاب سورۃ الاخلاص سورۃ الاعلیٰ سورۃ الانشقاق سورۃ الانفال سورۃ الانفطار سورۃ البروج سورۃ البقرۃ سورۃ البلد سورۃ البینہ سورۃ التحریم سورۃ التغابن سورۃ التکاثر سورۃ التکویر سورۃ التین سورۃ الجاثیہ سورۃ الجمعہ سورۃ الجن سورۃ الحاقہ سورۃ الحج سورۃ الحجر سورۃ الحجرات سورۃ الحدید سورۃ الحشر سورۃ الدخان سورۃ الدہر سورۃ الذاریات سورۃ الرحمٰن سورۃ الرعد سورۃ الروم سورۃ الزخرف سورۃ الزلزال سورۃ الزمر سورۃ السجدۃ سورۃ الشعراء سورۃ الشمس سورۃ الشوریٰ سورۃ الصف سورۃ الضحیٰ سورۃ الطارق سورۃ الطلاق سورۃ الطور سورۃ العادیات سورۃ العصر سورۃ العلق سورۃ العنکبوت سورۃ الغاشیہ سورۃ الغافر سورۃ الفاتحہ سورۃ الفتح سورۃ الفجر سورۃ الفرقان سورۃ الفلق سورۃ الفیل سورۃ القارعہ سورۃ القدر سورۃ القصص سورۃ القلم سورۃ القمر سورۃ القیامہ سورۃ الکافرون سورۃ الکوثر سورۃ اللہب سورۃ اللیل سورۃ الم نشرح سورۃ الماعون سورۃ المآئدۃ سورۃ المجادلہ سورۃ المدثر سورۃ المرسلات سورۃ المزمل سورۃ المطففین سورۃ المعارج سورۃ الملک سورۃ الممتحنہ سورۃ المنافقون سورۃ المؤمنون سورۃ النازعات سورۃ الناس سورۃ النباء سورۃ النجم سورۃ النحل سورۃ النساء سورۃ النصر سورۃ النمل سورۃ النور سورۃ الواقعہ سورۃ الھمزہ سورۃ آل عمران سورۃ توبہ سورۃ سباء سورۃ ص سورۃ طٰہٰ سورۃ عبس سورۃ فاطر سورۃ فصلت سورۃ ق سورۃ قریش سورۃ لقمان سورۃ محمد سورۃ مریم سورۃ نوح سورۃ ہود سورۃ یوسف سورۃ یونس سورۃالانعام سورۃالصافات سورۃیٰس سورة الاحقاف سوشل میڈیا سی ایس ایس سی پلس پلس سید امتیاز علی تاج سیرت النبیﷺ شاہد احمد دہلوی شاہد کمال شجاع خاور شرح السنۃ شعب الایمان - بیہقی شعبان شعر و شاعری شفیق الرحمٰن شمشیر بے نیام شمیم حنفی شوال شوق بہرائچی شوکت تھانوی صادق حسین صدیقی صحابہ کرام صحت و تندرستی صحیح بُخاری صحیح مسلم صفر صلاح الدین ایوبی طارق بن زیاد طالب باغپتی طاہر چوھدری ظفر اقبال ظفرتابش ظہور نظر ظہیر کاشمیری عادل منصوری عارف شفیق عاصم واسطی عامر اشرف عبادات و معاملات عباس قمر عبد المالک عبداللہ فارانی عبید اللہ علیم عذرا پروین عرفان صدیقی عزم بہزاد عُشر عُشر کے احکام عطاء رفیع علامہ اقبال علامہ شبلی نعمانیؒ علی بابا عمر بن عبدالعزیز عمران جونانی عمرو بن العاص عنایت اللہ التمش عنبرین حسیب عنبر غالب ایاز غزہ فاتح اُندلس فاتح سندھ فاطمہ حسن فائر فاکس، فتنے فرحت عباس شاہ فرقت کاکوروی فری میسن فریدہ ساجد فلسطین فیض احمد فیض فینکس او ایس قتیل شفائی قربانی قربانی کے احکام قیامت قیوم نظر کاتب وحی کامٹیزیا ویڈیو ایڈیٹر کرشن چندر کرنل محمد خان کروم کشن لال خنداں دہلوی کلیم عاجز کنہیا لال کپور کوانٹم کمپیوٹنگ کورل ڈرا کوئز 1447 کوئز 2025 کیا آپ جانتے ہیں؟ کیف بھوپالی کیلیگرافی و خطاطی کینوا ڈیزائن کورس گوگل گیمز گینٹ چارٹس لائبریری لینکس متفرق مجاہد بن خلیل مجتبیٰ حسین محاورے اور ضرب الامثال محرم محسن اسرار محسن نقوی محشر بدایونی محمد بن قاسم محمد یونس بٹ محمدنجیب قاسمی محمود میاں نجمی مختصر تفسیر ِعتیق مخمور سعیدی مرادِ رسولِ کریم ﷺ مرزا غالبؔ مرزا فرحت اللہ بیگ مزاح و تفریح مستدرک حاکم مستنصر حسین تارڑ مسند احمد مشتاق احمد یوسفی مشکوٰۃ شریف مضمون و مکتوب معارف الحدیث معاشرت و طرزِ زندگی معتزلہ معرکہٴ حق و باطل مفتی ابولبابہ شاہ منصور مفتی رشید احمد مفتی سید مختار الدین شاہ مفتی شعیب عالم مفتی شفیق الدین الصلاح مفتی صداقت علی مفتی عتیق الرحمٰن شہید مفتی عرفان اللہ مفتی غلام مصطفیٰ رفیق مفتی مبین الرحمٰن مفتی محمد افضل مفتی محمد تقی عثمانی مفتی وسیم احمد قاسمی مقابل ہے آئینہ مکیش عالم منصور عمر منظر بھوپالی موبائل سوفٹویئر اور رپیئرنگ موضوع روایات مؤطا امام مالک مولانا اسلم شیخوپوری شہید مولانا اشرف علی تھانوی مولانا اعجاز احمد اعظمی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مولانا جہان یعقوب صدیقی مولانا حافظ عبدالودود شاہد مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلیؔ مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ مولانا محمد ظفر اقبال مولانا محمد علی جوہر مولانا محمدراشدشفیع مولانا مصلح الدین قاسمی مولانا نعمان نعیم مومن خان مومن مہندر کمار ثانی میاں شاہد میر امن دہلوی میر تقی میر مینا کماری ناز ناصر کاظمی نثار احمد فتحی ندا فاضلی نشور واحدی نماز وٹس ایپ وزیر آغا وکاس شرما راز ونڈوز ویب سائٹ ویڈیو ٹریننگ یاجوج و ماجوج یوسف ناظم یونس تحسین ITDarasgah ITDarasgah - Pakistani Urdu Family Forum for FREE IT Education ITDarasgah - Pakistani Urdu Forum for FREE IT Education ITDarasgah.com - Pakistani Urdu Forum for IT Education & Information ITDCFED ITDCPD ITDCWSE ITDCXA


 🤍✨🕌📿⭐️سیرت النبی ﷺ قدم بقدم🌴𝟐𝟔🌴

 سرکارِ مدینیہ، سیدِ دو عالم ﷺ کی سیرت کا مکمل اور مفصل  تذکرہ

☼الکمونیا ⲯ﹍︿﹍میاں شاہد﹍︿﹍ⲯآئی ٹی درسگاہ☼

✍🏻 عبداللہ فارانی

☰☲☷ گذشتہ سے پیوستہ ☷☲☰

*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*

حضرت خباب ؓ فرماتے ہیں کہ ایک روز میں حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت میں گیا اور یہ وہ زمانہ تھا جب ہم پر خوب ظلم کیا جاتا تھا، میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا.

اے اللہ کے رسول، کیا آپ ہمارے لیے دعا نہیں فرماتے.

میرے الفاظ سنتے ہی آپ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے۔آپ کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا۔پھر آپ نے فرمایا۔

تم سے پہلی امت کے لوگوں کو اپنے دین کے لیے کہیں زیادہ عذاب برداشت کرنے پڑے٬ ان کے جسموں پر لوہے کی کنگھییاں کی جاتی تھیں ، جس سے ان کی کھال اور ہڈیاں الگ ہو جاتی تھیں ، مگر یہ تکالیف بھی انہیں ان کے دین سے نہ ہٹا سکیں ۔ ان کے سروں پر آرے چلا چلا کر ان کے جسم دو کر دییے گئے مگر وہ اپنا دین چھوڑنے پر تیار پھر بھی نہ ہوئے. اس دین اسلام کو اللہ تعالٰی اس طرح پھیلا دے گا کہ صنعاء کے مقام سے حضر موت جانے والے سوار کو سوائے اللہ تعالٰی کے کسی کا خوف نہیں ہو گا۔ یہاں تک کہ چرواہے کو اپنی بکریوں کے متعلق بھیڑیوں کا ڈر نہیں ہو گا۔

حضرت خباب بن ارت ؓ فرماتے ہیں ایک دن میرے لیے آگ دہکائی گئی، پھر وہ آگ میری کمر پر رکھ دی گئی اور پھر اس کو اس وقت تک نہیں ہٹایا گیا جب تک کہ وہ آگ میری کمر کی چربی سے بجھ نہ گئی۔

ایسے ہی لوگوں میں حضرت عمار بن یاسر ؓ بھی تھے، حضرت عمار بن یاسر ؓ کو ان کے دین سے پھیرنے کے لیے مشرکوں نے طرح طرح کے ظلم کیے، آگ سے جلا جلا کر عذاب دیے، مگر وہ دین پر قائم رہے۔

علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ لکھتے ہیں .

ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ اس طرف تشریف لے جا رہے تھے اس وقت حضرت عمار ؓ کو آگ سے جلا جلا کر تکالیف پہنچائی جا رہی تھیں ۔ ان کی کمر پر جلنے کی وجہ سے کوڑھ جیسے سفید داغ پڑ گئے تھے۔آنحضرت ﷺ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا۔

اے آگ ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا، جیسا کہ تو ابراہیم علیہ السلام کے لیے ہو گئی تھی۔

اس دعا کے بعد انہیں آگ کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی۔

حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر، ان کے والد یاسر، ان کے بھائی عبداللہ اور ان کی والدہ سمیہ رضی اللہ عنہم، ان سبھی کو اللہ کا نام لینے کی وجہ سے سخت ترین عذاب دیے گئے۔ ایک روز جب انہیں تکالیف پہنچائی جا رہی تھیں تو نبی کریم ﷺ اس طرف سے گزرے، آپ نے ان کی تکالیف کو دیکھ کر فرمایا.

اے اللہ، آل یاسر کی مغفرت فرما.

ان کی والدہ سمیہ رضی اللہ عنہا کو ابو جہل کے چچا حذیفہ بن ابن مغیرہ نے ابو جہل کے حوالے کر دیا۔یہ اس کی باندی تھیں ۔ابو جہل نے انہیں نیزہ مارا۔اس سے وہ شہید ہو گئیں ۔ اس طرح اسلام میں انہیں سب سے پہلی شہید ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔آخر انہی مظالم کی وجہ سے حضرت عمار ؓ کے والد یاسر ؓ بھی شہید ہو گئے۔

اپنے ان مظالم اور بدترین حرکات کے ساتھ ساتھ یہ لوگ حضور اکرم ﷺ سے معجزات کا مطالبہ بھی کرتے رہتے تھے۔

ایک روز ابو جہل دوسرے سرداروں کے ساتھ حضور نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور بولا:

"اے محمد! اگر تم سچے ہو تو ہمیں چاند کے دو ٹکڑے کرکے دکھاؤ، وہ بھی اس طرح کہ ایک ٹکڑا ابو قبیس پہاڑ پر نظر آئے اور دوسرا قعیقعان پہاڑ پر نظر آئے۔"

مطلب یہ تھا کہ دونوں ٹکڑے کافی فاصلے پر ہوں تاکہ اس کے دو ٹکڑے ہونے میں کوئی شک نہ رہ جائے۔


اس روز مہینے کی چودھویں تاریخ تھی۔ چاند پورا تھا۔ آپ ﷺ نے ان کی یہ عجیب فرمائش سن کر فرمایا:

"اگر میں ایسا کر دکھاؤں تو کیا تم ایمان لے آؤ گے ۔"

انہوں نے ایک زبان ہو کر کہا:

"ہاں !بالکل! ہم ایمان لے آئیں گے۔"

"آپ ﷺ نے اللہ تعالٰی سے دعا فرمائی کہ آپ کے ہاتھ سے ایسا ہوجائے،چنانچہ چاند فوراً دو ٹکڑے ہوگیا۔ اس کا ایک حصہ ابوقبیس کے پہاڑ کےاوپر نظر آیا، دوسرا قعیقعان پہاڑ پر، اس وقت نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

"لو اب گواہی دو۔"

ان کے دلوں پر تو قفل پڑے تھے، کہنے لگے:

"محمد نے ہم لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا ہے۔"

کچھ نے کہا:

"محمد نے چاند پر جادو کردیا ہے مگر ان کے جادو کا اثر ساری دنیا کے لوگوں پر نہیں ہو سکتا۔"

مطلب یہ تھا کہ ہر جگہ کے لوگ چاند کو دو ٹکڑے نہیں دیکھ رہے ہوں گے۔ اب انہوں نے کہا:

"ہم دوسرے شہروں سے آنے والوں سے یہ بات پوچھیں گے۔"

چنانچہ جب مکہ میں دوسرے شہروں کے لوگ داخل ہوئے تو انہوں نے چاند کے بارے میں ان سے پوچھا، آنے والے سب لوگوں نے یہی کہا:

"ہاں ہاں ! ہم نے بھی چاند کو دو ٹکڑے ہوتے دیکھا ہے۔"

یہ سنتے ہی مشرک بول اٹھے:

"بس! پھر تو یہ عام جادو ہے، اس کا اثر سب پر ہوا ہے۔"

کچھ نے کہا:

"یہ ایک ایسا جادو ہے جس سے جادوگر بھی متاثر ہوئے ہیں ۔"

یعنی جادوگروں کو بھی چاند دو ٹکڑے نظر آیا ہے۔ 

اس پر اللہ تعالٰی نے سورہ قمر کی آیات نازل فرمائی۔

"ترجمہ: قیامت نزدیک آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا اور یہ لوگ کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ٹال دیتے ہیں اور کہتے ہیں ، یہ جادو ہے جو ابھی ختم ہو جائے گا۔

مختلف قوموں کی تاریخ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چاند کا دو ٹکڑے ہونا صرف مکہ میں نظر نہیں آیا تھا بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی اس کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ 

اسی طرح ایک دن مشرکین نے کہا:

"اگر آپ واقعی نبی ہیں تو ان پہاڑوں کو ہٹادیجئے جن کی وجہ سے ہمارا شہر تنگ ہورہا ہے۔ تاکہ ہماری آبادیاں پھیل کر بس جائیں ۔ اور اپنے رب سے کہہ کر ایسی نہریں جاری کرادیں جیسی شام اور عراق میں ہیں اور ہمارے باپ دادوں کو دوبارہ زندہ کراکے دکھائیں ۔ ان دوبارہ زندہ ہونے والوں میں قصی بن کلاب ضرور ہو، اس لئے کہ وہ نہایت دانا اور عقل مند بزرگ تھا۔ ہم اس سے پوچھیں گے، آپ جو کچھ کہتے ہیں ، سچ ہے یا جھوٹ، اگر ہمارے ان بزرگوں نے آپ کی تصدیق کردی اور آپ نے ہمارے یہ مطالبے پورے کردیئے تو ہم آپ کی نبوت کا اقرار کرلیں گے اور جان لیں گے کہ آپ واقعی اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں ، اللہ تعالٰی نے آپ کو ہماری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے...جیسا کہ آپ دعوی کرتے ہیں ۔"

ان کی یہ باتیں سن کر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

"مجھے ان باتوں کے لئے تمہاری طرف رسول بنا کر نہیں بھیجا گیا بلکہ میں تو اس مقصد کے لیے بھیجا گیا ہوں کہ ایک اللہ کی عبادت کرو۔"

ایک مشرک کہنے لگا:

"آپ اسی طرح کھانا کھاتے ہیں جس طرح ہم کھاتے ہیں ، اسی طرح بازاروں میں چلتے ہیں جس طرح ہم چلتے ہیں ، ہماری طرح ہی زندگی کی ضروریات پوری کرتے ہیں ، لہٰذا آپ کو کیا حق ہے کہ نبی کہہ کر خود کو نمایاں کریں اور یہ کہ آپ کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں اترا جو آپ کی تصدیق کرتا۔"

اس پر اللہ تعالٰی نے سورہ فرقان کی آیت 7 نازل فرمائی:

"ترجمہ: اور یہ کافر لوگ رسول اللہ ﷺ کی نسبت یوں کہتے ہیں کہ اس رسول کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ہماری طرح کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا کہ وہ اس کے ساتھ رہ کر ڈرایا کرتا۔ اس کے پاس غیب سے کوئی خزانہ آ پڑتا یا اس کے پاس کوئی (غیبی) باغ ہوتا جس سے یہ کھایا کرتا اور ایمان لانے والوں سے یہ ظالم لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ تم تو ایک بے عقل آدمی کی راہ پر چل رہے ہو۔"

پھر جب انہوں نے یہ کہا کہ اللہ تعالٰی کی ذات اس سے بہت بلند ہے کہ وہ ہم ہی میں سے ایک بندے کو رسول بنا کر بھیجے تو اس پر اللہ تعالٰی نے سورہ یونس کی آیت نازل فرمائی:

"ترجمہ: کیا ان مکہ کے لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کے پاس وحی بھیج دی کہ سب آدمیوں کو اللہ کے احکامات کے خلاف چلنے پر ڈرائیں اور جو ایمان لے آئے، انہیں خوش خبری سنادیں کہ انہیں اپنے رب کے پاس پہنچ کر پورا رتبہ ملے گا۔"

اس کے بعد ان لوگوں نے آپ ﷺ سے کہا: 

"ہم پر آسمان کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے گرادو، جیسا کہ تمہارا دعوی ہے کہ تمہارا رب جو چاہے کر سکتا ہے۔ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تم جس رحمن کا ذکر کرتے ہو وہ رحمن یمامہ کا ایک شخص ہے، وہ تمہیں یہ باتیں سکھاتا ہے، ہم لوگ اللہ کی قسم! کبھی رحمن پر ایمان نہیں لائیں گے۔"

یہاں رحمن سے ان لوگوں کی مراد یمامہ کے ایک یہودی کاہن سے تھی۔ اس بات کے جواب میں اللہ تعالٰی نے سورة الرعد کی آیت 30 نازل فرمائی:

"ترجمہ: آپ فرمادیجئے کہ وہی میرا مربی اور نگہبان ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کر لیا اور اسی کے پاس مجھے جانا ہے۔"

اس وقت آپ پر رنج اور غم کی کیفیت طاری تھی۔ آپ کی عین خواہش تھی کہ وہ لوگ ایمان قبول کرلیں ، لیکن ایسا نہ ہوسکا، اس لئے غمگین تھے، اسی حالت میں آپ وہاں سے اٹھ گئے۔


مشرکین نے اس قسم کی اور بھی فرمائشیں کیں ۔ کبھی وہ کہتے صفا پہاڑ کو سونے کا بناکر دکھائیں ، کبھی کہتے سیڑھی کے ذریعے آسمان پر چڑھ کر دکھائیں اور فرشتوں کے ساتھ واپس آئیں ۔ ان کی تمام باتوں کے جواب میں اللہ تعالٰی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو آپ کی خدمت میں بھیجا۔ انہوں نے آکر کہا:

"اے محمد ﷺ! اللہ تعالٰی آپ کو سلام فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو صفا پہاڑ کو سونے کا بنادیا جائے۔ اسی طرح ان کے جو مطالبات ہیں ، ان کو بھی پورا کر دیا جائے، لیکن اس کے بعد بھی اگر یہ لوگ ایمان نہ لائے تو پھر سابقہ قوموں کی طرح ان پر ہولناک عذاب نازل ہوگا، ایسا عذاب کہ آج تک کسی قوم پر نازل نہیں ہوا ہوگا اور اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو میں ان پر رحمت اور توبہ کا دروازہ کھلا رکھوں گا۔"

یہ سن کر آپ نے عرض کیا:

"باری تعالٰی! آپ اپنی رحمت اور توبہ کا دروازہ کھلا رکھیں ۔"

دراصل آپ جانتے تھے کہ قریش کے یہ مطالبات جہالت کی بنیاد پر ہیں ، کیونکہ یہ لوگ رسولوں کو بھیجنے کی حکمت کو نہیں جانتے تھے...رسولوں کا بھیجا جانا تو در اصل مخلوق کا امتحان ہوتا ہے تاکہ وہ رسولوں کی تصدیق کریں اور رب تعالٰی کی عبادت کریں ۔ اگر اللہ تعالٰی درمیان سے سارے پردے ہٹادے اور سب لوگ آنکھوں سے سب کچھ دیکھ لیں تو پھر تو انبیاء اور رسولوں کو بھیجنے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی اور غیب پر ایمان لانے کا کوئی معنی ہی نہیں رہتا۔

مکہ کے مشرکین نے دو یہودی عالموں کے پاس اپنے آدمی بھیجے۔ یہ یہودی عالم مدینہ میں رہتے تھے۔ دونوں قاصدوں نے یہودی عالموں سے ملاقات کی اور ان سے کہا: 

"ہم آپ کے پاس اپنا ایک معاملہ لے کر آئے ہیں ، ہم لوگوں میں ایک یتیم لڑکا ہے، اس کا دعوی ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔"

یہ سن کر یہودی عالم بولے:

"ہمیں اس کا حلیہ بتاؤ۔"

قاصدوں نے نبی اکرم ﷺ کا حلیہ بتادیا۔ تب انہوں نے پوچھا:

"تم لوگوں میں سے کن لوگوں نے ان کی پیروی کی ہے؟"

انہوں نے جواب دیا:

"کم درجے کے لوگوں نے۔"

اب انہوں نے کہا:

"تم جاکر ان سے تین سوال کرو، اگر انہوں نے ان تین سوالات کے جوابات دے دیے تو وہ اللہ کے نبی ہیں اور اگر جواب نہ دے سکے تو پھر سمجھ لینا، وہ کوئی جھوٹا شخص ہے۔"

*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*

cxxx{}::::::::::::جاری ہے:::::::::::::::>


 🏆Alkamunia Presents ITDarasgah Quiz🏆1447🏆الکمونیا پیش کرتے ہیں آئی ٹی درسگاہ کوئز🏆

📚 سوال نمبر 130 (اسپورٹس):
کرکٹ کی تاریخ میں صرف ایک پاکستانی باؤلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 وکٹیں ایک اننگز میں لی ہیں۔ یہ تاریخی کارنامہ 6 دسمبر 1959 کو دہلی میں بھارت کے خلاف کیا گیا۔ وہ عظیم باؤلر کون تھے؟

A) فضل محمود ❤️

B) عمران خان 💙

C) وسیم اکرم 💚

D) وقار یونس 💛

✨ خصوصیت:

صحیح جواب دینے والے کو "پاکستان کرکٹ کا لیجنڈ مورخ" کا خصوصی بیج دیا جائے گا۔

#درسگاہ_کوئز #اسپورٹس

اللہ ہمارے علم و فہم میں اضافہ فرمائے! آمین! 💚🤍

⏰ وقت: کم از کم اگلے 24 گھنٹے تک جواب دے سکتے ہیں!
🎯 طریقہ: درست آپشن پر ایموجی ری ایکٹ کریں ( ❤️، 💙، 💚 یا 💛 )



 

🌹 قسط نمبر 2 — أَحْمَدُ ﷺ

(قرآن سے ثابت — سب سے زیادہ تعریف کرنے والے اور سب سے زیادہ تعریف کیے جانے والے)

الحمد للہ رب العالمین، والصلاة والسلام على سید المرسلین، وعلى آلہ وصحبہ أجمعین۔


🌟 اسمِ مبارک: أَحْمَدُ ﷺ

درجہ: قرآن سے ثابت
ذکرِ قرآنی: 1 مرتبہ
لغوی معنی: سب سے زیادہ تعریف کرنے والا اور سب سے زیادہ تعریف کیا جانے والا
رومن: Ahmad


🔹 قرآنِ مجید میں ذکر

سورۃ الصف (61:6)

وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ…

ترجمہ:
"میں (عیسیٰ علیہ السلام) ایک ایسے رسول کی بشارت دینے والا ہوں جو میرے بعد آئیں گے، جن کا نام احمد ہوگا"۔

یہ واحد آیت ہے جس میں "أحمد" نام صریحاً آیا ہے
اور یہ اس حقیقت کا اعلان ہے کہ آنے والے رسول ﷺ کا سب سے روشن تعارف — احمد — اللہ نے خود نبی عیسیٰ علیہ السلام کی زبان سے کرایا۔


🔹 لغوی تحقیق

أحمد — افعل التفضیل (superlative degree) کے وزن پر ہے۔
معنی:

  • سب سے زیادہ تعریف کرنے والے

  • سب سے زیادہ تعریف کے لائق

  • وہ ہستی جو حمد کے اعلیٰ ترین مرتبے پر فائز ہو

علماء کے دو عظیم پہلو بیان کرتے ہیں:

1— أحمد بمعنی "حامد" (فاعل)

یعنی وہ جو اللہ کی:

  • سب سے زیادہ،

  • سب سے مسلسل،

  • سب سے کامل حمد کرنے والا ہے۔

آپ ﷺ نے ہر حالت میں حمد کی:
"الحمد للہ على كل حال"

2— أحمد بمعنی "محمود" (مفعول)

یعنی وہ جسے اللہ خود سب سے زیادہ سراہتا ہے،
اور مخلوق بھی سب سے زیادہ تعریف کرتی ہے۔

اسی لیے قیامت کے دن حمد کا جھنڈا آپ ﷺ کے ہاتھ میں ہوگا۔


🔹 احادیثِ مبارکہ میں "أحمد"

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"إِنَّ لِي أَسْمَاءً… وَأَنَا أَحْمَدُ"
— صحیح مسلم

ایک دوسری روایت میں آیا:
"أنا محمدٌ وأنا أحمد"
— صحیح مسلم

امام نووی فرماتے ہیں:
"احمد، محمد سے زیادہ خاص نام ہے، کیونکہ اس میں حمد کی اعلیٰ ترین صفت کا بیان ہے۔"


🔹 تاریخی و سیرتی پہلو

  • "أحمد" کا ذکر انجیل میں نازل ہوا۔

  • ابتدائی عیسائی متون میں لفظ پرکلوتوس (Periclytos) آیا ہے، جس کے معنی "بہت زیادہ تعریف کیا گیا" ہیں — جو أحمد کے ہم معنی ہے۔

  • علماء نے لکھا ہے کہ "محمد" آپ کے ظاہری کمالات کا نام ہے اور "أحمد" آپ کے باطنی، ربانی اور روحانی کمالات کا۔


🔹 اسمِ "أحمد" کی عظمت

1. یہ آپ ﷺ کا "قیامِ لیل والا نام" ہے

رات کے وقت نبی ﷺ کی ساری دعائیں حمد سے شروع ہوتیں۔
اسی لیے بہت سے علماء فرماتے ہیں کہ احمد، حامد ہونے کا بلند ترین درجہ ہے۔

2. شفاعتِ کبریٰ اسی نام کے جلوے سے وابستہ ہے

وہ مقام جہاں کوئی نبی سفارش نہ کرے گا —
وہاں آپ ﷺ کہیں گے:
"أنا لها… أنا أحمد!"

3. احمد — باطنِ محمد ﷺ

محمد ﷺ صفتِ ظاہر،
اور احمد ﷺ صفتِ باطن ہے۔

دونوں مل کر:
"كمالاتِ انسانِ کامل"
کا مکمل آئینہ بنتے ہیں۔


🔹 علماء کی آراء

ابن قیم:
"أحمد وہ ہیں جنہوں نے اللہ کی حمد کا حق ادا کیا، اور اللہ نے ان کی حمد کا حق ادا کیا۔"

امام قرطبی:
"أحمد میں حمد کے اعلیٰ ترین معانی سمٹے ہوئے ہیں، اور یہی ان کی فضیلت کا راز ہے۔"

امام فخرالدین رازی:
"أحمد اُن کے اخلاق، عبادات اور احوال کی جامع تعبیر ہے۔"


🔹 روحانی دروس

  • یہ نام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہر حال میں اللہ کی تعریف کرتے رہو۔

  • یہ نام ہمیں بتاتا ہے کہ اللہ کے محبوب ﷺ کی سب سے نمایاں پہچان — حمد ہے۔

  • یہ نام یہ سبق دیتا ہے کہ محبت مصطفی ﷺ اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب دل اللہ کی حمد سے آباد ہو۔


🌙 دعائیہ اختتام

اللہم صلِّ وسلِّم وبارک على عبدك ورسولك أحمد،
واجعلنا من المحمودین عندك،
ومن أهل حمدك وشكرك،
واحشرنا تحت لوائه يوم يقوم الناس لرب العالمين۔
آمین۔


📌 اگلی قسط — اسمِ مبارک نمبر 3:

🌹 "حَامِدٌ ﷺ"

— وہ جو سب سے زیادہ اللہ کی حمد بجا لانے والا ہے


 📘 لیول 1 - لیکچر 6: بنیادی سیکیورٹی - ڈیٹا پروٹیکشن اور بیک اپ

📅 تاریخ اجراء: 22 دسمبر 2025
🎯 لیول: 1 - Fundamentals Administrator
⏰ تخمینی وقت: 40-55 منٹ

📝 تعارف
🔒 سیکیورٹی سے پہلی ملاقات!
آپ کے فورم کی سیکیورٹی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔ XenForo میں طاقتور سیکیورٹی فیچرز ہیں جو آپ کے ڈیٹا اور صارفین کی حفاظت کرتے ہیں۔

💡 سیکیورٹی کے اہم پہلو:

  • ایڈمنسٹریٹر سیکیورٹی

  • صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ

  • باقاعدہ بیک اپ پروسیجرز

  • سپیم اور حملوں سے تحفظ

🎯 اس لیکچر کے اہم نکات
✅ ہم کیا سیکھیں گے:
ایڈمنسٹریٹر سیکیورٹی کی بنیادیں
صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے طریقے
بیک اپ کے بنیادی اصول
سیکیورٹی آڈٹ اور مانیٹرنگ

🛠️ عملی کام:
سیکیورٹی سیٹنگز کا جائزہ اور ترتیب
دستی بیک اپ لینا
سیکیورٹی چیک لسٹ مکمل کرنا


👨💼 ایڈمنسٹریٹر سیکیورٹی

🔐 ایڈمن اکاؤنٹ سیکیورٹی:

🔸 سٹیپ 1: مضبوط پاسورڈ پالیسی

text
ایڈمن پینل → سیٹ اپ → آپشنز → سیکیورٹی اینڈ موڈریشن

پاسورڈ کی ضروریات:

  • لمبائی: کم از کم 8 حروف

  • پیچیدگی: بڑے اور چھوٹے حروف، نمبر، علامات

  • تبدیلی: ہر 90 دن بعد

🔸 سٹیپ 2: دو مرحلہ کی تصدیق

text
ایڈمن پینل → سیٹ اپ → آپشنز → دو مرحلہ کی تصدیق

2FA کے فوائد:

  • ✅ اضافی سیکیورٹی لیئر

  • ✅ غیر مجاز رسائی سے تحفظ

  • ✅ ایڈمن اکاؤنٹس کی حفاظت


[دو مرحلہ کی تصدیق سیٹنگز]
📍 مقام: 2FA کنفیگریشن کے دوران
🎯 مقصد: سیکیورٹی فیچرز دکھانا
📐 سائز: میڈیم (600x400px)

🔸 سٹیپ 3: ایڈمن سیشن مینجمنٹ

text
ایڈمن پینل → یوزرز → سیشن مینجمنٹ

سیشن سیٹنگز:

  • ⏰ سیشن کی میعاد

  • 🌐 فعال سیشنز کا جائزہ

  • 🚫 غیر معروف سیشنز کو ختم کرنا


🛡️ صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ

🔒 ڈیٹا پروٹیکشن سیٹنگز:

🔸 سٹیپ 1: پرائیویسی سیٹنگز

text
ایڈمن پینل → سیٹ اپ → آپشنز → پرائیویسی

اہم پرائیویسی سیٹنگز:

  • 📧 ای میل کا تحفظ

  • 👤 پروفائل معلومات کی حد بندی

  • 🔍 سرچ انڈیکسنگ کنٹرول

🔸 سٹیپ 2: ڈیٹا Retention پالیسی

text
ایڈمن پینل → سیٹ اپ → آپشنز → ڈیٹا Retention

ڈیٹا کے تحفظ کے اقدامات:

  • 🗑️ پرانے ڈیٹا کا احتیاط سے خاتمہ

  • 📊 ضروری ڈیٹا کا آرکائیو

  • 🔐 حساس معلومات کا انکرپشن



💾 بنیادی بیک اپ پروسیجرز

📦 بیک اپ کی اقسام:

  1. ڈیٹابیس بیک اپ

    • تمام صارفین کا ڈیٹا

    • فورم کا مواد

    • سیٹنگز اور کنفیگریشن

  2. فائل بیک اپ

    • اپلوڈ کردہ فائلز

    • سٹائلز اور ایڈآنز

    • لوگو اور امیجز

🔸 سٹیپ 1: دستی ڈیٹابیس بیک اپ

text
ایڈمن پینل → ٹولز → بیک اپ

بیک اپ سیٹنگز:

  • 📁 بیک اپ کی جگہ

  • ⏰ بیک اپ کی فریکوئنسی

  • 🗜️ کمپریشن کا اختیار

🔸 سٹیپ 2: فائلز کا بیک اپ

text
cPanel → File Manager → فائلز کا انتخاب → ZIP بنائیں

اہم فائلز برائے بیک اپ:

  • /data ڈائرکٹری

  • /internal_data ڈائرکٹری

  • /src/config.php فائل

  • اپلوڈ کردہ attachments

[بیک اپ انٹرفیس]
📍 مقام: بیک اپ لیتے وقت
🎯 مقصد: بیک اپ پروسیس دکھانا
📐 سائز: میڈیم (600x400px)


🔍 سیکیورٹی آڈٹ اور مانیٹرنگ

🔸 سٹیپ 1: سیکیورٹی لاگز

text
ایڈمن پینل → ٹولز → سیکیورٹی لاگز

لاگز میں دیکھنے والی اہم باتیں:

  • 🔐 لاگ ان کی کوششیں

  • 👤 ایڈمن ایکشنز

  • 🚫 روکے گئے حملے

🔸 سٹیپ 2: سسٹم ہیلتھ چیک

text
ایڈمن پینل → ڈیش بورڈ → فورم ہیلتھ چیک

سیکیورٹی چیک لسٹ:

  • ✅ فائل permissions

  • ✅ SSL certificate

  • ✅ سسٹم اپ ڈیٹس

  • ✅ سیکیورٹی ایکسٹینشنز


🛡️ سپیم اور حملوں سے تحفظ

🔸 سٹیپ 1: سپیم مینجمنٹ

text
ایڈمن پینل → سیٹ اپ → آپشنز → سپیم مینجمنٹ

سپیم روک تھام کے طریقے:

  • 🤖 کیپچا سسٹم

  • ⏰ پوسٹنگ کی حد بندیاں

  • 📧 ای میل ڈومین بلاک لسٹ

🔸 سٹیپ 2: IP بلاک لسٹ

text
ایڈمن پینل → سیٹ اپ → آپشنز → IP بلاک لسٹ

بلاک لسٹ مینجمنٹ:

  • 🚫 مشکوک IP پتے

  • 🌍 جغرافیائی پابندیاں

  • ⚠️ حملہ آور نیٹ ورکس


📋 اسائنمنٹ
🎯 مقصد:
اپنے فورم کی سیکیورٹی سیٹنگز کا جائزہ لیں اور بنیادی بیک اپ سسٹم قائم کریں۔

✅ کامیابی کے معیار:

  • سیکیورٹی سیٹنگز کا جائزہ لیا

  • دستی بیک اپ لیا

  • سیکیورٹی چیک لسٹ مکمل کی

  • پرائیویسی سیٹنگز کنفیگر کیں

🛠️ مطلوبہ کام:

  1. ایڈمن پاسورڈ تبدیل کریں

  2. ڈیٹابیس کا دستی بیک اپ لیں

  3. سیکیورٹی لاگز کا جائزہ لیں

  4. پرائیویسی سیٹنگز ریویو کریں

📸 مطلوبہ اسکرین شاٹس:

  1. بیک اپ کامیابی کا اسکرین شاٹ

  2. سیکیورٹی سیٹنگز کا جائزہ

  3. سسٹم ہیلتھ چیک کا نتیجہ

  4. سیکیورٹی لاگز کا نظارہ


⚠️ عام مسائل اور حل

❌ مسئلہ: "بیک اپ نہیں ہو رہا"

text
حل:
1. فائل permissions چیک کریں
2. ڈیٹابیس سائز چیک کریں
3. سرور میموری چیک کریں

❌ مسئلہ: "سیکیورٹی وارننگ"

text
حل:
1. SSL certificate چیک کریں
2. سسٹم اپ ڈیٹس چیک کریں
3. فائل انٹیگریٹی چیک کریں

❌ مسئلہ: "سپیم حملہ"

text
حل:
1. کیپچا آن کریں
2. IP بلاک کریں
3. پوسٹنگ کی حد بندیاں لگائیں

💡 بہترین مشقیں

🎯 سیکیورٹی تجاویز:

  • باقاعدہ بیک اپ شیڈول بنائیں

  • سسٹم اپ ڈیٹس بروقت انسٹال کریں

  • صارفین کو سیکیورٹی آگاہی دیں

  • سیکیورٹی آڈٹ باقاعدہ کریں

🔧 تکنیکی تجاویز:

  • آٹومیٹک بیک اپ سسٹم سیٹ اپ کریں

  • مانیٹرنگ ٹولز استعمال کریں

  • سیکیورٹی پلگ ان انسٹال کریں

  • سرور لیول سیکیورٹی پر توجہ دیں


🎊 اختتامیہ

مبارک ہو! اب آپ XenForo میں بنیادی سیکیورٹی کے اصولوں سے واقف ہیں۔ آپ نے سیکھا ہے:

✅ ایڈمنسٹریٹر سیکیورٹی کی بنیادیں
✅ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے طریقے
✅ بیک اپ کے بنیادی اصول
✅ سیکیورٹی آڈٹ اور مانیٹرنگ

اگلے لیکچر میں ہم سیکھیں گے:

  • کنٹینٹ مینجمنٹ کے بنیادی اصول

  • پیجز اور ڈیمو کنٹینٹ

  • نیویگیشن میں ترمیم

📢 یاد رکھیں: "احتیاط علاج سے بہتر ہے!"


🏷️ ہیش ٹیگز

text
#سیکیورٹی #بیک اپ #لیول1 #لیکچر6
#XenForoسیکیورٹی #ITDarasgahسرٹیفائیڈ
#ڈیٹا پروٹیکشن #XenForoایڈمنسٹریٹر

🔔 اگلا لیکچر: "کنٹینٹ مینجمنٹ - پیجز اور ڈیمو کنٹینٹ"
📅 اگلی تاریخ: 29 دسمبر 2025

"احتیاط ایمان کا حصہ ہے"

  • حدیث مبارکہ

🎯 اب عملی کام شروع کریں اور اپنے فورم کی حفاظت کو یقینی بنائیں!


MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget