🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 249* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(16) مریض کا زمین پر رکھی ہوئی کسی چیز پر سجدہ کرنا:*
جو شخص سپاٹ زمین پر سجدہ کرنے پر کسی وجہ سے قادر نہ ہو اور وہ کوئی اونچی چیز رکھ کر اس پر سجدہ کرسکتا ہو،تو اگر وہ چیز سخت اور ٹھوس ہے اور اس کی اونچائی دو اینٹ سے زیادہ نہیں ہے، تو اس کو حقیقتہً سجدہ کرنے والا سمجھا جائے گا اور اسے سجدہ کرنے سے معذور قرار نہیں دیں گے، اور اسی طرح سجدہ کرنا اس پر لازم ہوگا، اور اگر جو چیز رکھی گئی ہے وہ ٹھوس نہیں ہے مثلاً نرم تکیہ یا گدا وغیرہ ہے تو اس پر سجدہ کرنا حقیقی سجدہ نہیں ہے؛ بلکہ سجدہ کا اشارہ ہے گویا اس نرم چیز تک پیشانی لے جانے کی وجہ سے ہی اس کو سجدہ کا اشارہ کرنے والا قرار دیا جائے گا، خواہ پیشانی اس چیز پر ٹکے یا نہ ٹکے،اور وہ سجدہ کرنے سے معذورین کے حکم میں ہوگا، جب کہ وہ ٹھوس چیز پر سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/569
(2) عالمگیری:1/136
(3) البحر الرائق زکریا:2/201
(4) کتاب المسائل:1/571:572
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

ایک تبصرہ شائع کریں