🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 247* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(11) مریض کس طرح بیٹھ کر نماز پڑھے؟*
مریض جس طرح سہولت ہو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؛لیکن اولیٰ یہ ہے کہ اگر زیادہ کلفت نہ ہو تو تشہد کی ہیئت کی طرح بیٹھ کر نماز ادا کرے۔
*(12) جو شخص کچھ دیر کھڑے ہونے پر قادر ہو وہ کیا کرے؟*
جس شخص کی حالت یہ ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے کھڑے ہونے اور قرآت کرنے پر قادر ہے؛لیکن دیر تک کھڑا نہیں رہ سکتا،تو اس پر لازم ہے کہ جتنی دیر کھڑا رہ سکتا ہے ، کھڑا رہے اور پھر بیٹھ جائے۔
*(13) جو ٹیک لگا کر کھڑے ہونے پر قادر ہو:*
اگر کوئی شخص بلا سہارے کھڑے ہونے پر تو قدرت نہ رکھے؛لیکن سہارے کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتا ہو،مثلاً دیوار،لاٹھی یا کسی خادم کے سہارے کھڑا ہوسکتا ہو تو ایسے شخص کے لیے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا لازم ہے،اس کی نماز بیٹھ کر ادا نہ ہوگی۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/566:567
(2) بدائع الصنائع زکریا:1/286
(3) البحر الرائق 2/199
(4) عالمگیری:1/136
(5) کتاب المسائل:1/570:571
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: