░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 245 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ *پوسٹ نمبر 245* ・❱━━━
    *مریض کی نماز سے متعلق مسائل:* 

 *(7) سلس البول والا کسی بھی حالت میں مرض سے محفوظ نہ ہو:* 
اگر کوئی شخص مسلسل پیشاب کے قطرات آنے میں مبتلا ہے اور کھڑے بیٹھنے کسی بھی حالت میں مرض کا انقطاع نہیں ہوتا تو ایسے مریض سے قیام ساقط نہیں ہے،وہ کھڑے ہوکر رکوع اور سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرے گا اور حسب ضابطہ معذورین کے حکم میں ہوگا۔

 *(8) کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں  دشمن  کا خطرہ ہو:* 
اگر کوئی شخص ایسی جگہ گھیر جائے کہ کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دشمن کے دیکھ لینے اور پھر نقصان پہنچانے کا خطرہ ہو تو اس کے لیے بھی بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/565
(2) البحر الرائق کراچی 2/112
(3) بدائع الصنائع زکریا:1/286
(4) عالمگیری:1/138
(5) کتاب المسائل:1570
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget