🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 248* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(14) اشارہ سے نماز پڑھنے والا رکوع سجدے کیسے کرے؟*
بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھنے والا سر جھکا کر رکوع اور سجدہ کرے گا اور سجدہ میں رکوع کی حالت سے زیادہ سر کو جھکائے گا، اس حالت میں سجدہ کی صحت کے لیے سرین کا اٹھانا لازم نہیں ہے۔
*(15) بیٹھنے سے معذور شخص نماز کیسے پڑھے؟*
جو شخص کسی طرح بھی بیٹھنے پر قادر نہ رہے یعنی تکیہ وغیرہ کے سہارے سے بھی بیٹھ نہ سکے تو ایسا شخص لیٹ کر اشارہ سے نماز پڑھے گا، اور اس کے لیے درج ذیل دو طرح کی ہیئت اپنانا درست ہے:
(۱) افضل یہ ہے کہ پیر قبلہ کی طرف کرکے گھٹنے کھڑے کرلے اور سر کے نیچے تکیہ لگا دیا جائے؛ تاکہ چہرہ قبلہ کی طرف ہوجائے اور پھر گردن کے اشارہ سے نماز ادا کرے۔
(۲) دوسری صورت یہ ہے کہ مریض کو کروٹ پر لٹا کر اس کا چہرہ قبلہ کی طرف کر دیا جائے اور دائیں کروٹ پر لٹانا افضل ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/568
(2) شرح وقایه:1/189
(3) بدائع الصنائع 1/284
(4) البحر الرائق زکریا:2/201
(5) کتاب المسائل:1/571:572
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: