🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 246* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(9) بارش یا کیچڑ کی وجہ سے تنگ خیمہ میں بیٹھ کر نماز پڑھنا:*
اگر بارش شدید ہو کیچڑ کی وجہ سے باہر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو اور خیمہ اتنا تنگ ہوکہ اس میں کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھی جا سکے اور اس کے علاوہ نماز کے لیے کوئی جگہ مہیا نہ ہو،تو ایسی صورت میں خیمہ میں بیٹھ کر نماز پڑھنا درست ہے۔
*(10) مریض کا سواری پر نماز پڑھنا:*
اگر مریض سواری پر سوار ہو اور وہ خود نہ اترسکتا ہو اور کوئی اسے اتارنے والا بھی نہ ہو تو ایسے مریض کے لیے سواری پر بیٹھے بیٹھے فرض ادا کرنا درست ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/565:566
(2) عالمگیری:1/138
(3) بدائع الصنائع زکریا:1/289
(4) کتاب المسائل:1/570
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: