کھانے پینے کے احکام و آداب 10



معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1577


عَنْ أَنَسِ قَالَ: «اَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَأَخَذْتُهَا، فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا، وَبَعَثَ اِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِكِهَا وَفَخِذَيْهَا فَقَبِلَهُ» (رواه البخارى ومسلم)

کھانے پینے کے احکام و آداب


حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم نے مر الظہران کے جنگل میں ایک خرگوش دوڑا کر پکڑ لیا اور اس کی دونوں رانیں اور کولہا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں (بطور تحفہ کے) بھیجا تو آپ ﷺ نے اس کو قبول فرما لیا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح

خرگوش جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے حلال ہے، اور ائمہ کا اس پر اتفاق ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget