░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 218 ▓▒░
🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 218* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(22) بیٹھ کر نماز پڑھانے والے کے پیچھے کھڑے ہوکر پڑھنے والے کی نماز*
اگر کوئی شخص بیٹھ کر باقاعدہ رکوع سجدے کے ساتھ نماز پڑھائے اور اس کے پیچھے مقتدی کھڑے ہوکر اقتداء کریں تو اس کی اقتداء کرنا جائز اور درست ہے؛ لیکن افضل یہی ہے کہ ایسے شخص کو امام بنایا جائے جو قیام پر قادر ہو۔
*(23) معذور کی امامت*
طاہر کے لیے معذور آدمی کی اقتداء درست نہیں؛ البتہ اگر ایک معذور آدمی دوسرے معذور کی امامت کرے تو درست ہے، بشرطیکہ دونوں ایک ہی عذر میں مبتلا ہوں،اگر دونوں کا عذر الگ الگ ہو تو پھر درست نہیں۔
*(24) پٹی پر مسح کرنے والے کی امامت*
پٹی پر مسح کرنے والے امام کے پیچھے غاسل(دھونے والے) کی نماز شرعاً درست ہے۔
📚حوالہ:
(1) فتاوی ریاض العلوم:2/409
(2) درمختار مع الشامی زکریا:2/336
(3) حلبی کبیر:516
(4) طحطاوی:157
(5) تاتارخانیۃ زکریا:2/257
(6) کتاب المسائل:1/411:212
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 218 ▓▒░
Reviewed by Mian Muhammad Shahid Sharif
on
ستمبر 18, 2025
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: