Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 216 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
    ━━❰・ *پوسٹ نمبر 216* ・❱━━━
             *امامت و جماعت کے مسائل:*
 
 *(15) ٹخنوں سے نیچے پائجامہ لٹکانے والے کی امامت* 
ٹخنوں سے نیچے پائجامہ پہننا ناجائز ہے اور موجبِ فسق ہے،اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔
 *(16) کالا خضاب لگانے والے کی امامت* 
بلاعذر سیاہ خضاب لگانے والے امام کی امامت مکروہ ہے، البتہ اگر کسی عذر سے کالا خضاب لگایا مثلا میدان جنگ میں دشمن پر رعب ڈالنے یا بعض علماء کے نزدیک بیوی کو خوش کرنے کے لیے لگایا تو ایسے امام کی امامت مکروہ نہ ہوگی۔
 *(17) نابینا کی امامت* 
جو نابینا محتاط اور نجاست سے بچنے کا پورا اہتمام کرتا ہو تو اس کی امامت بلا کراہت جائز ہے۔
 *(18) امردکی امامت*
امرد اگر خوبصورت ہو اس کو شہوت کی نگاہ سے لوگوں کے دیکھنے  کا اندیشہ ہو تو اس کی امامت مکروہ تنزیہی ہے، اور بہتر ہے کہ کسی باریش شخص کو ہی مستقل امام مقرر کیا جائے۔  
📚حوالہ:
(1) درمختار مع الشامی بیروت:2/255
(2) احسن الفتاوی:3/294
(3) طحطاوی:164:165
(4) دارالعلوم:3/137
(5) فتاوی رحیمیہ 4/363
(6) کتاب المسائل:1/409:410
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.