🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 220* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(28) رکوع و سجدہ میں امام کتنی مرتبہ تسبیحات پڑھے؟*
امام تسبیحاتِ رکوع و سجدہ میں اس بات کا لحاظ رکھے کہ مقتدی اطمینان کے ساتھ تین مرتبہ تسبیح پڑھ لیں، اس لیے امام کو چاہیے کہ پانچ مرتبہ تسبیحات کہہ لے، تاکہ مقتدی اطمینان سے تین مرتبہ کہہ لیں۔
*(29) امام کا مصلیٰ ہی پر سنتیں پڑھنا:*
اگر مسجد میں جگہ تنگ نہیں ہے تو امام کا مصلیٰ پر سنتیں پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے یعنی بہتر نہیں ہے، اور اگر جگہ تنگ ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
*(30) امام نماز پڑھ کر کس طرف رخ کرے؟*
بہتر ہے کہ فجر اور عصر کی نماز میں سلام پھیرنے کے بعد امام قبلہ کی دائیں جانب رخ کرکے بیٹھے، باقی بائیں جانب رخ کرنا یا لوگوں کی طرف رخ کرنا اور قبلہ کی طرف پشت کرنا بھی جائز ہے۔
📚حوالہ:
(1) احسن الفتاوی:3/296
(2) رحیمیه:4/371
(3) مراقی الفلاح:198
(4) درمختار مع الشامی بیروت:2/220
(5) کتاب المسائل:1/413:414
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں