🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 217* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(19) عنین (نامرد) کی امامت*
اگر کوئی شخص امراض کی وجہ سے ناقابلِ جماع ہو جائے یعنی نامرد ہوجائے تو اس کی امامت جائز ہے؛کیوں کہ فقہاء نے عنین کی امامت کو مکروہ یا ناجائز کہیں نہیں لکھا ہے۔
*(20) جس مرد کی داڑھی نہ نکلے اس کی امامت کا حکم:*
اگر کسی شخص کی عمر زیادہ ہوگئی ہو؛ لیکن اس کی داڑھی نہ نکلی ہو تو وہ امرد نہیں رہا، اس کے پیچھے امامت بلا کراہت درست ہے۔
*(21) نابالغ کی امامت:*
حنفیہ کا صحیح مذہب یہ ہے کہ نابالغ کو فرض و نفل کسی میں بھی امام مقرر کرنا صحیح نہیں؛البتہ اگر وہ نابالغوں کی امامت کرے، تو صحیح ہے۔
📚حوالہ:
(1) فتاوی دارالعلوم:3/156
(2) شامی بیروت:2/258
(3) حلبی کبیر:516
(4) محمودیہ:2/77
(5) امداد الفتاوی:1/361
(6) کتاب المسائل:1/410:411
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں