░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 219 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
    ━━❰・ *پوسٹ نمبر 219* ・❱━━━
           *امامت و جماعت کے مسائل:*
 *(25) غیر مختون کی امامت* 
ختنہ سنت ہے جو شخص بلاعذر اس کو چھوڑ دے وہ تارکِ سنت ہے،اگر وہ بدن کو غسل و استنجاء میں پاک صاف رکھتا ہے تو اس کی امامت درست ہے، بشرطیکہ اتفاقی طور پر غیرمختون رہ گیا ہو اور ختنہ کے سنت ہونے کا قائل ہو، اگرچہ مختون مقدم ہے۔
 *(26) تتلے شخص کی امامت* 
صحیح تلفظ پر قدرت نہ رکھنے والے تتلے شخص کی امامت ایسے لوگوں کے لیے جو صحیح تلفظ پر قادر ہوں درست نہیں؛ لہذا تتلے شخص کو امام نہ بنایا جائے۔
 *(27) امام کو تکبیرات کس طرح کہنی چاہئیں؟* 
تکبیراتِ انتقالیہ کہنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ تکبیرات شروع کرے اور جونہی دوسرے رکن میں پہنچے تکبیر کی آواز بند ہوجائے۔
📚حوالہ:
(1) کفایت المفتی:3/44
(2) عالمگیری:1/86
(3) طحطاوی علی المراقی دارالکتاب:289
(4) کبیری:314
(5) شامی زکریا:2/196
(6) کتاب المسائل:1/413
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget