🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 221* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(31) بارش اور سخت سردی میں ترکِ جماعت*
سخت بارش اور سردی کی وجہ سے ترکِ جماعت کی گنجائش ہے۔
*(32) کرفیو میں ترکِ جماعت*
اگر کسی وجہ سے شہر میں کرفیو نافذ ہوجائے اور باہر نکلنے کی قانونی ممانعت ہو تو ایسی صورت میں اپنی جان،عزت اور آبرو کی حفاظت ضروری ہے اور جماعت چھوڑنے کی اجازت ہے۔
*(33) قضاء حاجت مقدم ہے یا جماعت؟*
اگر کسی کو پیشاب یا پاخانہ کی حاجت ہو تو پہلے قضاء حاجت کرے اس کے بعد جماعت مل جائے تو فبہا ورنہ تنہا نماز پڑھ لے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/292
(2) ھندیه:1/83
(3) طحطاوی علی المراقی:162
(4) درمختار مع الشامی بیروت:2/249
(5) فتاوی دارالعلوم دیوبند:3/66
(6) کتاب المسائل:1/414
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: