نومبر 2024
!حضرت محمد ﷺ ابراہیم جلیس ابن انشا ابن حبان ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ابوداؤد اپنے محبوب ﷺ کو پہچانئے احکامِ الصلوة احکام و مسائل احمد اشفاق احمد جمال پاشا احمد مشتاق اختر شیرانی اذکار و وظائف اردو ادب اردو کہانیاں ارشاد خان سکندر ارشد عبد الحمید اسلم انصاری اسلم راہی اسماء الحسنیٰﷻ اسماء المصطفیٰ ﷺ اصلاحی ویڈیو اظہر ادیب افتخار عارف افتخار فلک کاظمی اقبال ساجد اکاؤنٹنگ اکاؤنٹنگ اردو کورس اکاؤنٹنگ ویڈیو کورس اردو اکبر الہ آبادی الکا مشرا الومیناٹی امام ابو حنیفہ امجد اسلام امجد امۃ الحئی وفا ان پیج اردو انبیائے کرام انٹرنیٹ انجینئرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی انیس دہلوی اوبنٹو او ایس اور نیل بہتا رہا ایپل ایپلیکیشنز ایچ ٹی ایم ایل ایڈوب السٹریٹر ایڈوب فوٹو شاپ ایکسل ایم ایس ورڈ ایموجیز اینڈرائڈ ایوب رومانی آبرو شاہ مبارک آپ بیتی آج کی ایپ آج کی آئی ٹی ٹِپ آج کی بات آج کی تصویر آج کی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس آسان ترجمہ قرآن آفتاب حسین آلوک شریواستو آؤٹ لُک آئی ٹی اردو کورس آئی ٹی مسائل کا حل باصر کاظمی باغ و بہار برین کمپیوٹر انٹرفیس بشیر الدین احمد دہلوی بشیر بدر بشیر فاروقی بلاگر بلوک چین اور کریپٹو بھارت چند کھنہ بھلے شاہ پائتھن پروٹون پروفیسر مولانا محمد یوسف خان پروگرامنگ پروین شاکر پطرس بخاری پندونصائح پوسٹ مارٹم پیر حبیب اللہ خان نقشبندی تاریخی واقعات تجربات تحقیق کے دریچے ترکی زبان سیکھیں ترمذی شریف تلوک چند محروم توحید تہذیب حافی تہنیت ٹپس و ٹرکس ثروت حسین جاوا اسکرپٹ جگر مراد آبادی جمادی الاول جمادی الثانی جہاد جیم جاذل چچا چھکن چودھری محمد علی ردولوی حاجی لق لق حالاتِ حاضرہ حج حذیفہ بن یمان حسرتؔ جے پوری حسرتؔ موہانی حسن بن صباح حسن بن صباح اور اسکی مصنوعی جنت حسن عابدی حسن نعیم حضرت ابراہیم  حضرت ابو ہریرہ حضرت ابوبکر صدیق حضرت اُم ایمن حضرت امام حسینؓ حضرت ثابت بن قیس حضرت دانیال حضرت سلیمان ؑ حضرت عثمانِ غنی حضرت عُزیر حضرت علی المرتضیٰ حضرت عمر فاروق حضرت عیسیٰ  حضرت معاویہ بن ابی سفیان حضرت موسیٰ  حضرت مہدیؓ حکیم منظور حماد حسن خان حمد و نعت حی علی الفلاح خالد بن ولید خالد عرفان خالد مبشر ختمِ نبوت خطبات الرشید خطباتِ فقیر خلاصۂ قرآن خلیفہ دوم خواب کی تعبیر خوارج داستان ایمان فروشوں کی داستانِ یارِ غار والمزار داغ دہلوی دجال درسِ حدیث درسِ قرآن ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی ڈاکٹر ماجد دیوبندی ڈاکٹر نذیر احمد ڈیزائننگ ذوالحجۃ ذوالقعدۃ راجیندر منچندا بانی راگھویندر دیویدی ربیع الاول ربیع الثانی رجب رزق کے دروازے رشید احمد صدیقی رمضان روزہ رؤف خیر زاہد شرجیل زکواۃ زید بن ثابت زینفورو ساغر خیامی سائبر سکیورٹی سائنس و ٹیکنالوجی سپلائی چین منیجمنٹ سچائی کی تلاش سراج لکھنوی سرشار صدیقی سرفراز شاہد سرور جمال سسٹم انجینئر سفرنامہ سلطان اختر سلطان محمود غزنوی سلیم احمد سلیم صدیقی سنن ابن ماجہ سنن البیہقی سنن نسائی سوال و جواب سورۃ الاسراء سورۃ الانبیاء سورۃ الکہف سورۃ الاعراف سورۃ ابراہیم سورۃ الاحزاب سورۃ الاخلاص سورۃ الاعلیٰ سورۃ الانشقاق سورۃ الانفال سورۃ الانفطار سورۃ البروج سورۃ البقرۃ سورۃ البلد سورۃ البینہ سورۃ التحریم سورۃ التغابن سورۃ التکاثر سورۃ التکویر سورۃ التین سورۃ الجاثیہ سورۃ الجمعہ سورۃ الجن سورۃ الحاقہ سورۃ الحج سورۃ الحجر سورۃ الحجرات سورۃ الحدید سورۃ الحشر سورۃ الدخان سورۃ الدہر سورۃ الذاریات سورۃ الرحمٰن سورۃ الرعد سورۃ الروم سورۃ الزخرف سورۃ الزلزال سورۃ الزمر سورۃ السجدۃ سورۃ الشعراء سورۃ الشمس سورۃ الشوریٰ سورۃ الصف سورۃ الضحیٰ سورۃ الطارق سورۃ الطلاق سورۃ الطور سورۃ العادیات سورۃ العصر سورۃ العلق سورۃ العنکبوت سورۃ الغاشیہ سورۃ الغافر سورۃ الفاتحہ سورۃ الفتح سورۃ الفجر سورۃ الفرقان سورۃ الفلق سورۃ الفیل سورۃ القارعہ سورۃ القدر سورۃ القصص سورۃ القلم سورۃ القمر سورۃ القیامہ سورۃ الکافرون سورۃ الکوثر سورۃ اللہب سورۃ اللیل سورۃ الم نشرح سورۃ الماعون سورۃ المآئدۃ سورۃ المجادلہ سورۃ المدثر سورۃ المرسلات سورۃ المزمل سورۃ المطففین سورۃ المعارج سورۃ الملک سورۃ الممتحنہ سورۃ المنافقون سورۃ المؤمنون سورۃ النازعات سورۃ الناس سورۃ النباء سورۃ النجم سورۃ النحل سورۃ النساء سورۃ النصر سورۃ النمل سورۃ النور سورۃ الواقعہ سورۃ الھمزہ سورۃ آل عمران سورۃ توبہ سورۃ سباء سورۃ ص سورۃ طٰہٰ سورۃ عبس سورۃ فاطر سورۃ فصلت سورۃ ق سورۃ قریش سورۃ لقمان سورۃ محمد سورۃ مریم سورۃ نوح سورۃ ہود سورۃ یوسف سورۃ یونس سورۃالانعام سورۃالصافات سورۃیٰس سورة الاحقاف سوشل میڈیا سی ایس ایس سی پلس پلس سید امتیاز علی تاج سیرت النبیﷺ شاہد احمد دہلوی شاہد کمال شجاع خاور شرح السنۃ شعب الایمان - بیہقی شعبان شعر و شاعری شفیق الرحمٰن شمشیر بے نیام شمیم حنفی شوال شوق بہرائچی شوکت تھانوی صادق حسین صدیقی صحابہ کرام صحت و تندرستی صحیح بُخاری صحیح مسلم صفر صلاح الدین ایوبی طارق بن زیاد طالب باغپتی طاہر چوھدری ظفر اقبال ظفرتابش ظہور نظر ظہیر کاشمیری عادل منصوری عارف شفیق عاصم واسطی عامر اشرف عبادات و معاملات عباس قمر عبد المالک عبداللہ فارانی عبید اللہ علیم عذرا پروین عرفان صدیقی عزم بہزاد عُشر عُشر کے احکام عطاء رفیع علامہ اقبال علامہ شبلی نعمانیؒ علی بابا عمر بن عبدالعزیز عمران جونانی عمرو بن العاص عنایت اللہ التمش عنبرین حسیب عنبر غالب ایاز غزہ فاتح اُندلس فاتح سندھ فاطمہ حسن فائر فاکس، فتنے فرحت عباس شاہ فرقت کاکوروی فری میسن فریدہ ساجد فلسطین فیض احمد فیض فینکس او ایس قتیل شفائی قربانی قربانی کے احکام قیامت قیوم نظر کاتب وحی کامٹیزیا ویڈیو ایڈیٹر کرشن چندر کرنل محمد خان کروم کشن لال خنداں دہلوی کلیم عاجز کنہیا لال کپور کوانٹم کمپیوٹنگ کورل ڈرا کوئز 1447 کوئز 2025 کیا آپ جانتے ہیں؟ کیف بھوپالی کیلیگرافی و خطاطی کینوا ڈیزائن کورس گوگل گیمز گینٹ چارٹس لائبریری لینکس متفرق مجاہد بن خلیل مجتبیٰ حسین محاورے اور ضرب الامثال محرم محسن اسرار محسن نقوی محشر بدایونی محمد بن قاسم محمد یونس بٹ محمدنجیب قاسمی محمود میاں نجمی مختصر تفسیر ِعتیق مخمور سعیدی مرادِ رسولِ کریم ﷺ مرزا غالبؔ مرزا فرحت اللہ بیگ مزاح و تفریح مستدرک حاکم مستنصر حسین تارڑ مسند احمد مشتاق احمد یوسفی مشکوٰۃ شریف مضمون و مکتوب معارف الحدیث معاشرت و طرزِ زندگی معتزلہ معرکہٴ حق و باطل مفتی ابولبابہ شاہ منصور مفتی رشید احمد مفتی سید مختار الدین شاہ مفتی شعیب عالم مفتی شفیق الدین الصلاح مفتی صداقت علی مفتی عتیق الرحمٰن شہید مفتی عرفان اللہ مفتی غلام مصطفیٰ رفیق مفتی مبین الرحمٰن مفتی محمد افضل مفتی محمد تقی عثمانی مفتی وسیم احمد قاسمی مقابل ہے آئینہ مکیش عالم منصور عمر منظر بھوپالی موبائل سوفٹویئر اور رپیئرنگ موضوع روایات مؤطا امام مالک مولانا اسلم شیخوپوری شہید مولانا اشرف علی تھانوی مولانا اعجاز احمد اعظمی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مولانا جہان یعقوب صدیقی مولانا حافظ عبدالودود شاہد مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلیؔ مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ مولانا محمد ظفر اقبال مولانا محمد علی جوہر مولانا محمدراشدشفیع مولانا مصلح الدین قاسمی مولانا نعمان نعیم مومن خان مومن مہندر کمار ثانی میاں شاہد میر امن دہلوی میر تقی میر مینا کماری ناز ناصر کاظمی نثار احمد فتحی ندا فاضلی نشور واحدی نماز وٹس ایپ وزیر آغا وکاس شرما راز ونڈوز ویب سائٹ ویڈیو ٹریننگ یاجوج و ماجوج یوسف ناظم یونس تحسین ITDarasgah ITDarasgah - Pakistani Urdu Family Forum for FREE IT Education ITDarasgah - Pakistani Urdu Forum for FREE IT Education ITDarasgah.com - Pakistani Urdu Forum for IT Education & Information ITDCFED ITDCPD ITDCWSE ITDCXA


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 33 ・❱━━━

   کیا قبلہ کی تعیین میں غیر مسلم کا قول معتبر ہے؟

  اگر کوئی ایسی جگہ ہو جہاں یہ پتا ہی نہ ہو کہ قبلہ کس سمت میں ہے یعنی مثلا یہ معلوم نہ ہو کہ یہاں سے قبلہ مشرق کی جانب ہے یا مغرب کی جانب؟ تو اگر کوئی غیرمسلم ایسی جگہ قبلہ کی سمت بتائے تو محض اس کی خبر کا اعتبار نہ ہوگا جب تک کہ قرائن سے اس کی خبر کی تصدیق نہ ہوجائے ، اور اگر ایسی جگہ ہے جہاں اتنا تو معلوم ہے کہ قبلہ یہاں مثلا جانب مغرب ہے مگر یہ معلوم نہ ہو کہ مغرب کدھر ہے تو مغرب کی سمت جاننے کے لیے کسی غیر مسلم سے بھی تحقیق کی جاسکتی ہے اور محض رخ بتانے میں اس کی خبر معتبر ہوگی جب کہ اس کی سچائی کا غالب گمان ہوجائے۔

📚حوالہ:
▪الھدایہ 4/437
▪الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید 1/197
▪کتاب المسائل 1/282
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━


 ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 درسِ قرآن 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼


 سورہ الانفال آیت نمبر 48
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے

وَ اِذۡ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ  وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَکُمُ  الۡیَوۡمَ مِنَ النَّاسِ  وَ اِنِّیۡ جَارٌ لَّکُمۡ ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الۡفِئَتٰنِ نَکَصَ عَلٰی عَقِبَیۡہِ وَ قَالَ اِنِّیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّنۡکُمۡ  اِنِّیۡۤ  اَرٰی مَا لَا تَرَوۡنَ  اِنِّیۡۤ  اَخَافُ اللّٰہَ ؕ وَ اللّٰہُ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿٪۴۸﴾

ترجمہ: اور وہ وقت (بھی قابل ذکر ہے) جب شیطان نے ان (کافروں) کو یہ سمجھایا تھا کہ ان کے اعمال بڑے خوشنما ہیں اور یہ کہا تھا کہ : آج انسانوں میں کوئی نہیں ہے جو تم پر غالب آسکے، اور میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا، (34) مجھے جو کچھ نظر آرہا ہے وہ تمہیں نظر نہیں آرہا۔ مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔

تفسیر: 34: شیطان کی طرف سے یہ یقین دہانی اس طرح بھی ہوسکتی ہے کہ اس نے مشرکین کے دل میں یہ خیال ڈالا ہو، لیکن اگلے جملے میں جو واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے اس سے ظاہر یہی ہے کہ اس نے کسی انسانی شکل میں آکر مشرکین کو اکسایا تھا ؛ چنانچہ حافظ ابن جریر (رح) وغیرہ نے یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ جب مشرکین مکہ جنگ کے ارادے سے روانہ ہونے لگے تو انہیں یہ خطرہ لاحق ہوا کہ انکے پیچھے ان کے گھروں پر قبیلہ بکر کے لوگ حملہ نہ کردیں جن سے ان کی پرانی دشمنی چلی آتی تھی، اس موقع پر شیطان اس قبیلے کے ایک سردار سراقہ کے روپ میں ان کے سامنے آیا اور اس نے اطمینان دلایا کہ تمہارے لشکر کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ کوئی تم پر غالب نہیں آسکے گا، اور دوسرے یہ کہ تم ہمارے قبیلے کی طرف سے بےفکر رہو میں خود تمہارا محافظ ہوں، اور تمہارے ساتھ چلوں گا، مشرکین مکہ اس کی بات پر مطمئن ہوگئے، لیکن جب بدر کے میدان میں فرشتوں کا لشکر سامنے آیا تو شیطان جو سراقہ کی شکل میں ان کے ساتھ تھا یہ کہہ کر بھاگ کھڑا ہوا کہ میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا اور مجھے وہ فوج نظر آرہی ہے جو تم نہیں دیکھ سکتے، بعد میں جب مشرکین کا لشکر شکست کھاکر مکہ مکرمہ لوٹا تو انہوں نے سراقہ سے شکایت کی کہ تم نے ہمیں بڑا دھوکہ دیا، سراقہ نے جواب میں کہا کہ مجھے تو اس قصے کا ذرا بھی پتہ نہیں اور نہ میں نے ایسی کوئی بات کہی تھی۔


 ملازمت کے حصول میں پریشانی کا ہونا


سوال: میرے عزیز  ملازمت کے لیے بہت پریشان ہیں ، کئی جگہ انٹرویو دے چکے ،ان کا کام بھی چیک کرکے تعریف کرتے ہیں مگر جاب آفر نہیں کرتے ۔

جواب: آپ اپنے دوست کو تسلی دیجیے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں،انہیں چاہیے کہ وہ  پنج وقتہ نمازوں کو ان کے اوقات میں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں،  استغفار کی کثرت کریں، فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔

اور  فجر کی نماز کے بعد اشراق سے پہلے ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں  گے:

{ اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ} ( الشوری: ۱۹)

2۔ نیز   ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ."

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ." 

اللہ تبارک وتعالیٰ نےجو روزی جہاں اور جتنی مقدر کی  ہوگی ان شاء اللہ انہیں ضرور ملے گی۔

باقی اس مقصد کے لیے استخارہ  یا کوئی حساب نہیں کیا جاتا ہے۔

فقط واللہ اعلم 

فتوی نمبر : 144603103056
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


 استاذ محترم حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری نور اللہ مرقدہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا : کہ میرے خالہ زاد بھائی گرمیوں میں ایک کلو شہد لائے ، تھوڑا ابھی چاٹا تھوڑا کبھی ، اس طرح تین دن میں بوتل خالی کردی ، گرمی کی وجہ سے دانے نکل آئے۔۔۔


وہ حضرت مفتی حکیم محمد اکبر صاحب پالنپوری رح کے پاس دوا لینے گئے، حکیم صاحب نے دوا دی ۔۔۔

بھائی نے پوچھا : شہد کے بارے میں قرآن میں ہے ( فيه شفاء للناس) اور میں تو بیمار پڑ گیا؟۔۔۔

حکیم صاحب نے کہا : قرآن میں "للناس ہے ،،،،، للبھینس نہیں ہے، تم جو ایک کلو شہد تین دن میں کھا گئے یہ انسان کا کام نہیں ہے ۔۔۔


 🏡☠️🌈 حسن بن صباح اوراسکی مصنوعی جنت ⛔قسط نمبر چونتیس⛔🌈☠️🏡

الکمونیا ─╤╦︻میاں شاہد︻╦╤─ آئی ٹی درسگاہ
خیر و شر کی ازلی کشمکش : تاریخِ انسانی  و اسلامی کا ایک عظیم فتنہ
✍🏻 طاہر چوھدری
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
مزمل آفندی !،،،،،ایک روز نظام الملک نے اسے کہا۔۔۔ جو ہو گیا سو ہو گیا اب مجھے یہ بتاؤ کہ وہاں تمہارے ساتھ کیا سلوک ہوا تھا، یہ میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ باطنی کس طرح تم جیسے جذبے والے آدمی پر بھی غالب آجاتے ہیں اور اسے اپنا آلہ کار بنا لیتے ہیں۔
میں بتا سکتا ہوں ۔۔۔مزمل آفندی نے کہا۔۔۔ مجھے وہاں گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یاد آگیا ہے، میں خود چاہتا ہوں کے آپ کو وہ ساری روداد سناؤں، آپ کسی اور خیال سے مجھ سے وہ باتیں سننا چاہتے ہیں، لیکن میں اس خیال سے آپ کو سنانا چاہتا ہوں کہ آپ کو پتہ چلے کہ میں کتنا مجبور ہوگیا تھا ،میرا دماغ میرے قابو سے نکل گیا تھا ۔
وہ بھول جاؤ ۔۔۔نظام الملک نے کہا۔۔۔ تم نے کوئی گناہ نہیں کیا، مجھے بتاؤ کہ تمہارے ذہن پر قبضہ کس طرح کیا گیا تھا۔
 انہوں نے مجھے کال کوٹھری میں بند کر دیا۔۔۔ مزمل آفندی نے کہا ۔۔۔اس کوٹھری میں ایسی بدبو تھی جیسے وہاں مردار یا انسانی لاشیں گل سڑ رہی ہوں ،مجھے تین دن نہ کچھ کھانے کے لیے دیا گیا اور نہ پینے کے لئے پانی کا ایک گھونٹ دیا گیا، ایک طرف میرا خون کھولتا تھا ابلتا تھا کہ میں دھوکے میں آگیا ہوں، اگر میں حسن بن صباح کو قتل کر چکا ہوتا تو پھر وہ مجھے کیسی ہی اذیتیں کیوں نہ دیتے میں برداشت کر لیتا اور اس موت کو خندہ پیشانی سے قبول کر لیتا جو آہستہ آہستہ اور مجھے اذیتیں دے دے کر مارتی، دوسری طرف جسم جواب دے رہا تھا، میں سات آٹھ دن بھوکا رہ سکتا تھا لیکن پانی کے بغیر ایک دن بھی گزرنا محال تھا،،،،،، 
اس کمرے میں جو بدبو تھی وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا کہ یہ کیسی تھی، اس بدبو نے میرا دماغ ماؤف کر کے رکھ دیا ،پھر میں خود اپنا خون پی رہا تھا کیونکہ میں جس مقصد کے لئے آیا تھا وہ پورا نہیں ہوا تھا ،ایک طرف بھوک اور پیاس اور دوسری طرف یہ جلنا اور کڑھنا، تیسرے چوتھے دن مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ میں بہت جلدی پاگل ہو جاؤں گا، بلکہ پاگل پن شروع ہو چکا تھا، پھر ایک روز مجھے آدھی روٹی اس طرح دی گئی کہ دروازہ کھلا اور وہیں سے ایک آدمی نے میری طرف آدھی روٹی اس طرح پھینکی جیسے کتے کی طرف کوئی چیز پھینکی جاتی ہے، اس نے مٹی کا ایک غلیظ پیالہ دروازے کے قریب رکھ دیا اور چلا گیا ،میں اپنی خودداری اور اپنے وقار کو بھول گیا تھا ،میں کتوں کی طرح ہی روٹی کے ٹکڑے پر جھپٹ پڑا اور گھٹنوں اور ہاتھوں کے بل اس چھوٹے سے پیالے تک گیا جو وہ آدمی دروازے کے اندر رکھ گیا تھا ،وہ تھوڑا سا سالن تھا میں نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ یہ کس چیز کا شوربہ تھا یا گدلا نمکین پانی تھا، میں لقمے اس میں ڈبو ڈبو کر حلق میں اتارتا گیا ،یہ روٹی ذرا سی دیر میں ختم ہوگئی اور اس سے میری بھوک اور تیز ہو گئی میں اٹھا اور دروازے کی سلاخیں پکڑ کر چلانے لگا کے مجھے اور روٹی دو، خدا کے لئے مجھے اور روٹی دو،،،،،،،،،، 
ایک سنتری آیا میں دروازے کی سلاخیں پکڑے کھڑا تھا، اس نے سلاخوں کے درمیان سے میرے منہ پر اتنی زور سے گھونسا مارا کے میں پیچھے دیوار کے ساتھ جا لگا ،سر کا پچھلا حصہ دیوار سے بڑی زور سے ٹکرایا تھا جس سے میری آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا، معلوم نہیں میں کتنی دیر غشی میں پڑا رہا،،،،،،،، 
جب میں ہوش میں آیا تو میں کوٹھری میں نہیں تھا ،وہ ذرا بہتر اور صاف ستھرا کمرہ تھا، میں فرش پر لیٹا ہوا تھا، ایک آدمی ہاتھ میں برچھی لئے میرے پاس کھڑا تھا، اس نے جب دیکھا کہ میری آنکھیں کھل گئیں ہیں تو اس آدمی نے میرے پہلو میں پاؤں سے ٹھوکر لگا کر کہا ہوش آ گیا ہے، میں تو بول بھی نہیں سکتا تھا میں اٹھ کر بیٹھ گیا، وہ آدمی باہر نکل گیا پھر وہ فوراً ہی واپس آگیا ،اس کے ساتھ ایک اور آدمی تھا جس کی چال ڈھال ڈیل ڈول اور لباس ایسا تھا جس سے پتہ چلتا تھا کہ یہ شخص کوئی بڑا عہدہ دار ہے۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
مزمل آفندی نے آگے اپنی جو داستان سنائی وہ کچھ اس طرح تھی۔
 یہ معزز آدمی اس کے پاس آکر کھڑا ہوگیا۔
مزمل آفندی!،،،، اس آدمی نے کہا۔۔۔تم یہاں کیوں آئے تھے ؟
پانی!،،،،، مزمل کے منہ سے جیسے سسکی نکلی ہو،،، پانی ،،،پانی،،،!
 تم یہاں کیوں آئے تھے ؟،،،،،اس عہدے دار نے کہا۔۔۔ میرے سوال کا جواب دو گے تو پانی مل جائے گا،،،،، تم یہاں کیوں آئے تھے؟ 
 قتل ہونے کے لئے ۔۔۔مزمل نے بڑی مشکل سے یہ الفاظ اپنے منہ سے باہر دھکیلے۔
یہ میرے سوال کا جواب نہیں۔۔۔ عہدے دار نے کہا۔
مزمل آفندی کا منہ پیاس کی شدت سے کھل گیا تھا، وہ تو اب سرگوشی بھی نہیں کر سکتا تھا، اس نے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ کر اشارہ کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ بولنے کے قابل نہیں، اس کے ہونٹ ہلے صاف پتہ چلتا تھا کہ اس نے دو مرتبہ پانی پانی کہا ہے ۔
نہیں !،،،،،،عہدے دار نے کہا۔۔۔پانی نہیں ملے گا ۔
مزمل کی آنکھیں بند ہونے لگی اور وہ ایک طرف لڑھک گیا، پیاس کی شدت نے اس پر غشی طاری کر دی تھی۔
مزمل آفندی ہوش میں آیا تو اس نے محسوس کیا کہ وہ اب وہ فرش پر نہیں، ایک نرم سے بستر پر پڑا ہے، اس کے پاس ایک نوخیز دوشیزہ بیٹھی ہوئی تھی، مزمل نے آنکھیں کھولیں تو اسے سب سے پہلے جو چیز نظر آئی وہ اس لڑکی کی دلفریب مسکراہٹ تھی۔ مزمل نے نظام الملک کو سنایا کہ وہ اسے خواب سمجھا ۔
اٹھو مزمل !،،،،،لڑکی نے بڑے پیار سے کہا۔۔۔ کھانا کھا لو۔
پانی!،،،، مزمل کے ہونٹوں سے سرگوشی پھسلی،،،، پانی،،،، مزمل کا منہ کھلا رہا اس کے حلق میں کانٹے چبھ رہے تھے، اور اس کی زبان بگڑ گئی تھی ۔
خالی پیٹ پانی نہیں دونگی۔۔۔ لڑکی نے کہا۔۔۔ پہلے کھانا کھا لو، تھوڑا سا کھا لو،،،،،پھر پانی پینا۔
مزمل اتنا کمزور ہوچکا تھا کہ اس لڑکی نے اسے سہارا دے کر اٹھایا ،مزمل نے دیکھا کہ یہ نہایت اچھا سجا سجایا کمرہ تھا ،کمرے کے وسط میں ایک گول میز رکھی ہوئی تھی اور اس میز پر کھانا پڑا ہوا تھا ،تب مزمل کو پکے ہوئے گوشت اور روٹیوں کی بو محسوس ہوئی، وہ فوراً اٹھا اور میز کے قریب پڑے ہوئے اسٹول پر بیٹھ گیا۔
وہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سالن ایک قسم کا نہیں بلکہ تین چار قسم کے سالن تھے، یہ کسی شہزادے یا بہت بڑے حاکم کا کھانا تھا، مزمل آفندی ذرا جھینپ گیا، اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ کھانا اس کے لیے رکھا گیا ہے، لیکن وہ اس قدر بھوکا تھا کہ اس نے نتائج سےبےپرواہ کھانا شروع کر دیا ،وہ شائستہ اور معزز خاندان کا تہذیب یافتہ بیٹا تھا، لیکن بھوک اور پیاس نے اس کا دماغ ایسا ناکارہ کر دیا تھا کہ وہ جانوروں کی طرح کھانا کھا رہا تھا ،اسے یہ بھی خیال نہیں رہا تھا کہ سالن میز پر گر رہا ہے، وہ دسترخوان کے آداب بھول چکا تھا ۔
بڑی تیزی سے ایک دوسرے کے پیچھے چند ایک نوالہ حلق سے اتار کر وہ صراحی پر لپکا جو میز پر پڑی ہوئی تھی، لڑکی بڑی تیزی سے آئی اور اس نے مزمل کے ہاتھ سے صراحی لے لی۔
پانی میں پلاؤں گی۔۔۔ لڑکی نے کہا۔۔۔ بہت تھوڑا تھوڑا ایک ایک گھونٹ پلاؤں گی،،،،، ایک ہی بار پانی نہیں پینا۔
لڑکی نے ایک خوشنما پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر مزمل کو دیا ،مزمل ایک ہی بار یہ پانی پی گیا، اور پھر کھانے پر ٹوٹ پڑا ،تھوڑا سا کھانا کھا کر وہ پھر صراحی پر جھپٹا لیکن لڑکی نے پہلے کی طرح اس کے ہاتھ سے صراحی لے لی اور اب ذرا زیادہ پانی پیالے میں ڈال دیا، مزمل نے وہ پانی بھی ایک ہی سانس میں پی ڈالا۔
دیکھتے ہی دیکھتے مزمل تمام روٹیاں اور اتنے زیادہ سالن صاف کر گیا ،یوں پتہ چلتا تھا جیسے سالن والے برتن دھلے ہوئے ہیں مزمل نے صاف کر دیا تھا، اب کے اس نے لڑکی سے پانی مانگا ۔
اب پانی نہیں۔۔۔ لڑکی نے بڑی دلفریب مسکراہٹ سے کہا۔۔۔ اب شربت پلاؤں گی۔
لڑکی نے ایک اور صراحی اٹھائی اور اس میں سے شربت گلاس میں انڈیل دیا ،جو مزمل نے اٹھا کر ایک ہی بار خالی کردیا۔
مزمل آفندی لڑکی سے پوچھنا چاہتا تھا کہ اسے اتنی غلیظ کوٹھری سے نکال کر یہاں کیوں لایا گیا ہے اور ایسا امیرانہ کھانا اسے کیوں دیا گیا ہے لیکن وہ کچھ بھی نہ پوچھ سکا کیوں کہ اس پر غنودگی طاری ہو گئی تھی اور وہ بستر کی طرف دیکھنے لگا تھا، لڑکی نے اسے کہا کہ وہ سو جائے، وہ اٹھ کر بستر پر بیٹھا تو حیرت زدہ نظروں سے لڑکی کو دیکھنے لگا ،اس کی آنکھوں میں ایک سوال تھا لیکن یہ سوال زبان پر آنے سے پہلے اس کی آنکھیں بند ہو گئیں اور لڑکی نے اسے سہارا دے کر پلنگ پر لٹا دیا۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
صبح جب مزمل اس کمرے سے نکلا تو اس نے یوں محسوس کیا جیسے یہ دنیا بالکل ہی بدل گئی ہو، اس کے سامنے ایک وسیع باغ تھا جس میں ایسے ایسے پھول تھے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، گھاس بہت ہی سر سبز تھی، اور یہ گھاس اوپر سے اس طرح تراشی ہوئی تھیں جیسے زمین پر سبز رنگ کا قالین بچھا ہوا ہو، مزمل آگے بڑھا تو کمرے سے لڑکی نکل آئی، وہ بھی اس کے ساتھ چل پڑی۔
کیا تم مجھے کچھ بتا سکتی ہو ؟،،،،مزمل نے لڑکی سے پوچھا۔۔۔ مجھے اس غلیظ کوٹھری میں سے نکال کر اس امیرانہ کمرے میں کیوں لایا گیا ہے، اور ایسا مرغن اور پرلطف اور لذیذ کھانا کیوں دیا گیا ہے؟ 
تمہیں امام کے حکم سے قید خانے سے نکالا گیا۔۔۔ لڑکی نے جواب دیا ۔۔۔۔۔اور یہ کھانا اسی کے حکم سے تمہیں کھلایا گیا ہے ،اور مجھے امام نے ہی تمہاری خدمت کے لیے بھیجا ہے ۔
کون امام؟،،،،، مزمل نے حیرت سا ہو کے پوچھا۔
امام حسن بن صباح!،،،، لڑکی نے جواب دیا۔ مزمل چلتے چلتے رک گیا اور اس نے حیرت زدگی کے عالم میں لڑکی کو دیکھا، لڑکی مسکرا رہی تھی ۔
کیا میں خواب تو نہیں دیکھ رہا ؟،،،،،مزمل نے کہا۔۔۔ جیسے اپنے آپ سے بات کر رہا ہوں۔
میں سمجھتی ہوں تم کیا سوچ رہے ہو۔۔۔ لڑکی نے کہا۔۔۔ امام کو کل بتایا گیا ہے کہ تم اسے قتل کرنے کے لیے آئے تھے، اسے یہ بھی بتایا گیا کہ تمہیں قید خانے کی انتہائی غلیظ کوٹھری میں بند کر دیا گیا ہے، امام نے تمہیں قید خانے میں ڈالنے والوں کو بلایا اور حکم دیا کہ انہیں بیس بیس کوڑے لگائے جائیں، کیونکہ انہوں نے اس کے حکم کے بغیر ایک مہمان کو قید خانے میں ڈال دیا تھا، اس طرح تمہاری رہائی کا حکم دیا گیا اور تم یہاں پہنچ گئے،،،،، کیا تم واقعی حسن بن صباح کو قتل کرنے آئے تھے۔
ہاں !،،،،،مزمل نے یوں کہا جیسے اسے شرمندگی تھی کہ وہ حسن بن صباح کو قتل کرنے آیا ہے۔
 امام کسی وقت یہاں آئے گا۔۔۔ لڑکی نے کہا۔۔۔ یا وہ تمہیں اپنے پاس بلائے گا۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ یہاں نہ آئے؟۔۔۔ مزمل نے پوچھا ۔۔۔اور کیا یہ ممکن ہے کہ وہ مجھے اپنے پاس نہ بلائے؟ 
تم یہ کیوں سوچ رہے ہو؟ 
میں نے اگر اسے کہہ دیا کہ میں اسے قتل کرنے آیا تھا تو وہ پھر مجھے اپنے قید خانے میں پھینک دے گا ۔۔۔مزمل نے کہا۔۔۔ میں اس کے آگے جھوٹ نہیں بول سکوں گا۔
تم نہیں جانتے مزمل!،،،،، لڑکی نے کہا۔۔۔ امام حسن بن صباح اللہ کا ایک برگزیدہ بندہ اور بڑی پیاری شخصیت ہیں، وہ صرف سچ سنتا ہے اور سچ بولتا ہے،،،،،،، تم صاف کہہ دینا کہ میں آپ کے دشمنوں سے متاثر ہوکر آپ کو قتل کرنے چلا آیا تھا۔
لڑکی مزمل کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے حسن بن صباح کی ایسی تصویر پیش کرتی رہی جو کسی فرشتے کی یا کسی پیغمبر کی ہی ہو سکتی تھی ،باتیں کرتے کرتے وہ مزمل کو واپس کمرے میں لے آئی، مزمل نے کمرے میں پہنچتے ہی اس سے شربت کی فرمائش کی جو لڑکی نے گزشتہ رات اسے پلایا تھا، صراحی کمرے میں ہی رکھی تھی لڑکی نے اسے پیالہ بھر دیا ،جو مزمل نے پی لیا۔
 مزمل کا جی چاہتا تھا کہ یہ لڑکی اس کے ساتھ باتیں کرتی رہے اور وہ خود بھی بولے اور بولتا ہی چلا جائے، اس غلیظ اور بدبودار کوٹھری کی قید نے بھوک اور پیاس نے اس کے دماغ پر ایسا اثر کیا تھا جیسے اس کی سوچنے کی صلاحیت سو گئی ہو یا آدھی سے زیادہ صلاحیت مر ہی گئی ہو، پھر اس کے دماغ پر یہ لڑکی اور اس کی باتیں غالب آ گئیں بات وہی ہوئی کہ ایک تو یہ لڑکی نشہ بن کر اس پر طاری ہوئی، اور دوسری یہ بات کہ اس لڑکی نے اسے حشیش پلانی شروع کر دی تھی۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
مزمل کے ذہن پر اور ضمیر پر بھی اب کوئی بوجھ نہیں تھا، وہ ایسے احساس سے سرشار اور مخمور ہوا جا رہا تھا جیسے وہ باطنیوں میں سے ہی ہو، اور یہ احساس بھی کہ وہ مکمل طور پر ہوش میں ہے ۔
دروازے پر دستک ہوئی، مزمل نے چونک کر دروازے کی طرف دیکھا ،لڑکی نے جا کر دروازہ کھولا۔
 امام تشریف لا رہے ہیں۔۔۔ مزمل کو باہر سے آواز سنائی دی ۔
لڑکی نے دروازے کے دونوں کواڑ کھول دیے۔
حسن بن صباح کمرے میں داخل ہوا ۔
مزمل اسے دیکھ کر اٹھا اور حیرت سے اسے دیکھتا ہی رہا۔
لڑکی دروازہ بند کرکے باہر ہی کھڑی ہو گئی۔
 کمرے میں حسن بن صباح اور مزمل رہ گئے۔ حسن بن صباح کے چہرے پر سنجیدگی سی تھی ،مزمل اسے خاموشی سے دیکھتا رہا اور حسن بن صباح آہستہ آہستہ کمرے میں ٹہلنے لگا ،کمرے میں سناٹا طاری تھا، یہی وہ حسن بن صباح تھا جسے قتل کرنے کو مزمل اس قدر بے تاب تھا کہ منع کرنے کے باوجود وہ اسے قتل کرنے یہاں پہنچ گیا تھا، لیکن اب اس کی حالت یہ تھی کہ اس کے دماغ میں یہ بھی سوچ نہیں آرہی تھی کہ وہ حسن بن صباح کا سامنا کس طرح کرے اور کیا کہے، اس کا دل اس جذبے سے خالی ہوچکا تھا جو جذبہ اسے یہاں لایا تھا ۔
دہکتے ہوئے انگارے برف کے ٹکڑے بن گئے تھے۔
مزمل آفندی !،،،،حسن بن صباح نے مزمل کے سامنے کھڑے ہو کر کہا۔۔۔ مجھے بہت ہی افسوس ہے کہ تم میرے قلعے میں مہمان بن کر آئے اور تمہیں ان بدبختوں نے قید خانے میں بند کر دیا،،،،،، تم مجھے قتل کرنے آئے ہو؟
 حسن بن صباح مزمل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا تھا، اور مزمل یوں محسوس کر رہا تھا جیسے یہ شخص اس کی روح میں اتر گیا ہو، اس کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا ،اس نے اتنا ہی محسوس کیا کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے لیکن نہ دماغ اس کا ساتھ دے رہا ہے نہ زبان میں حرکت ہو رہی ہے۔
 حسن بن صباح نے چغّہ پہن رکھا تھا جو اس کے ٹخنوں تک لمبا تھا ،اس نے چغّے کے اندر ہاتھ ڈالا اور جب ہاتھ باہر نکالا تو اس ہاتھ میں تلوار تھی ،مزمل نے جب حسن بن صباح کے ہاتھ میں تلوار دیکھی تو اسے موت نظر آنے لگی ،وہ خالی ہاتھ تھا۔
یہ لو !،،،،،،حسن بن صباح نے تلوار اپنے دونوں ہاتھوں میں رکھ کر مزمل کو پیش کی اور بولا۔۔۔ تلوار لو،،، اور مجھے قتل کرو۔
 مزمل تلوار کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا تھا اس کی نظریں حسن بن صباح کے چہرے پر جمی ہوئی تھی، حسن بن صباح نے تلوار کا دستہ اس کے ہاتھ میں دے دیا، مزمل نے تلوار اپنے ہاتھ میں لے لی، حسن بن صباح نے اس کی طرف پیٹھ کر لی۔
مزمل خاص طور پر محسوس کر رہا تھا کہ اس میں اتنی ہمت ہے ہی نہیں کہ وہ تلوار سے حسن بن صباح کی گردن اڑا دے، اسے تو جیسے یاد ہی نہیں رہا تھا کہ حسن بن صباح کو وہ اپنا نہیں بلکہ اسلام کا بدترین دشمن سمجھتا تھا۔
حسن بن صباح کچھ دیر مزمل کی طرف پیٹھ کر کے کھڑا رہا ،پھر وہ آہستہ آہستہ مڑا اور اس نے مزمل کا سامنا کیا۔
 اگر میں جھوٹا ہوتا تو اب تک میرا سر تمہارے ہاتھوں میں میرے جسم سے الگ ہو چکا ہوتا۔۔۔ حسن بن صباح نے کہا۔۔۔ تم ایسے لوگوں کی باتوں سے متاثر ہو کر یہاں آ گئے ہو جو میری صداقت سے واقف نہیں، سلطنت سلجوقی سلطان نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی طاقت ابھرے جو بنی نوع انسان کو ان سلطانوں اور بادشاہوں سے آزاد کرا دے، بادشاہی صرف اللہ کی ہے اور میں جو کچھ کررہا ہوں وہ اللہ کے حکم سے کر رہا ہوں،،،،،،، تم تلوار چلاؤ،،،، تلوار میرے جسم کے قریب آکر رک جائے گی،،،، کیونکہ اللہ نے ابھی میرے خلاف فیصلہ نہیں دیا۔
 مزمل کی برین واشنگ پہلے ہی ہوچکی تھی، اگر کچھ کسر رہ گئی تھی تو وہ حسن بن صباح نے پوری کردی ،مزمل نے تلوار اپنے دونوں ہاتھوں پر اٹھائی اور حسن بن صباح کے آگے دو زانو ہو کر اس نے ہاتھ آگے کیے اور تلوار حسن بن صباح کو پیش کی ،حسن بن صباح نے تلوار لے لی اور چغّے کے اندر نیام میں ڈال لی۔
مزمل آفندی!،،،،، حسن بن صباح نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پیار سے کہا۔۔۔۔ تم میرے مہمان ہو،،،،،، میرے ساتھ آؤ۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
یہ تحریر آپ کے لئے آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
مزمل آفندی حسن بن صباح کے ساتھ چلا گیا حسن بن صباح نے غالباً دیکھ لیا تھا کہ مزمل دلیر اور خطرہ مول لینے والا جوان ہے اور یہ بڑا ہی آسان شکار ہے ،اس لیے حسن بن صباح نے اسے اپنے ساتھ رکھ لیا تھا۔
محترم وزیراعظم!،،،،، مزمل نے نظام الملک کو اپنی یہ پراسرار داستان سناتے ہوئے کہا۔۔۔ حسن بن صباح مجھے جب اپنے ساتھ لے گیا تو میں ایک ایسی دنیا میں داخل ہوگیا جسے میں آج ایک بڑا ھی حسین اور طلسماتی خواب سمجھتا ہوں، اگر جنت کا وجود ہے تو میں نے وہ حسن بن صباح کی دنیا میں دیکھی ہے، آج جب میں اپنے ہوش و حواس میں آگیا ہوں اس جنت کو خواب ہی سمجھتا ہوں، حسن بن صباح میرے ساتھ خاص طور پر شفقت کرتا تھا میں اسے یوں مقدس اور متبرک شخصیت سمجھنے لگا تھا کہ آسمان پر خدا ہے تو زمین پر حسن بن صباح ہے، اس نے چند دنوں میں ہی مجھے اپنے راز دینے شروع کر دیے تھے ،اس نے نہایت پرکشش طریقے سے مجھے آپ کے خلاف کیا اور میرے دل میں آپ کی دشمنی بھر دی ،میں تو بہت جلدی آپ کو قتل کرنے کے لئے تیار ہو گیا تھا، حسن بن صباح کو مجھ پر ایسا اعتبار آیا کہ اس نے اپنے کچھ راز بھی مجھے دے دیے ۔
اب دوسری باتوں کو چھوڑو۔۔۔ نظام الملک نے کہا۔۔۔ میں راز کی باتیں سننا چاہتا ہوں۔
مزمل آفندی نے راز کی جو باتیں سنائیں وہ ابوالقاسم رفیق دلاوری نے متعدد مورخوں کے حوالوں سے "آئمہ تلبیس" میں تفصیل سے بیان کی ہیں، وہ یوں ہے کہ حسن بن صباح نے اپنے خاص مریدوں کو تین گروہوں میں تقسیم کر رکھا تھا ،ایک گروہ دوسرے ملکوں میں تبلیغ کا کام کرتا تھا لیکن اس گروہ کے آدمی عام لوگوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھتے تھے، بلکہ وہ حاکموں اور سرداروں کی سطح کے لوگوں سے ملتے اور انہیں اپنے نظریات بتاتے اور ایسے طریقے اختیار کرتے تھے کہ یہ سرکردہ لوگ ان کے ہمنوا ہو جاتے تھے۔ دوسرے گروہ کے آدمیوں کو رفیق کہا جاتا تھا، یہ حسن بن صباح کا ذاتی حلقہ تھا، اور تمام رفیق اس کے اس حلقے میں شامل تھے۔
تیسرا گروہ فدائیوں کا تھا ،یہ جاں باز لوگ تھے ،جن میں سے وہ کسی کو حکم دیتا کہ اپنے آپ کو قتل کر دو تو وہ شخص تلوار اپنے دل میں اتار لیتا تھا ،مزمل نے بتایا کہ اس تیسرے گروہ میں جو لوگ شامل تھے اور جنہیں شامل کیا جا رہا تھا وہ تھے تو انسان ہی لیکن ان کی فطرت میں خونخواری اور مردم کُشی بھر دی گئی تھی، انہیں بلّی کا گوشت کھلایا جاتا تھا ،وہ اس لئے کہ بلّی جب حملہ کرتی ہے تو بڑی غضب ناک ہو کر حملہ کرتی ہے اور اپنے شکار کو مار کر ہی دم لیتی ہے۔
فدائیوں کو تو بلّی کا گوشت کھلایا جاتا تھا لیکن رفیقوں کو یعنی دوسرے گروہ کے آدمیوں کو بادام شہد اور کلونجی کھلائی جاتی تھی ،یہ خوراک ان کے جسموں میں گرمی پیدا کرتی تھی اور جب یہ گرمی دماغ کو چڑھتی تھی تو انہیں جو بھی حکم دیا جاتا ہے اسی وقت پورا کرتے تھے، رفیق آمنے سامنے کی لڑائی لڑتے تھے، لیکن فدائی اپنے شکار کو دھوکے میں لاکر زمین دوز طریقوں سے ختم کرتے تھے ،حسن بن صباح نے جتنی تاریخی شخصیتوں کو قتل کروایا ہے وہ انہی فدائیوں کے ہاتھوں کروایا ہے۔
(ان شاء اللہ آگے کے سلسلے میں آپ کو حسن بن صباح کی جنت اور اس کی دنیا کے خفیہ گوشے، تفصیل سے  ملیں گے
 یہاں بات صرف مزمل آفندی اور نظام الملک کی ہوگی، نظام الملک نے قلعہ الموت پر حملے کا فیصلہ کر لیا تھا ،اور اس کی فوج کو ٹریننگ دی جا رہی تھی ۔)
اب بتاؤ مزمل !،،،،،نظام الملک نے پوچھا ۔۔۔کیا اب بھی تم چاہتے ہو کہ اکیلے جاکر حسن بن صباح کو قتل کر دو گے؟ 
نہیں وزیراعظم !،،،،مزمل نے جواب دیا۔۔۔ مجھے الموت جانے سے روکنے والے سچ کہتے تھے کہ انسان حسن بن صباح کے ہاتھوں قتل ہو سکتا ہے اسے دھوکے میں لاکر قتل نہیں کیا جاسکتا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم حسن بن صباح کو زندہ رہنے کا حق دے رکھیں، اگر آپ میرے مشورے کو قبول کریں تو میں یہی کہوں گا کہ فوج کشی کے بغیر آپ باطنیوں کے پھیلتے ہوئے طوفان کو نہیں روک سکتے، میں کچھ دن اس دنیا میں گزار آیا ہوں ،میں نے وہاں دیکھا ہے اور میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ نے حسن بن صباح کا راستہ نہ روکا تو وہ دن جلدی آجائے گا جب سلطنت سلجوق پر بھی حسن بن صباح کی بادشاہی ہو گی۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
نظام الملک نے اپنی فوج کو قلعہ الموت پر حملے کے لیے تیار کر لیا تھا، اس نے بہتر یہ سمجھا کہ خونریزی نہ ہی ہو تو اچھا ہے، اس نے سلطان ملک شاہ سے کہا کہ وہ حسن بن صباح کی طرف اپنا ایک ایلچی بھیجنا چاہتا ہے۔ سلطان نے اسے اجازت دے دی اور اسی روز ایک ایلچی اس پیغام کے ساتھ الموت بھیج دیا گیا کہ حسن بن صباح اپنی یہ سرگرمیاں جو اسلام کے سراسر خلاف ہیں ختم کر دے اور سلطان ملک شاہ کی اطاعت قبول کرلے۔
ایلچی چلا گیا اور الموت پہنچ کر وہ حسن بن صباح سے ملا اور اسے سلطان ملک شاہ اور نظام الملک کا پیغام دیا۔
اپنے سلطان کو اور نظام الملک کو میرا پیغام دینا ۔۔۔حسن بن صباح نے کہا۔۔۔ میں نے کبھی کسی کی اطاعت قبول نہیں کی، اے نظام الملک !،،،،ہم دونوں اکٹھے پڑھے ہیں اور ایک ہی استاد سے پڑھے ہیں، مجھے تم اس زمانے سے جانتے ہو، میں تمہیں ایک مخلص دوست کی حیثیت سے مشورہ دیتا ہوں کہ الموت کا کبھی رخ نہ کرنا، اور اے سلطنت سلجوق کے سلطان ملک شاہ اپنی سلطنت کی حدود میں رہو یہی تمہارے لیے بہتر ہے، اور تمہارے لیے یہ بھی بہتر ہے کہ مجھے میری دنیا میں آزاد رہنے دو، اگر تمہیں میرا یہ مشورہ اچھا نہ لگے تو میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ تمہارا اور تمہاری فوج کا انجام بہت برا ہوگا ۔
ایلچی وہاں سے رخصت ہونے لگا ،تو حسن بن صباح نے اسے روک لیا 
ٹھہر جاؤ !،،،،،حسن بن صباح نے اسے کہا۔۔۔ تم شاید سمجھے نہیں کہ میں نے کیا کہا ہے، یا شاید تم یہ سمجھے ہو گے کہ میں نے ویسے ہی بڑ ماری ہے، میں تمہیں اپنے الفاظ کو عملی شکل میں دکھاتا ہوں۔
حسن بن صباح کے حکم سے سو ڈیڑھ سو آدمی جو دراصل اس کے فدائین تھے وہاں ایک صف میں آکر کھڑے ہوگئے۔
میرے دوستو !،،،،،حسن بن صباح ان سے مخاطب ہوا ،میں تم سے کسی ایک کو اللہ کے پاس بھیجنا چاہتا ہوں، جو اللہ کے پاس جانا چاہتا ہے وہ آگے آ جائے ،تمام آدمی ایک ہی بار آگے آ گئے، اور ہر ایک نے بلند آواز سے کہا کہ میں اللہ کے پاس جانا چاہتا ہوں، حسن بن صباح نے ایک آدمی کو اشارے سے اپنے پاس بلایا وہ آدمی دوڑتا ہوا اس کے پاس پہنچ گیا۔
اپنے آپ کو قتل کردو۔۔۔ حسن بن صباح نے اسے کہا۔ 
جواں سال آدمی نے اپنے کمربند میں اڑسا ہوا خنجر نکالا، خنجر کی نیام الگ کر کے پرے پھینکی اور خنجر پوری طاقت سے اپنے دل میں اتار دیا ،وہ کچھ دیر کھڑا رہا پھر اس کے منہ سے بڑی زور کا نعرہ نکلا،،،،،، امام حسن بن صباح زندہ باد،،،،، اور اس کے بعد وہ آدمی گر پڑا اور مر گیا۔
حسن بن صباح نے ایک اور ویسے ہی جواں سال آدمی کو بلایا ،وہ سب آدمی جوان تھے یا نوجوان تھے، وہ آدمی دوڑتا ہوا حسن بن صباح کے سامنے جا رکا ۔
دوڑ کر قلعے کی دیوار پر چڑھ جاؤ۔۔۔ حسن بن صباح نے اسے کہا۔۔۔ اور اپنے آپ کو سر کے بل نیچے گرا دو ،وہ نوجوان فوراً دوڑ پڑا اور تھوڑی دیر بعد وہ قلعے کی اتنی اونچی دیوار پر کھڑا نظر آیا اس نے اپنے آپ کو اس طرح سر کے بل دیوار سے گرایا جس طرح تیراک بلندی سے پانی میں ڈائیو کیا کرتے ہیں۔
زیادہ تر مؤرخوں نے ان دو آدمیوں کا ہی ذکر کیا ہے ،بعض مورخوں نے لکھا ہے کہ حسن بن صباح نے اپنے ایک اور فدائی کو بلایا اور اسے کہا کہ وہ ڈوب کر مر جائے، وہ فدائی اسی وقت چلا گیا اور ڈوب کر مر گیا، اس تیسرے فدائی کی موت کے ساتھ یہ نہیں لکھا گیا کہ وہ دریا میں کودا تھا ،یا کوئی جھیل تھی یا کوئی گہرا حوض تھا، بہرحال یہ لکھا گیا ہے کہ وہ ڈوب کر مر گیا۔
اپنے سلطان ملک شاہ کو یہ سب کچھ سنانا جو تم نے دیکھا ہے۔۔۔ حسن بن صباح نے ایلچی سے کہا ۔۔۔میں تمہیں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ میرے پاس اس قسم کے بیس ہزار فدائین ہیں، سلطان سے پوچھنا کے تمہارے اتنے بڑے لشکر میں کوئی ایک بھی سپاہی ہے جو اس طرح تمہاری اشارے پر اپنی جان دے دے؟،،،،، اور میرے دوست نظام الملک سے کہنا کہ میں آج بھی تمہارا احترام کرتا ہوں، لڑکپن کی دوستی کو قائم رکھو اور مجھ پر فوج کشی کا خیال دل سے نکال دو، اگر تمہیں میری بات سمجھ نہیں آئی تو بے شک آ جاؤ اور جتنا بڑا لشکر اکٹھا کر سکتے ہو لے آؤ۔
ایلچی کے چہرے پر حیرت زدگی بلکہ کسی حد تک خوف زدگی کے تاثرات صاف نظر آ رہے تھے، وہ چپ چاپ وہاں سے چل پڑا۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
ایلچی واپس مرو پہنچا تو سلطان ملک شاہ اور نظام الملک نے بے تابی سے اس سے پوچھا کہ حسن بن صباح نے کیا جواب دیا ہے، ایلچی نے جو سرفروشی اور جانثاری کے مظاہرے وہاں دیکھے تھے وہ انہیں سنا دیئے، اور حسن بن صباح نے جو جواب دیا تھا وہ بھی سنا دیا۔
سلطان ملک شاہ پر خاموشی طاری ہوگئی لیکن نظام الملک کو جیسے غصہ آگیا ہو وہ اٹھ کر کمرے میں تیز تیز چلنے لگا اور بار بار وہ اپنے ایک ہاتھ کا مکا اپنے دوسرے ہاتھ پر مارتا تھا۔
کیا سوچ رہے ہو خواجہ ؟،،،،،سلطان ملک شاہ نے پوچھا اس کا لب و لہجہ کچھ ٹھنڈا سا تھا۔
 میں اس کے سوا اور کچھ بھی نہیں سوچ سکتا کہ فوراً کوچ کیا جائے۔۔۔ نظام الملک نے کہا۔۔۔ کیا یہ ابلیس یہ سمجھتا ہے کہ ہم اس کے گیدڑ بھبکیوں سے ڈر جائیں گے، سلطان محترم میں کل صبح فجر کی نماز کے بعد کوچ کر جاؤں گا ،امید ہے آپ مجھے روکیں گے نہیں۔
ہاں خواجہ !،،،،،سلطان ملک شاہ نے کہا۔۔۔تم کل صبح لشکر لے کر نکل جاؤ ،میری دعائیں تمہارے ساتھ جائیں گی۔
اگلی صبح فجر کی نماز سے فارغ ہوکر خواجہ حسن طوسی نظام الملک نے اپنے لشکر سے خطاب کیا، اس نے گزشتہ روز تمام لشکر کو تیاری کا حکم دے دیا تھا، صبح لشکر کوچ کے لئے تیار تھا، نظام الملک نے مختصر الفاظ میں اپنے لشکر سے کہا کہ وہ کسی کا ملک فتح کرنے نہیں جا رہے ،اس نے حسن بن صباح اور باطنیوں کے متعلق کچھ باتیں کی اور کہا کہ ہم سلطنت سلجوق کی توسیع کے لیے نہیں جا رہے ،بلکہ ایک ابلیسی قوت کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے جا رہے ہیں، اس نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم نے وقت ضائع کیا یا وہاں جا کر ہم نے جانیں قربان کرنے سے منہ پھیر لیا تو سمجھ لو کہ تمہارا دین اسلام چند دنوں کا مہمان ہے ،پھر یہاں نہ کوئی اللہ کا اور نہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا نام لینے والا زندہ رہے گا۔
لشکر روانہ ہوگیا ،عورتوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر لشکر کو اپنی دعاؤں کے ساتھ  رخصت کیا ،کچھ لوگ لشکر کے ساتھ دور تک گئے اور لشکر کو خدا حافظ کہہ کر واپس آگئے۔
 لشکر ابھی راستے میں ہی تھا کہ حسن بن صباح کو جاسوسوں نے اطلاع دی کہ سلجوقیوں کا لشکر آ رہا ہے، انہوں نے لشکر کی صحیح تعداد بھی بتا دی، حسن بن صباح کے جاسوس ہر جگہ موجود تھے، مورخ لکھتے ہیں کہ کوئی بات ابھی سلطان تک نہیں پہنچتی تھی لیکن حسن بن صباح تک پہلے پہنچ جاتی تھی۔
مسلمان مورخوں کے علاوہ دو یوروپی مورخوں نے بھی لکھا ہے کہ جب حسن بن صباح کو اطلاع ملی کے نظام الملک لشکر لا رہا ہے تو حسن بن صباح کا رد عمل صرف اتنا سا تھا کہ اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی، اس نے ایسا نہیں کیا کہ اٹھ کر دوڑ پڑتا اور اپنے لشکر کو تیاری کا حکم دیتا یا لشکر کو اکٹھا کرکے کوئی اشتعال انگیز تقریر کرتا، وہ اطمینان اور آرام سے بیٹھا رہا اس کے پاس تین چار خاص معتمد اور مشیر بیٹھے ہوئے تھے ۔
تم نے سن لیا ہے ۔۔۔حسن بن صباح نے انہیں کہا۔۔۔ نظام الملک کو راستے میں ہی قتل کر دو ۔
بس اتنی سی بات تھی جو حسن بن صباح کے منہ سے نکلی، اس کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک اٹھا اور باہر نکل گیا۔
یہاں تاریخ نویسوں میں تھوڑا سا اختلاف پایا جاتا ہے جو کوئی اتنا اہم نہیں، لیکن اس کا ذکر ضروری ہے کچھ نے لکھا ہے کہ نظام الملک کو سلطان ملک شاہ نے مرد سے ہی رخصت کر دیا تھا ،لیکن زیادہ تعداد تاریخ نویسوں کی ایسی ہے جنہوں نے لکھا ہے کہ سلطان ملک شاہ بغداد جا رہا تھا وہ لشکر کے ساتھ چل پڑا، اس کا ارادہ یہ تھا کہ راستے سے بغدادکی طرف چلا جائے گا، چونکہ مورخوں کی زیادہ تعداد نے یہی لکھا ہے کہ سلطان ملک شاہ لشکر کے ساتھ گیا تھا اور اس سے آگے کے جو حالات تاریخ میں نظر آتے ہیں وہ بھی گواہی دیتے ہیں کہ سلطان ملک شاہ لشکر کے ساتھ گیا تھا، اس لئے داستان گو یہی صحیح سمجھتا ہے۔
راستے میں جاکر سلطان ملک شاہ نے خواہش ظاہر کی کہ نہاوند کے مقام پر پڑاؤ کیا جائے۔ نہاوند بڑا مشہور قصبہ تھا جس کی جغرافیائی اور تاریخی اہمیت تھی، بیسویں ہجری میں یہ مقام حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں فتح ہوا تھا، اس لڑائی میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کی اچھی خاصی تعداد شہید ہوئی تھی۔
وہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا ان لوگوں نے نہاوند پہنچ کر روزہ افطار کیا رات تراویح کی نماز سب نے پڑھی، نماز تراویح کے بعد نظام الملک اپنی قیام گاہ کی طرف چل پڑا، تاریخ کے مطابق لشکر نے تو اپنے لیے خیمے گاڑ لیے تھے لیکن سلطان ملک شاہ اور نظام الملک کی رہائش کا انتظام قصبے میں ایک بڑے اچھے مکان میں کیا گیا تھا، اس وقت سلطان ملک شاہ نظام الملک کے ساتھ نہیں تھا۔
 نظام الملک جب اپنی قیام گاہ کے قریب پہنچا تو وہاں بہت سے لوگ اکٹھے دیکھے جو نظام الملک کو دیکھنے یا اسے ملنے آئے تھے، نظام الملک ان کے درمیان جا پہنچا اور جو کوئی بھی آگے آیا اس کے ساتھ اس نے ہاتھ ملایا ۔
کیا سلجوقیوں کا وزیراعظم ایک مظلوم کی فریاد سنے گا؟،،،،،،،ایک آواز سنائی دی ۔۔۔میں درخواست لے کر آیا ہوں۔
نظام الملک عدل و انصاف کا پابند تھا، اور ہر کسی سے انصاف کرنا وہ اپنا دینی فریضہ سمجھتا تھا ،اس نے جب یہ فریاد سنی تو بلند آواز سے کہا کہ یہ شخص آگے آکر اپنی عرضی مجھے دے دے۔
ایک جواں سال آدمی آگے آیا اور اس نے احتجاج یا غصے کا مظاہرہ اس طرح کیا کہ اس کے ہاتھ میں جو کاغذ تھا وہ نظام الملک کے ہاتھ میں دینے کی بجائے اس کے قدموں میں پھینک دیا اور غصے سے بولا یہ لو میری فریاد اور مجھے انصاف دو۔
نظام الملک کاغذ اٹھانے کے لیے جھکا ،کاغذ پھینکنے والے شخص نے بڑی تیزی سے اپنے کپڑوں کے اندر سے خنجر نکالا اور جھکے ہوئے نظام الملک کی پیٹھ میں اس قدر زور سے مارا کہ خنجر دل کو چیرتا ہوا دوسری طرف نکل گیا۔
لوگوں نے قاتل کو وہیں پکڑ لیا، نظام الملک پیٹھ میں خنجر لئے ہوئے سیدھا ہوا، اس کے آخری الفاظ یہ تھے،،،،، اسے میرے قصاص میں قتل نہ کرنا ،لیکن لوگوں نے اس کی نہ سنی ،کچھ نے نظام الملک کو اٹھایا اور زیادہ تر نے قاتل کے جسم کو قیمہ بنا ڈالا۔
 اس قاتل کا نام ابو طاہر تھا وہ حسن بن صباح کے فدائین میں سے تھا۔
 نظام الملک کو 1092 عیسوی میں قتل کیا گیا تھا۔
*انا للہ و انا الیہ راجعون*
 سلطان ملک شاہ کو اطلاع ملی تو وہ دوڑا آیا نظام الملک فوت ہو چکا تھا، اور قاتل کی لاش اس حالت میں باہر پڑی تھی کہ لوگوں نے اس کے اعضاء بھی کاٹ کر اِدھر اُدھر پھینک دیے تھے، سلطان نے الموت پر فوج کشی کا ارادہ ترک کر دیا ،اور وہیں سے واپس آ گیا۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*


  ஜ۩۞۩ஜ د҉ر҉س҉ِ҉ ҉ح҉د҉ی҉ث҉ ஜ۩۞۩ஜ


حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُهُ فَسَلُونِي الْهُدَى أَهْدِكُمْ وَكُلُّكُمْ فَقِيرٌ إِلَّا مَنْ أَغْنَيْتُ فَسَلُونِي أَرْزُقْكُمْ وَكُلُّكُمْ مُذْنِبٌ إِلَّا مَنْ عَافَيْتُ فَمَنْ عَلِمَ مِنْكُمْ أَنِّي ذُو قُدْرَةٍ عَلَى الْمَغْفِرَةِ فَاسْتَغْفَرَنِي غَفَرْتُ لَهُ وَلَا أُبَالِي وَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمْ اجْتَمَعُوا عَلَى أَتْقَى قَلْبِ عَبْدٍ مِنْ عِبَادِي مَا زَادَ ذَلِك فِي مُلْكِي جَنَاحَ بَعُوضَةٍ وَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمْ اجْتَمَعُوا عَلَى أَشْقَى قَلْبِ عَبْدٍ مِنْ عِبَادِي مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِنْ مُلْكِي جَنَاحَ بَعُوضَةٍ وَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمْ اجْتَمَعُوا فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَسَأَلَ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْكُمْ مَا بَلَغَتْ أُمْنِيَّتُهُ فَأَعْطَيْتُ كُلَّ سَائِلٍ مِنْكُمْ مَا سَأَلَ مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِنْ مُلْكِي إِلَّا كَمَا لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ مَرَّ بِالْبَحْرِ فَغَمَسَ فِيهِ إِبْرَةً ثُمَّ رَفَعَهَا إِلَيْهِ ذَلِكَ بِأَنِّي جَوَادٌ مَاجِدٌ أَفْعَلُ مَا أُرِيدُ عَطَائِي كَلَامٌ وَعَذَابِي كَلَامٌ إِنَّمَا أَمْرِي لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْتُهُ أَنْ أَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ مَعْدِي كَرِبَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

ترجمہ : ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو،سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں ،اس لیے تم سب مجھ سے ہدایت مانگومیں تمہیں ہدایت دوں گا ، اور تم سب کے سب محتاج ہو سوائے اس کے جسے میں غنی (مالدار) کردوں، اس لیے تم مجھ ہی سے مانگو میں تمہیں رزق دوں گا، اور تم سب گنہگار ہو، سوائے اس کے جسے میں عافیت دوں سو جسے یہ معلوم ہے کہ میں بخشنے پر قادر ہوں پھروہ مجھ سے مغفرت چاہتا ہے تو میں اسے معاف کردیتاہوں، اور مجھے کوئی پرواہ نہیں اگر تمہارے اگلے اور پچھلے ، تمہارے زندے اور مردے اور تمہارے خشک وتر سب میرے بندوں میں سے سب سے زیادہ متقی و پرہیز گار بندے کی طرح ہوجائیں تو بھی میری سلطنت میں ایک مچھر کے پر برابر اضافہ نہ ہوگا، اور اگر تمہارے اگلے اور پچھلے ، تمہارے زندے اور مردے اور تمہارے خشک وتر سب میرے بندوں میں سے سب سے زیادہ شقی وبدبخت کی طرح ہوجائیں تو بھی میری سلطنت میں ایک مچھر کے پر برابرکمی نہ ہوگی، اور اگر تمہارے اگلے اور پچھلے ، تمہارے زندے اور مردے اور تمہارے خشک وتر سب ایک ہی زمین پر جمع ہوجائیں اور تم میں سے ہر انسان مجھ سے اتنا مانگے جہاں تک اس کی آرزوئیں پہنچیں اور میں تم میں سے ہرسائل کودیدوں توبھی میری سلطنت میں کچھ بھی فرق واقع نہ ہوگا مگر اتناہی کہ تم میں سے کوئی سمندر کے کنارے سے گزرے اوراس میں ایک سوئی ڈبو کرنکال لے ،اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ میں سخی ،بزرگ ہوں، جوچاہتاہوں کرتاہوں، میرا دینا صرف کہہ دینا، اور میرا عذاب صرف کہہ دینا ہے، کسی چیز کے لیے جب میںچاہتاہوں تو میرا حکم یہی ہے کہ میں کہتاہوں ہوجا بس وہ ہوجاتی ہے'۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- بعض لوگوں نے اسی طرح اس حدیث کو بطریق: 'شہر بن حوشب، عن معدی کرب، عن أبی ذر، عن النبی ﷺ' روایت کیا ہے۔

جامع  ترمذی حدیث نمبر: 2495


 سوال: کیا بیوی پر خرچ کرنا اسراف میں آتا ہے ؟ اور کیا اس کی تعریف کرنا ناپسندیدہ ہے؟


جواب: شریعت نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے کا حکم دیا ہے،اور ان کے نان و نفقہ  کو شوہر پر واجب قرار دیا ہے،لہذا جو شخص اپنے اہل وعیال کی ضروریات اپنی وسعت کے مطابق پورا کرتاہے تویہ اسراف نہیں کہلائے گا،بلکہ روایات میں اس کو صدقہ کہا گیا ہے۔

اسی طرح بیوی کی تعریف بیوی کے سامنے اس کا دل خوش کرنے کے لیے ہوتو یہ بھی شریعت میں ناپسندیدہ نہیں بلکہ پسندیدہ ہے،البتہ غیر محرموں کے سامنے بیوی کی تعریف کرنا جائز نہیں۔

صحيح البخاري میں ہے:

"عن أبي مسعود الأنصاري رضي الله عنه، فقلت: عن النبي؟ فقال: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (إذا أنفق المسلم نفقة على أهله، وهو يحتسبها، كانت له صدقة)."

(كتاب النفقات، باب فضل النفقة على الأهل، ج:5،ص: 2047، ط:دار ابن كثير، دار اليمامة-دمشق)

فتح الباري لابن حجر  میں ہے:

"وقوله: على أهله يحتمل أن يشمل الزوجة والأقارب، ويحتمل أن يختص الزوجة ويلحق به من عداها بطريق الأولى؛ لأن الثواب إذا ثبت فيما هو واجب، فثبوته فيما ليس بواجب أولى. وقال الطبري ما ملخصه: الإنفاق على الأهل واجب، والذي يعطيه يؤجر على ذلك بحسب قصده، ولا منافاة بين كونها واجبة وبين تسميتها صدقة، بل هي أفضل من صدقة التطوع. وقال المهلب: النفقة على الأهل واجبة بالإجماع، وإنما سماها الشارع صدقة خشية أن يظنوا أن قيامهم بالواجب لا أجر لهم فيه، وقد عرفوا ما في الصدقة من الأجر فعرفهم أنها لهم صدقة، حتى لا يخرجوها إلى غير الأهل إلا بعد أن يكفوهم؛ ترغيبا لهم في تقديم الصدقة الواجبة قبل صدقة التطوع."

(كتاب النفقات، باب فضل النفقة على الأهل، ج:9، ص:498، ط:المكتبة السلفية - مصر)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  میں ہے:

"وعن أم كلثوم بنت عقبة بن أبي معيط رضي الله عنها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " «ليس الكذاب الذي يصلح بين الناس ويقول خيرا وينمي خيرا ". متفق عليه. وزاد مسلم قالت: ولم أسمعه - تعني النبي صلى الله عليه وسلم يرخص في شيء مما يقول الناس كذب إلا في ثلاث: الحرب، والإصلاح بين الناس، وحديث الرجل امرأته وحديث المرأة زوجها» . وذكر حديث جابر: " إن الشيطان قد أيس " في " باب الوسوسة ."

(كتاب الآداب، باب ما ينهى عنه من التهاجر والتقاطع واتباع العورات، ج:8، ص: 3150، ط:دار الفكر،بيروت)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144604102835
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


 دعویٰ: چین کی انتہائی تیز رفتار میگلیو ٹرین پاکستان میں "جلد آرہی ہے" اور اسلام آباد اور کراچی کے درمیان سفر کے وقت کو 1.5 گھنٹے تک کم کر دے گی۔

حقیقت: پاکستان میں میگلیو کے لانچ ہونے کے بارے میں کسی بھی معروف میڈیا آؤٹ لیٹ میں کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ ٹی فلائٹ ٹرین ابھی تک ترقی اور جانچ کے مرحلے میں ہے اور اسے چین میں بھی نہیں لایا گیا ہے۔

13 اگست 2024 کو، انسٹاگرام اکاؤنٹ @divamagazinepakistan نے ایک بصری پوسٹ ( آرکائیو ) کیا جس میں تین تصاویر شامل ہیں — بلٹ ٹرین، اسلام آباد کی فیصل مسجد، اور کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ — کے متن کے ساتھ، "کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین کا سفر بس میں۔ 1.5 گھنٹے؟ چین کی الٹرا ہائی سپیڈ ٹرین جلد آرہی ہے!

پوسٹ کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا ہے، "#DivaReports: مستقبل کو دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں! چین کے انتہائی تیز رفتار میگلیو ٹرین منصوبے نے ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے، کم خلا والے ماحول میں اپنی 1,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔ گیم بدلنے والی یہ ٹیکنالوجی بہت جلد کراچی کو اسلام آباد سے جوڑ دے گی۔


اس کیپشن کا کچھ حصہ درست ہے کیونکہ متعدد معتبر خبر رساں اداروں نے اگست میں چین کی T-Flight ٹرین کے کامیاب ٹیسٹ کی اطلاع دی تھی۔ 

تاہم، بصری اور کیپشن کے آخری حصے میں موجود متن کا مطلب یہ ہے کہ الٹرا ہائی اسپیڈ (UHS) میگلیو - مقناطیسی لیویٹیشن کے لیے مختصر - پاکستان میں جلد ہی ملک کے دارالحکومت کو سندھ میں اس کے ہم منصب سے جوڑنے کے لیے نقل و حمل کا نظام نصب کیا جائے گا۔ صوبہ، کراچی، اور دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت کو کم کریں۔

SciTechDaily کے 13 اپریل 2022 کے مضمون کے مطابق "How Maglev Works" کے بارے میں، ٹرانسپورٹ سسٹم کا خیال جیمز پاول کو آیا، جس نے بروکہاون کے گورڈن ڈینبی کے ساتھ مل کر اسے 1960 کی دہائی کے آخر میں پیٹنٹ کروایا۔ ان کے بیٹے جیسی نے ٹرین کو "چاروں کونوں پر مقناطیسوں والا ڈبہ" کے طور پر بیان کیا۔

"استعمال کیے گئے میگنےٹ سپر کنڈکٹنگ ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جب انہیں صفر سے کم 450 ڈگری فارن ہائیٹ (-268 ڈگری سیلسیس) پر ٹھنڈا کیا جاتا ہے، تو وہ عام برقی مقناطیسوں سے 10 گنا زیادہ مضبوط مقناطیسی میدان پیدا کر سکتے ہیں، جو ٹرین کو معطل کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے کافی ہے۔ ،" اشاعت نے لکھا۔

اے بی سی نیوز کی 11 اپریل 2024 کی ایک رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ میگلیو ٹرینیں "مقناطیسی لیویٹیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے اوپر چلتی ہیں"، جس کا مطلب ہے کہ وہ میگنےٹ کی پش اور پل فورس کا استعمال کرتی ہیں۔ نقل و حمل کا نظام بنیادی طور پر معطل ہے، تین قسم کے میگنےٹ کا استعمال کرتے ہوئے، کم ویکیوم پائپ لائن میں 'اڑنے' کے لیے۔

"اس کا مطلب ہے کہ میگلیو ٹرین بہت ہلکی ہے، کیونکہ اسے ریلوے پر محفوظ طریقے سے رکھنے کے لیے پہیوں اور بریکوں اور انجینئرڈ اسٹیل کے دیگر بھاری بٹس کی ضرورت نہیں ہے،" اس نے کہا۔ مزید یہ کہ ٹرانسپورٹ سسٹم کو ڈرائیوروں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

حقیقت یا افسانہ؟

سوچ فیکٹ چیک کو معروف مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس یا دنیا بھر میں شائع ہونے والی ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی جس میں یہ اعلان کیا گیا ہو کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔

تاہم، ہم نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں دیکھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ اگر ملک میں ٹرینیں نصب کر دی جائیں تو فرضی منظر نامے میں ایک شخص کو اسلام آباد اور کراچی کے درمیان سفر کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔

مزید برآں، سوچ فیکٹ چیک نے پایا کہ اگست 2024 میں چین کی T-Flight ٹرین کے کامیاب ٹیسٹ کی متعدد دکانوں نے اطلاع دی۔

شنہوا کے 5 اگست 2024 کے مضمون کے مطابق ، "سپر کنڈکٹنگ میگلیو وہیکل کا ٹیسٹ 2 کلومیٹر طویل پائپ لائن میں کم ویکیوم ماحول کے ساتھ" چین کے صوبے شانزی میں کیا گیا۔ اس ٹرین کو "چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ [CASIC] اور Shanxi نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا"۔

"یو ایچ ایس میگلیو ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی تعمیر اپریل 2022 میں یانگ گاو کاؤنٹی میں شروع ہوئی۔ یہ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کو زمینی ریلوے ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرتا ہے، جس کا مقصد ٹرین کی رفتار 1,000 کلومیٹر فی گھنٹہ تک حاصل کرنا ہے،" اشاعت نے مزید کہا کہ "مستقبل میں" ، یہ ممکنہ طور پر جمہوریہ کے بڑے شہروں کے درمیان لوگوں کو لے جانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، "بیجنگ سے شنگھائی کے سفر کی اجازت دیتا ہے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں۔"

نیوز ویک نے 7 اگست 2024 کو رپورٹ کیا کہ ٹی فلائٹ میگلیو "دنیا کی موجودہ آپریشنل تیز ترین ٹرین، [جو کہ] چین کی شنگھائی میگلیو، جو 286 میل فی گھنٹہ [میل فی گھنٹہ] کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے، کی تیز رفتار سے دوگنی ہو جائے گی۔" .

اس منصوبے کا مقصد "خلائی ٹیکنالوجی کو زمینی نقل و حمل کے ساتھ مربوط کرنا ہے تاکہ ایک ایسی ٹرین بنائی جا سکے جو زیادہ تر تجارتی ہوائی جہازوں سے زیادہ تیزی سے سفر کر سکے"، اس نے مزید لکھا کہ 2021 میں، ملک نے "چینگڈو میں ایک ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ (HTS) میگلیو ٹرین کی نقاب کشائی کی۔ 385 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ریلوے جرنل کے مطابق ، اگلے مرحلے میں، ٹرائل ممکنہ طور پر میگلیو کی پوری رفتار کی جانچ کرے گا، "جس کی لمبائی میں کم از کم 60 کلومیٹر کے ٹیسٹ ٹریک کی ضرورت ہوگی"۔

واپس فروری 2024 میں، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ ( ایس سی ایم پی ) نے رپورٹ کیا تھا ( آرکائیو ) "ایک اہم پیش رفت" کیونکہ CASIC پروجیکٹ اس وقت ایک ٹیسٹ میں "کم ویکیوم ٹیوب میں سفر کرتے ہوئے مستحکم لیویٹیشن" حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ 623 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے۔

اپریل 2023 میں، چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) نے اطلاع دی کہ ملک نے شانسی کے ڈیٹونگ شہر میں ایک سپر کنڈکٹنگ میگلیو ٹیسٹ لائن بنائی ہے۔ اس نے CASIC کے پروجیکٹ ممبر لی پنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ نے "ابتدائی طور پر مجموعی ڈیزائن کی سائنسی معقولیت کی تصدیق کی"۔ اشاعت میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ میں تیز رفتار بلٹ ٹرینیں اس وقت زیادہ سے زیادہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔


میگلیو ٹرینیں ابھی تک ترقی اور جانچ کے مرحلے میں ہیں اور چین میں بھی اس کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ نہ تو مذکورہ بالا بین الاقوامی اشاعتوں نے، اور نہ ہی کسی معتبر پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہ اطلاع دی ہے کہ ملک میں ٹرانسپورٹ کا نیا ممکنہ نظام نصب کیا جائے گا۔

وائرلٹی

@divamagazinepakistan کی پوسٹ لکھنے کے وقت تک 47,500 سے زیادہ لائیکس حاصل کر چکی ہے۔

سوچ فیکٹ چیک نے پایا کہ متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں جھوٹے یا گمراہ کن کیپشن تھے۔ یہ یہاں ، یہاں اور یہاں مل سکتے ہیں ۔

غلط معلومات والے بصری یہاں اور یہاں مل سکتے ہیں ۔ یہ دعویٰ یہاں فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ۔

ہمیں ایک YouTube ویڈیو بھی ملی جس کے عنوان اور تھمب نیل میں جھوٹا دعویٰ ہے۔

نتیجہ: ٹی فلائٹ ٹرین ابھی بھی ترقی اور جانچ کے مرحلے میں ہے۔ اسے ابھی تک تجارتی مقاصد کے لیے چین میں نہیں لایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان میں میگلیو کے لانچ ہونے کے بارے میں کسی بھی معتبر میڈیا آؤٹ لیٹ کی طرف سے کوئی رپورٹ نہیں ہے۔


 ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋 درسِ قرآن 🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼


 سورہ الانفال آیت نمبر 42
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے

اِذۡ اَنۡتُمۡ بِالۡعُدۡوَۃِ الدُّنۡیَا وَ ہُمۡ  بِالۡعُدۡوَۃِ الۡقُصۡوٰی وَ الرَّکۡبُ اَسۡفَلَ  مِنۡکُمۡ ؕ وَ لَوۡ  تَوَاعَدۡتُّمۡ  لَاخۡتَلَفۡتُمۡ  فِی الۡمِیۡعٰدِ ۙ وَ لٰکِنۡ لِّیَقۡضِیَ اللّٰہُ اَمۡرًا کَانَ مَفۡعُوۡلًا ۬ۙ لِّیَہۡلِکَ مَنۡ ہَلَکَ عَنۡۢ بَیِّنَۃٍ وَّ یَحۡیٰی مَنۡ حَیَّ عَنۡۢ  بَیِّنَۃٍ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ  لَسَمِیۡعٌ  عَلِیۡمٌ ﴿ۙ۴۲﴾

ترجمہ: وہ وقت یاد کرو جب تم لوگ وادی کے قریب والے کنارے پر تھے اور وہ لوگ دور والے کنارے پر، اور قافلہ تم سے نیچے کی طرف۔ (٢٨) اور اگر تم پہلے سے (لڑائی کا) وقت آپس میں طے کرتے تو وقت طے کرنے میں تمہارے درمیان ضرور اختلاف ہوجاتا، لیکن یہ واقعہ (کہ پہلے سے طے کیے بغیر لشکر ٹکرا گئے) اس لیے ہوا کہ جو کام ہو کر رہنا تھا، اللہ اسے پورا کر دکھائے، تاکہ جسے برباد ہونا ہو، وہ واضح دلیل دیکھ کر برباد ہو، اور جسے زندہ رہنا ہو وہ واضح دلیل دیکھ کر زندہ رہے، (٢٩) اور اللہ ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔

تفسیر: 28: یہ میدان جنگ کا نقشہ بتایا جارہا ہے بدر ایک ودای کا نام ہے اس کا کنارہ جو مدینہ منورہ سے قریب تر ہے اس پر مسلمانوں کا لشکر فروکش تھا، جو کنارہ مدینہ منورہ سے نسبۃ دور ہے اس پر کفار کا لشکر تھا اور قافلے سے مراد ابوسفیان کا قافلہ ہے جو اس وادی کے نیچے کی جانب ساحل سمندر کی طرف بچ کر نکل گیا تھا، تفصیل اس سورت کے شروع میں بیان ہوچکی ہے۔ 29: مَفْعُوْلًا : مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسباب ایسے پیدا فرمادیئے کہ کفار مکہ سے باقاعدہ جنگ ٹھن گئی، ورنہ اگر دونوں فریق پہلے سے جنگ کے لئے کوئی وقت طے کرنا چاہتے تو اختلاف ہوجاتا، مسلمان چونکہ بےسروسامان تھے اس لئے باقاعدہ جنگ سے کتراتے اور مشرکین کے دلوں پر بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہیبت تھی اس لئے وہ بھی خواہش کے باوجود جنگ کو ٹلانا چاہتے ؛ لیکن جب انہیں اپنا تجارتی قافلہ خطرے میں نظر آیا تو ان کے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہ رہا اور مسلمانوں کے سامنے جب لشکر آہی گیا تو وہ بھی لڑنے پر مجبور ہوگئے، اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ یہ اسباب ہم نے اس لئے پیدا کئے کہ ایک مرتبہ فیصلہ کن معرکہ ہوجائے اور اللہ تعالیٰ کی عطا فرمائی ہوئی فتح ونصرت سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حقانیت کھل کر سامنے آجائے، اس کے بعد بھی اگر کوئی شخص کفر کرکے بربادی کا راستہ اختیار کرے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دلیل کے واضح ہونے کے بعد اختیار کرے، اور جو شخص اسلام لاکر باعزت زندگی اختیار کرے وہ بھی اس واضح دلیل کی روشنی میں کرے۔


 قبیلہ عرب کی ایک لڑکی ایک لڑکے پر عاشق ھو گئ مجاز کا بھوت دونوں کہ سر پر چڑھ کر ناچنے لگا ۔۔۔۔


مختصر یہ کہ دونوں نے بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا لڑکی نے کہا میرے پاس ایک تیز رفتار اونٹنی ہے ہم رات کو ندی پار کر کہ دوسرے شہر روانہ ہو جائیں گے لڑکے نے بھی ہاں کر کہ رضا مندی کا اظہار کیا ۔۔۔۔

رات کے پچھلے پہر وقت مقررہ پر دونوں ندی کنارے اکٹھے ہوئے ۔۔۔۔

لڑکی بولی میں 🐫 اونٹنی پر سوار ہوتی ہوں تم اسے پیچھے سے ہانکتے ہانکتے ندی پار کرو پھر اوپر بیٹھ جانا ۔۔۔۔

ندی پار کر کے ؟لڑکے نے کہا مگر ایسا کیوں میں بھی تمھارے ساتھ ہی بیٹھ جاتا ہوں ہانکنے کی کیا ضرورت ہے خود بخود چل تو رہی ہے ۔۔۔۔

لڑکی نے کہا اسکا باپ بھی ہمارا پالتو 🐫 اونٹ تھا اسکی عادت تھی کہ وہ بیچ ندی میں جا کر بیٹھ جاتا پانی دیکھ کر مست ہو جاتا اور مارنے پیٹنے پر بھی ڈھیٹ بنا رھتا ۔۔۔۔

یہ اونٹنی بھی پانی میں جا کر بیٹھ جاتی ہے عادت ہے اسکی بھی تو اس لئے تم سے کہہ رہی ہوں کہ اسکو پیچھے سے ہانکتے جانا پھر نہیں بیٹھے گی اور ہمارا وقت بچ جائے گا ہم صبح ہونے سے پہلے شہر سے دور نکل جائیں گے ۔۔۔۔

لڑکے نے کچھ دیر لڑکی کہ چہرے پر نظریں گاڑے رکھیں اور پھر ٹھنڈا لمبا سانس لیا جیسے کوئی پختہ ارادہ کر چکا ہو اور بولا ۔۔۔۔

ہم بھاگ کر شادی نہیں کریں گے مقدر ہوا تو نکاح ہو جاے گا نہیں تو جو رب کی رضا ، تم واپس اپنے گھر چلی جاؤ ۔۔۔۔

لڑکی نے کہا مگر کیوں اچانک کیا ہو گیا تمھیں ۔۔۔۔

اس پر لڑکے نے کہا اس اونٹنی کے باپ کی خصلت اس میں منتقل ہو گئی تو کیا میری خصلتیں میری بیٹی میں اور آنے والی نسل میں منتقل نہیں ہوں گی ؟۔۔۔۔

آج میں تمھارے ساتھ بھاگ رہا ہوں کل میری بیٹی کسی اور کیساتھ بھاگ جائے گی ۔۔۔۔

یہ کہہ کر لڑکا واپس پلٹ گیا۔۔۔۔

دنیا مکافات عمل ہے۔۔۔۔جیسا کرو گے ویسا بھرو گے 

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget