🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 32 ・❱━━━
مسجد حرام میں امام سے آگے اسی رخ میں نماز پڑھنا
مسجد حرام میں امام جس جانب امامت کررہا ہو اس رخ میں امام سے آگے نماز پڑھنے والوں کی نماز درست نہ ہوگی البتہ دوسرے رخ میں اگر بالکل کعبہ شریفہ کی دیوار کے قریب نماز پڑھے تو کوئی حرج نہیں ، آج کل ناواقفیت کی وجہ سے مسجد حرام میں اس سلسلہ میں بڑی کوتاہی ہوجاتی ہے، امام صاحب دھوپ کے وقت یا زیادہ بھیڑ کی وجہ سے یا نماز تراویح میں رکن یمانی اور حجر اسود کے بالمقابل مکبرہ (شیشے والے کمرے) کے نیچے نماز پڑھاتے ہیں اور بہت سے حضرات اسی جانب آگے مطاف میں نماز کی نیت باندھ لیتے ہیں جو صحیح نہیں ہے، اس لیے امام صاحب کی جگہ دیکھ کر ہی وہاں نماز کی نیت باندھنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ غفلت کی وجہ سے نماز ہی صحیح نہ ہو۔
📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/103
▪الفتاوی التاتارخانية 2/36 زکریا
▪کتاب المسائل 1/281
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━