🌻 آئل پینٹ والی دیوار پر تیمم کرنے کا حکم


📿 *آئل پینٹ والی دیوار پر تیمم کرنے کا حکم:*

1️⃣ تیمم پاک مٹی پر کرنا جائز ہے، اسی طرح جو چیزیں مٹی کی جنس میں سے ہیں جیسے: پتھر، اینٹ، مٹی کے برتن، چونا وغیرہ تو اُن پر بھی تیمم کرنا جائز ہے، خواہ ان پر تیمم کرتے وقت مٹی اور غبار  وغیرہ ہاتھ کو لگے یا نہ لگے اور خواہ اُن پر گرد وغبار ہو یا نہ ہو۔ البتہ مٹی اور اُس کی جنس کے علاوہ دیگر چیزوں جیسے لکڑی، کپڑا، آئینہ، پلاسٹک، لوہا اور تانبا وغیرہ پر تیمم کرنا درست نہیں، البتہ ان چیزوں پر تیمم کرنا اُس وقت جائز اور درست ہے جب اُن پر اتنا گرد وغبار لگا ہو کہ وہ تیمم کرتے وقت ہاتھوں پر لگ جائے۔
2️⃣ مذکورہ تفصیل سے معلوم ہوا کہ چونکہ آئل پینٹ زمین کی جنس میں سے نہیں ہے اس لیے آئل پینٹ والی دیوار وغیرہ پر تیمم کے درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس پر اتنا گرد وغبار لگا ہو کہ وہ تیمم کرتے وقت ہاتھوں پر لگ جائے۔ 

▪️ فائدہ: مٹی کی جنس میں سے ہونے کی وضاحت یہ ہے کہ جو چیز آگ میں جلانے سے راکھ نہ ہو اور نہ ہی پگلے تو وہ مٹی کی جنس میں سے ہے، ورنہ تو وہ مٹی کی جنس میں سے نہیں ہے۔

☀️ الفتاوى الهندية:
وَمِنْهَا: الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ يَتَيَمَّمُ بِطَاهِرٍ من جِنْسِ الْأَرْضِ، كَذَا في «التَّبْيِينِ». كُلُّ ما يَحْتَرِقُ فَيَصِيرُ رَمَادًا كَالْحَطَبِ وَالْحَشِيشِ وَنَحْوِهِمَا أو ما يَنْطَبِعُ وَيَلِينُ كَالْحَدِيدِ وَالصُّفْرِ وَالنُّحَاسِ وَالزُّجَاجِ وَعَيْنِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَنَحْوِهَا فَلَيْسَ من جِنْسِ الْأَرْضِ، وما كان بِخِلَافِ ذلك فَهُوَ من جِنْسِهَا، كَذَا في «الْبَدَائِعِ»، فَيَجُوزُ التَّيَمُّمُ بِالتُّرَابِ وَالرَّمْلِ وَالسَّبْخَةِ الْمُنْعَقِدَةِ من الْأَرْضِ، دُونَ الْمَاءِ وَالْجِصِّ وَالنُّورَةِ وَالْكُحْلِ وَالزِّرْنِيخِ وَالْمَغْرَةُ وَالْكِبْرِيتُ وَالْفَيْرُوزَجُ وَالْعَقِيقُ وَالْبَلْخَشُ وَالزُّمُرُّدُ وَالزَّبَرْجَدُ كَذَا في «الْبَحْرِ الرَّائِقِ»، وَبِالْيَاقُوتِ وَالْمَرْجَانِ كَذَا في «التَّبْيِينِ»، وَبِالْآجُرِّ الْمَشْوِيِّ وهو الصَّحِيحُ كَذَا في «الْبَحْرِ الرَّائِقِ» وهو ظَاهِرُ الرِّوَايَةِ، هَكَذَا في «التَّبْيِينِ»، وَبِالْخَزَفِ إلَّا إذَا كان عليه صَبْغٌ ليس من جِنْسِ الْأَرْضِ كَذَا في «خِزَانَةِ الفتاوي»، وَبِالْحَجَرِ عليه غُبَارٌ أو لم يَكُنْ بأن كان مَغْسُولًا أو أملس مَدْقُوقًا أو غير مَدْقُوقٍ كَذَا في «فَتَاوَى قَاضِي خَانْ»، وَبِالطِّينِ الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ وَالْأَبْيَضِ كَذَا في «الْبَدَائِعِ»، والأصفر كَذَا في «الْخُلَاصَةِ»، والأخضر كَذَا في «التتار خانية»، وبالأرض النَّدِيَّةِ وَالطِّينِ الرَّطْبِ كَذَا في «الْبَدَائِعِ» ..... وَيَجُوزُ بِالْغُبَارِ مع الْقُدْرَةِ على الصَّعِيدِ، كَذَا في «السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ»، وهو الصَّحِيحُ. وَصُورَةُ التَّيَمُّمِ بِالْغُبَارِ: أَنْ يَضْرِبَ بِيَدَيْهِ ثَوْبًا أو لِبَدًا أو وِسَادَةً أو ما أشبهها من الْأَعْيَانِ الطَّاهِرَةِ التي عليها غبار، فإذا وَقَعَ الْغُبَارُ على يَدَيْهِ تَيَمَّمَ أو يَنْفُضُ ثَوْبَهُ حتى يَرْتَفِعَ غُبَارُهُ فَيَرْفَعُ يَدَيْهِ في الْغُبَارِ في الْهَوَاءِ، فإذا وَقَعَ الْغُبَارُ على يَدَيْهِ تَيَمَّمَ، كَذَا في «الْمُحِيطِ». (الْبَابُ الرَّابِعُ في التَّيَمُّمِ: الْفَصْلُ الْأَوَّلُ في أُمُورٍ لَا بُدَّ منها في التَّيَمُّمِ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی