░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 211 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ پوسٹ نمبر 211 ・❱━━━
             امامت و جماعت کے مسائل:
 
 (2) امامت کی شرائط 
صحت مند مردوں کی امامت کے لیے فقہاء نے چھ شرائط ذکر کی ہیں:
(1) مسلمان ہونا 
(2) بالغ ہونا
(3) عقل مند ہونا
(4) مرد ہونا
(5) قرآت پر قادر ہونا
(6) عذر (نکسیر وغیرہ )سے محفوظ ہونا۔
🔹 مذکورہ قیود کے فوائد: 
یہاں مردوں کی قید سے عورتوں اور بالغ بچوں کا استثناء مقصود ہے کہ عورتوں کی امامت کے لیے مرد ہونا شرط نہیں، اسی طرح نابالغ بچہ نابالغوں کی امامت کرسکتا ہے،بالغوں کی نہیں، اور صحت مند کی قید سے معذورین کا استثناء پیشِ نظر ہے کہ ایک معذور اپنے جیسے معذورین کا امام بن سکتا ہے؛ البتہ اتنا ضرور خیال رہے کہ امام بنسبت مقتدیوں کے صحت کے اعتبار سے اچھے حال میں ہو یا کم سے کم برابر درجہ میں ہو، ان سے کمتر حال میں نہ ہو۔

📚حوالہ:
(1)  الدرالمختار مع ردالمحتار بیروت :2/242
(2) شامی زکریا:2/284:285
(3) کتاب المسائل:1/405
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget