░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 208 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ پوسٹ نمبر 208 ・❱━━━
             صف بندی سے متعلق مسائل:

 (16) امام کا سترہ  کافی ہے: 
جو شخص ایسی جگہ نماز پڑھنے کا ارادہ کرے جہاں سے لوگوں کے گزرنے کا احتمال ہے تو اسے چاہیے کہ ایک ہاتھ کے بقدر اور کم ازکم ایک انگلی کی موٹائی کے برابر کوئی لکڑی وغیرہ سامنے سترہ کے طور پر لگائے۔اور بہتر یہ ہے کہ یہ لکڑی دائیں آنکھ کے سامنے ہو، اور اگر نماز باجماعت ہو رہی ہو تو امام کا سترہ سب مقتدیوں کے لیے کافی ہے، ہر نمازی کے لیے الگ سترہ کی ضروت نہیں ہے۔

 (17) آگے سے گزرنے والے کے ساتھ نمازی کیا کرے: 
اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے آگے سے کوئی شخص گزرنے کا ارادہ کرے، تو بہتر یہ ہے کہ اس کو گزرنے دے اور اس سے کوئی تعرض نہ کرے؛ لیکن اگر اشارہ سے یا سبحان اللہ کہہ کر یا زور سے قرآت کرکے اس کو گزرنے سے روکنے کی کوشش کرے تو اس کی بھی گنجائش ہے؛ لیکن گزرنے والے سے مار پیٹ کرنا یا زور زبردستی کرنا درست اور جائز نہیں ہے۔

📚حوالہ:
(1) درمختار بیروت:2/345:347
(2) ھدایة : 1/139
(3) شرح وقایہ:1/167
(4)بدائع الصنائع 1/509
(5) مجمع الانھر :1/122
(6) کتاب المسائل:1/438
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی