░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 209 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ پوسٹ نمبر 209 ・❱━━━
            صف بندی سے متعلق مسائل:

 (18) بڑی مسجد میں نمازی کے کتنے آگے سے گزرنے کی گنجائش ہے؟ 
بڑی مسجد (جو 60×60 فٹ یعنی 3600 مربع فٹ ہو) میں نمازی کے کتنے آگے سے گزر سکتے ہیں؟ اس بارے میں متعدد اقوال ہیں۔راجح قول یہ ہے کہ اگر آدمی خشوع سے سجدہ کی جگہ پر نظر جما کر نماز پڑھے، تو جہاں تک اس کی نظر متوجہ رہے اس سے آگے سے گزرنے کی گنجائش ہے، اس کا اندازہ سجدہ کی جگہ سے تقریباً دو یا تین صف آگے سے کیا جاسکتا ہے۔
 
 (19) تخت یا چبوترے پر نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنا: 
اگر نیچے سے گزرنے والے کے بعض اعضاء نمازی کے اعضاء کے مقابل آجائیں،تو ایسی صورت میں سامنے والے کے لیے گزرنا جائز نہ ہوگا۔

📚حوالہ:
(1) مبسوط سرخسی 1/192
(2) کبیری اشرفیہ:367
(3) طحطاوی علی الدر:1/268
(4)  فتح القدیر بیروت:1/406
(5) تقریرات الرافعی:2/83
(6) کتاب المسائل:1/439
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

[blogger]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget