░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 210 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ پوسٹ نمبر 210 ・❱━━━
             امامت و جماعت کے مسائل:
 
(1) امام صاحب کی ذمہ داری
جماعت کی نماز کا سارا دارومدار چوں کہ امام پر ہوتا ہے، اس لیے شریعت میں امام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مقام و منصب کا خیال رکھے،اور امامت کی عظیم ذمہ داری پوری امانت و دیانت کے ساتھ بجا لانے کی کوشش کرے،  اس لیے کہ اگر امام  اچھی طرح آداب و شرائط ملحوظ رکھ کر نماز پڑھائے گا تو اسے مقتدیوں کی  نمازوں کے بقدر ثواب ملے گا اور اگر کوتاہی کرے گا تو سارا وبال بھی اسی پر ہوگا، مقتدی ذمہ دار نہ ہوں گے۔ایک روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو شخص کسی جماعت کی امامت کرے تو اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے، اور یہ جان لینا چاہیے کہ وہ ذمہ دار ہے اور اپنی ذمہ داری کے بارے میں اس سے سوال ہوگا، اب اگر وہ اچھی طرح امامت کرے گا تو اسے اپنے پیچھے نماز پڑھنے والے نمازیوں کے بقدر ثواب ملے گا جب کہ ان  نمازیوں کے ثواب میں کمی نہیں کی جائے گی، اور جو بھی امامت میں کوتاہی ہوگی،اس کاوبال امام پر ہی ہوگا۔
اس لئے ائمہ کرام کو چاہیے کہ وہ ہر وقت اس ہدایت کو پیش نظر رکھیں، مسائلِ امامت سے واقفیت کے ساتھ ورع تقوی، امانت و دیانت اور حسنِ  اخلاق کا التزام کریں۔

📚حوالہ:
(1) الترغیب والترھیب:1/184
(2) کتاب المسائل 1/404:405
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی