اگست 2024
!حضرت محمد ﷺ ابراہیم جلیس ابن انشا ابن حبان ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ابوداؤد اپنے محبوب ﷺ کو پہچانئے احکامِ الصلوة احکام و مسائل احمد اشفاق احمد جمال پاشا احمد مشتاق اختر شیرانی اذکار و وظائف اردو ادب اردو کہانیاں ارشاد خان سکندر ارشد عبد الحمید اسلم انصاری اسلم راہی اسماء الحسنیٰﷻ اسماء المصطفیٰ ﷺ اصلاحی ویڈیو اظہر ادیب افتخار عارف افتخار فلک کاظمی اقبال ساجد اکاؤنٹنگ اکاؤنٹنگ اردو کورس اکاؤنٹنگ ویڈیو کورس اردو اکبر الہ آبادی الکا مشرا الومیناٹی امام ابو حنیفہ امجد اسلام امجد امۃ الحئی وفا ان پیج اردو انبیائے کرام انٹرنیٹ انجینئرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی انیس دہلوی اوبنٹو او ایس اور نیل بہتا رہا ایپل ایپلیکیشنز ایچ ٹی ایم ایل ایڈوب السٹریٹر ایڈوب فوٹو شاپ ایکسل ایم ایس ورڈ ایموجیز اینڈرائڈ ایوب رومانی آبرو شاہ مبارک آپ بیتی آج کی ایپ آج کی آئی ٹی ٹِپ آج کی بات آج کی تصویر آج کی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس آسان ترجمہ قرآن آفتاب حسین آلوک شریواستو آؤٹ لُک آئی ٹی اردو کورس آئی ٹی مسائل کا حل باصر کاظمی باغ و بہار برین کمپیوٹر انٹرفیس بشیر الدین احمد دہلوی بشیر بدر بشیر فاروقی بلاگر بلوک چین اور کریپٹو بھارت چند کھنہ بھلے شاہ پائتھن پروٹون پروفیسر مولانا محمد یوسف خان پروگرامنگ پروین شاکر پطرس بخاری پندونصائح پوسٹ مارٹم پیر حبیب اللہ خان نقشبندی تاریخی واقعات تجربات تحقیق کے دریچے ترکی زبان سیکھیں ترمذی شریف تلوک چند محروم توحید تہذیب حافی تہنیت ٹپس و ٹرکس ثروت حسین جاوا اسکرپٹ جگر مراد آبادی جمادی الاول جمادی الثانی جہاد جیم جاذل چچا چھکن چودھری محمد علی ردولوی حاجی لق لق حالاتِ حاضرہ حج حذیفہ بن یمان حسرتؔ جے پوری حسرتؔ موہانی حسن بن صباح حسن بن صباح اور اسکی مصنوعی جنت حسن عابدی حسن نعیم حضرت ابراہیم  حضرت ابو ہریرہ حضرت ابوبکر صدیق حضرت اُم ایمن حضرت امام حسینؓ حضرت ثابت بن قیس حضرت دانیال حضرت سلیمان ؑ حضرت عثمانِ غنی حضرت عُزیر حضرت علی المرتضیٰ حضرت عمر فاروق حضرت عیسیٰ  حضرت معاویہ بن ابی سفیان حضرت موسیٰ  حضرت مہدیؓ حکیم منظور حماد حسن خان حمد و نعت حی علی الفلاح خالد بن ولید خالد عرفان خالد مبشر ختمِ نبوت خطبات الرشید خطباتِ فقیر خلاصۂ قرآن خلیفہ دوم خواب کی تعبیر خوارج داستان ایمان فروشوں کی داستانِ یارِ غار والمزار داغ دہلوی دجال درسِ حدیث درسِ قرآن ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی ڈاکٹر ماجد دیوبندی ڈاکٹر نذیر احمد ڈیزائننگ ذوالحجۃ ذوالقعدۃ راجیندر منچندا بانی راگھویندر دیویدی ربیع الاول ربیع الثانی رجب رزق کے دروازے رشید احمد صدیقی رمضان روزہ رؤف خیر زاہد شرجیل زکواۃ زید بن ثابت زینفورو ساغر خیامی سائبر سکیورٹی سائنس و ٹیکنالوجی سپلائی چین منیجمنٹ سچائی کی تلاش سراج لکھنوی سرشار صدیقی سرفراز شاہد سرور جمال سسٹم انجینئر سفرنامہ سلطان اختر سلطان محمود غزنوی سلیم احمد سلیم صدیقی سنن ابن ماجہ سنن البیہقی سنن نسائی سوال و جواب سورۃ الاسراء سورۃ الانبیاء سورۃ الکہف سورۃ الاعراف سورۃ ابراہیم سورۃ الاحزاب سورۃ الاخلاص سورۃ الاعلیٰ سورۃ الانشقاق سورۃ الانفال سورۃ الانفطار سورۃ البروج سورۃ البقرۃ سورۃ البلد سورۃ البینہ سورۃ التحریم سورۃ التغابن سورۃ التکاثر سورۃ التکویر سورۃ التین سورۃ الجاثیہ سورۃ الجمعہ سورۃ الجن سورۃ الحاقہ سورۃ الحج سورۃ الحجر سورۃ الحجرات سورۃ الحدید سورۃ الحشر سورۃ الدخان سورۃ الدہر سورۃ الذاریات سورۃ الرحمٰن سورۃ الرعد سورۃ الروم سورۃ الزخرف سورۃ الزلزال سورۃ الزمر سورۃ السجدۃ سورۃ الشعراء سورۃ الشمس سورۃ الشوریٰ سورۃ الصف سورۃ الضحیٰ سورۃ الطارق سورۃ الطلاق سورۃ الطور سورۃ العادیات سورۃ العصر سورۃ العلق سورۃ العنکبوت سورۃ الغاشیہ سورۃ الغافر سورۃ الفاتحہ سورۃ الفتح سورۃ الفجر سورۃ الفرقان سورۃ الفلق سورۃ الفیل سورۃ القارعہ سورۃ القدر سورۃ القصص سورۃ القلم سورۃ القمر سورۃ القیامہ سورۃ الکافرون سورۃ الکوثر سورۃ اللہب سورۃ اللیل سورۃ الم نشرح سورۃ الماعون سورۃ المآئدۃ سورۃ المجادلہ سورۃ المدثر سورۃ المرسلات سورۃ المزمل سورۃ المطففین سورۃ المعارج سورۃ الملک سورۃ الممتحنہ سورۃ المنافقون سورۃ المؤمنون سورۃ النازعات سورۃ الناس سورۃ النباء سورۃ النجم سورۃ النحل سورۃ النساء سورۃ النصر سورۃ النمل سورۃ النور سورۃ الواقعہ سورۃ الھمزہ سورۃ آل عمران سورۃ توبہ سورۃ سباء سورۃ ص سورۃ طٰہٰ سورۃ عبس سورۃ فاطر سورۃ فصلت سورۃ ق سورۃ قریش سورۃ لقمان سورۃ محمد سورۃ مریم سورۃ نوح سورۃ ہود سورۃ یوسف سورۃ یونس سورۃالانعام سورۃالصافات سورۃیٰس سورة الاحقاف سوشل میڈیا سی ایس ایس سی پلس پلس سید امتیاز علی تاج سیرت النبیﷺ شاہد احمد دہلوی شاہد کمال شجاع خاور شرح السنۃ شعب الایمان - بیہقی شعبان شعر و شاعری شفیق الرحمٰن شمشیر بے نیام شمیم حنفی شوال شوق بہرائچی شوکت تھانوی صادق حسین صدیقی صحابہ کرام صحت و تندرستی صحیح بُخاری صحیح مسلم صفر صلاح الدین ایوبی طارق بن زیاد طالب باغپتی طاہر چوھدری ظفر اقبال ظفرتابش ظہور نظر ظہیر کاشمیری عادل منصوری عارف شفیق عاصم واسطی عامر اشرف عبادات و معاملات عباس قمر عبد المالک عبداللہ فارانی عبید اللہ علیم عذرا پروین عرفان صدیقی عزم بہزاد عُشر عُشر کے احکام عطاء رفیع علامہ اقبال علامہ شبلی نعمانیؒ علی بابا عمر بن عبدالعزیز عمران جونانی عمرو بن العاص عنایت اللہ التمش عنبرین حسیب عنبر غالب ایاز غزہ فاتح اُندلس فاتح سندھ فاطمہ حسن فائر فاکس، فتنے فرحت عباس شاہ فرقت کاکوروی فری میسن فریدہ ساجد فلسطین فیض احمد فیض فینکس او ایس قتیل شفائی قربانی قربانی کے احکام قیامت قیوم نظر کاتب وحی کامٹیزیا ویڈیو ایڈیٹر کرشن چندر کرنل محمد خان کروم کشن لال خنداں دہلوی کلیم عاجز کنہیا لال کپور کوانٹم کمپیوٹنگ کورل ڈرا کوئز 1447 کوئز 2025 کیا آپ جانتے ہیں؟ کیف بھوپالی کیلیگرافی و خطاطی کینوا ڈیزائن کورس گوگل گیمز گینٹ چارٹس لائبریری لینکس متفرق مجاہد بن خلیل مجتبیٰ حسین محاورے اور ضرب الامثال محرم محسن اسرار محسن نقوی محشر بدایونی محمد بن قاسم محمد یونس بٹ محمدنجیب قاسمی محمود میاں نجمی مختصر تفسیر ِعتیق مخمور سعیدی مرادِ رسولِ کریم ﷺ مرزا غالبؔ مرزا فرحت اللہ بیگ مزاح و تفریح مستدرک حاکم مستنصر حسین تارڑ مسند احمد مشتاق احمد یوسفی مشکوٰۃ شریف مضمون و مکتوب معارف الحدیث معاشرت و طرزِ زندگی معتزلہ معرکہٴ حق و باطل مفتی ابولبابہ شاہ منصور مفتی رشید احمد مفتی سید مختار الدین شاہ مفتی شعیب عالم مفتی شفیق الدین الصلاح مفتی صداقت علی مفتی عتیق الرحمٰن شہید مفتی عرفان اللہ مفتی غلام مصطفیٰ رفیق مفتی مبین الرحمٰن مفتی محمد افضل مفتی محمد تقی عثمانی مفتی وسیم احمد قاسمی مقابل ہے آئینہ مکیش عالم منصور عمر منظر بھوپالی موبائل سوفٹویئر اور رپیئرنگ موضوع روایات مؤطا امام مالک مولانا اسلم شیخوپوری شہید مولانا اشرف علی تھانوی مولانا اعجاز احمد اعظمی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مولانا جہان یعقوب صدیقی مولانا حافظ عبدالودود شاہد مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلیؔ مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ مولانا محمد ظفر اقبال مولانا محمد علی جوہر مولانا محمدراشدشفیع مولانا مصلح الدین قاسمی مولانا نعمان نعیم مومن خان مومن مہندر کمار ثانی میاں شاہد میر امن دہلوی میر تقی میر مینا کماری ناز ناصر کاظمی نثار احمد فتحی ندا فاضلی نشور واحدی نماز وٹس ایپ وزیر آغا وکاس شرما راز ونڈوز ویب سائٹ ویڈیو ٹریننگ یاجوج و ماجوج یوسف ناظم یونس تحسین ITDarasgah ITDarasgah - Pakistani Urdu Family Forum for FREE IT Education ITDarasgah - Pakistani Urdu Forum for FREE IT Education ITDarasgah.com - Pakistani Urdu Forum for IT Education & Information ITDCFED ITDCPD ITDCWSE ITDCXA

  #AppleID #iPad #Mac
Stuck on Apple ID creation errors? Can't create an Apple ID due to 'Could Not Create Account', 'Invalid Email', or 'Password Not Valid' errors? Our video shows you a simple and effective solution to fix these errors and create your Apple ID in minutes! Watch now and get rid of those frustrating error messages!
here are some details fixes for known errors like
1. Password not Valid 
Solution: use at least 8 characters Password & also use 1 or 2 Capital letters & also use 2 numeric numbers in a password .. & dont use very common names or numbers.. like you can use jackUS12 etc
2. invalid Email.
usually this error occurs when a same mail already exists or when you try to create apple id with a gmail or any other email address.. so check carefully what you are tyrping & if your email is not a Fake mail.. 


Chapters:
1. Introduction (0:00)
2. Creating Apple ID New Method (1:41)
3. Phone Code Verification Failed error Solution (4:15)
================DISCLAIMER==========================:
           LIKE |  COMMENT |  SHARE |
All videos on my YouTube channel are for Educational purpose only and/or to help people unlock their phones who forget their Password or Google Lock. I do not endorse or encourage unlocking of stolen/barred mobile phones. Anyone using these videos for any illegal or unlawful purpose will be solely responsible for his/her activity.

Channel Description:
▶️-Bypass FRP/ Google Account Lock Remove / Unlock Account locked 
▶️-How to Hard Reset all smart phones All Versions All Series 
▶️-Unbrick | Jail Break | Flashing | Crack patch 
▶️- Mobile Repairing | Network Unlock | iCloud Remove | iCloud Unlock 
▶️-Fix all type of technical issues | How to Restore / Recover a Phone

Subscribe my channel for more tutorials and repair guides!
[(   / @am19x  )]

#AppleID #CreateAppleID #AppleIDError #FixAppleID #iPhone #iPad #Mac  #AppleIDSolution

this video Video Covers 
How to Create Apple ID without errors (Could Not Create Account, Invalid Email, Password Not Valid, etc.), Apple ID Solution for iPhone, iPad, Mac, and Windows PC.


 کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر نے صبیح سے ایسا مَکان کرائے پر لیا جِس کی چَھت بڑی کَم زور تھی اور چَرچَراتی رہتی تھی۔۔۔


ڈاکٹر نے مَالِکِ مَکان صبیح سے گُزارش کی کہ چَھت تبدیل کر دِے۔۔۔

صبیح نے جواب دیا: اِس میں تُمھارے گَھبرانے یا ڈَرنے کی کوئی بات نہیں ، چَھت تو اَللّٰه کی تَسبیح وتَحمِید کرتی رہتی ہے 

ڈاکٹر نے سَہمے ہوئے لہجے میں جواب دیا:

مَگر مُجھے تو ساری رات اِس خَدشے سے نیند نہیں آتی کہ چَھت کَہیں خُشُوع وخُضُوع کی وَجہ سے سَجدے میں ہی نہ گِر پَڑے"
🤔🤣😂😂🤣

 

فاتح اُندلس ۔ ۔ ۔ طارق بن زیاد :  قسط نمبر  21═(ملاگا کی فتح )═
 🌴⚔️🛡️فاتح اُندلس ۔ ۔ ۔ طارق بن زیاد🕌💚🌷
✍🏻تحریر:  صادق حسین صدیقی
الکمونیا ڈاٹ کام ─╤╦︻ ترتیب و پیشکش ︻╦╤─ آئی ٹی درسگاہ
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
عیسائی نہایت شان کے ساتھ قلعے کے دروازے سے نکل کر میدان کارزار میں بڑھ بڑھ کر صف بستہ ہوتے چلے جا رہے تھے ۔
مسلمان بھی ان سے چار فرلانگ کے فاصلے پر جا کر صف بستہ ہو گئے تھے ۔
دونوں لشکر آمنے سامنے کھڑے تھے ۔آفتاب بھی کچھ اونچا ہو گیا تھا ۔دھوپ سارے سواروں پر پھیل گئی تھی اور سواروں کے ہتھیار شعاعیں پڑنے سے جگمگا رہے تھے ۔
عیسائیوں کا لشکر ابھی فصیل کے اوپر کھڑا ہوا میدان جنگ کی طرف دیکھ رہا تھا ۔دفتعا عیسائی لشکر طبل جنگ بجا اور اس کے مہمیب شور سے سارا دن میدان گونج اٹھا ۔
تھوڑی دیر بعد ایک موٹا تازہ عیسائی گھوڑے پر سوار ہو کر اکڑتا ہوا آیا اس کی شان بتا رہی تھی کہ اسے اپنے زور بازو پر بڑا گھمنڈ ہے ۔
وہ دونوں لشکروں کے درمیان میں آ کر رکا اس کی ذرہ بکتر اس کے ہتھیار اور اس کا خود دھوپ میں چمک رہے تھے اس نے آتے ہی بلند آواز میں کہا- "
جو موت کا خواہش مند ہے اسے میرے ساتھ لڑنے کے لئے بھیجو ۔
مسلمانوں نے اس کی بات تو سمجھی نہیں لیکن وہ یہ ضرور سمجھ گئے تھے کہ وہ لڑنے کے لیے نکلا ہے اور کسی لڑنے والے کو طلب کر رہا ہے ۔
اس لشکر کے ساتھ طاہر بھی تھے وہ نوجوان اور بڑے جوشیلے تھے وہ جلدی سے گھوڑا دوڑا کر زید کے پاس آئے اور کہا
مہربانی کر کے مجھے اس کے ساتھ لڑنے کی اجازت دیں -"
زید نے کہا جاو اللہ تمہارا مددگار ہے مگر کہیں جوش میں آ کر سارے لشکر پر نہ حملہ کر دینا ۔
طاہر گھوڑا دوڑا کر عیسائی کے سامنے پہنچے عیسائی نے اسے دیکھا وہ اس کے مقابلے میں دبلے پتلے تھے عیسائی نے حقارت بھری نظروں سے اسے دیکھا اور کہا- "
تم آئے ہو مجھ سے لڑنے کسی میرے میرے جیسے کو بھیجو کیوں اپنی جان کے دشمن بنے ہوئے ہو- "
طاہر کو اس کی بات کی کچھ سمجھ نہ آئی اس نے کہا تم کیا کہہ رہے ہو مجھے نہیں پتہ ۔
عیسائی سمجھ گیا کہ وہ کیا جاننا چاہتے ہیں ۔
اس نے تلوار نکالی اور پوری قوت سے اس پر حملہ کر دیا طاہر نے ڈھال پر اس کا وار روک کر خود بھی حملہ کر دیا ۔
عیسائی انہیں ناچیز سا انسان سمجھ رہا تھا مگر اب جب اس نے طاہر کو نبزد آزما دیکھا تو اس کی ساری خوش فہمی ہوا ہو گئی اور وہ سمجھ گیا کہ طاہر معمولی آدمی نہیں ہیں ۔
دونوں گھوڑوں کو کاوا دے کر لڑائی میں مصروف ہو گئے ۔
دونوں لشکر انہیں لڑتے ہوئے دیکھ رہے تھے کہ گھوڑوں کے سموں سے بلند ہونے والے غبار نے انہیں دیکھنے والوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا یہ دونوں تلواریں لیے ہوئے ایک دوسرے پر جھپٹ جھپٹ کر حملہ کر رہے تھے ۔
اتفاق سے عیسائی کی تلوار ٹوٹ گئی وہ گھبرا گیا اور جلدی سے گھوڑا دوڑا کر طاہر کو لپیٹ لیا تاکہ وہ تلوار سے اس پر وار نہ کر سکے ۔
انہوں نے فورا ہی تلوار گرا دی اور ڈھال پشت پر لپیٹ لی اور اس کے ساتھ زور آزمائی کرنے لگے ۔
عیسائی کو بالکل یقین ہو گیا تھا کہ وہ طاہر کو اٹھا کر پٹک دے گا مگر جب اس نے اپنا پورا زور صرف کر دیا اور پھر بھی طاہر نے جنبش تک نہ کی تو وہ حیران رہ گیا ۔
ادھر طاہر نے اس کا پٹکا پکڑ کر زور لگایا اور اللہ اکبر کا پر زور نعرہ لگایا اور اسے اٹھا کر زور دار چکر دے کر زمین پر دے مارا ۔
اس کے گرتے ہی اس کا گھوڑا خوف زدہ ہو کر بھاگا اور اسے کچل کر ڈورا چلا گیا ۔
اس کا سم عیسائی کے بھیجے پر پڑا اور اس کا دماغ پاش پاش ہو گیا ۔
عیسائی لشکر نے اپنے ساتھی کو اس طرح مرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے شور مچا کر گھوڑوں کو دوڑایا ۔
طاہر مردہ عیسائی کو دیکھنا چھوڑ کر تلوار اٹھانے کے لیے کودے اور تلوار اٹھا کر پھر گھوڑے پر سوار ہو گئے ۔
ابھی وہ سوار ہو کر سنبھلنے بھی نہ پائے تھے کہ عیسائی قریب آ گئے اور آتے ہی انہوں نے حملہ کر دیا طاہر بھی سنبھل گئے تھے ۔
انہوں نے بھی جوش میں آ کر حملہ کر دیا ان کا گھوڑا بجلی کی طرح ادھر ادھر جھپٹنے لگا اور ان کی برق وش تلوار کوند کوند کر عیسائیوں کی خرمن ہستی پر گرنے اور گر کر جلانے لگی ۔
انہوں نے تنہا ہی حملے کر کے بہت عیسائیوں کو جہنم واصل کر دیا ۔عیسائی جوش انتقام سے غضب ناک ہو ہو کر حملے کر رہے تھے مگر جو بھی عیسائی طاہر کے قریب پہنچتا طاہر اسے مار ڈالتے انہیں رہ رہ کر غصہ آ رہا تھا کہ ایک معمولی تن و توش کا نوجوان ان کے ساتھ بڑے جوش و خروش سے لڑ لڑ کر انہیں قتل کر رہا تھا اور وہ خود زخمی بھی نہ ہوا تھا ۔
انہوں نے اسے چاروں طرف سے نرغے میں لے کر تلواروں کی بارش کر دی طاہر ذرا بھی نہ گھبرائے برابر لڑتے اور انہیں قتل کرتے رہے ۔
جب کہ وہ لڑائی میں مشغول تھے انہوں نے اللہ اکبر کے پر زور نعرہ کی آواز سنی اس آواز کو سن کر عیسائی خوف زدہ ہو گئے اور نظریں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے ۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
یہ تحریر آپ کے لئے آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
انہیں تمام مسلمان تلواریں سونتے دوڑتے ہوئے آتے دکھائی دئیے ۔
وہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پھیل گئے مسلمانوں نے جس وقت تنہا طاہر پر عیسائیوں کو حملہ کرتے دیکھا تو وہ دوڑ آئے اور انہوں نے آتے ہی حملہ کر دیا اور پہلے ہی حملے میں قریب قریب ایک ایک عیسائی کو مار ڈالا یہ دیکھ کر عیسائیوں کو طیش آ گیا اور وہ بڑھ بڑھ کر حملے کرنے لگے ۔
مگر مسلمان گویا لوہے کے بن گیے تھے یا بقول عیسائیوں کے کہ ایسی مخلوق جو مرنا نہیں جانتے تھے چنانچہ وہ مر ہی نہیں رہے تھے بلکہ جھپٹ جھپٹ کر حملہ کر کے انہیں قتل کر رہے تھے ۔
چونکہ عیسائی دور دور تک پھیلے ہوئے تھے اور مسلمان بھی ان کے برابر کشادہ ہو گئے اس لئے دور تک جنگ ہو رہی تھی اور جہاں تک لڑائی کی چنگاریاں پہنچ گئی وہاں تک تلواریں اٹھتی نظر آ رہی تھیں اور خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں ۔
نہایت خون ریز جنگ ہو رہی تھی ہاتھ پیر سر ڈھر کٹ کٹ کر گر رہے تھے ۔
لڑنے والے عیسائی شور کر رہے تھے فصیل والے بھی غل مچا رہے تھے زخمی چلا رہے تھے اور تمام میدان گونج رہا تھا ۔
طاہر ابھی تک اسی جگہ پر لڑ رہے تھے جہاں انہوں نے عیسائی کو مارا تھا ۔
انہوں نے اپنے اطراف میں عیسائی لاشوں کے ڈھیر لگا دئیے تھے اور اب بھی گھوڑے کو بڑھا چڑھا کر عیسائیوں کو قتل کر رہے تھے ۔
وہ جس طرف بھی جاتے دو تین عیسائیوں کو مارے بغیر نہ لوٹتے ان کے کپڑے خون میں تر ہو گئے تھے اور چہرہ بھی اور بازو شل ہو گئے تھے پر ان کو کسی بات کی پرواہ نہ تھی ۔
گویا وہ سارے عیسائیوں کو خود ہی مار ڈالنا چاہتے تھے جو تمنا ان کی تھی وہی تمام مسلمانوں کی تھی عیسائی گویا ان کے نزدیک ایک گھاس کی طرح تھے جیسے کسی مسلمان نے کاٹ کر ڈھیر لگا دیا ہو ۔
بات یہ ہے کہ مسلمان کو جب تک غصہ نہیں اتا وہ خاموش رہتا ہے جب غصہ آتا ہے تو بڑے بڑے پہاڑوں کو اکھاڑ پھینکتا ہے ۔اس کے علاوہ مسلمان جہاد کو ثواب سمجھ کر کرتے ہیں اور اگر وہ شہید ہو جاتے ہیں تب جنت کے حق دار بن جاتے ہیں وہ موت کی لڑائی لڑتے ہیں اور زندگی پر موت کو ترجیح دیتے ہیں ۔جو قوم موت سے نہیں ڈرتی دنیا اس سے ڈرتی ہے اس لئے وہ بےجگری سے لڑ تے تھے یہی وجہ ہے کہ کوئی قوم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی ۔-"
آسیائے جنگ نہایت تیزی سے چل رہی تھی اور اس چکی میں بے چارے عیسائی ہی زیادہ پس رہے تھے کبھی کبھی کوئی مسلمان بھی آ جاتا وہ بھی اس وقت جب کہ سو دو سو عیسائی مارے جا چکے ہوتے ۔
زید ایک ہاتھ میں علم اور دوسرے میں تلوار لئے نہایت خوش و خروش سے حملے کر رہے تھے ۔
وہ جس صف پر حملہ کرتے تھے اسے الٹ دیتے تھے جس شخص پر وار کرتے اسے ختم کر ڈالتے وہ کچھ ایسی پھرتی سے لڑ رہے تھے کہ گویا چاروں طرف سے گھوم گھوم کر کہ سب حیرت زدہ ہو رہے تھے ۔
چونکہ دھوپ میں تیزی آ گئی تھی اس لیے ہر لڑنے والا پسینے میں ڈوب چکا تھا اس وقت مسلمانوں نے سنبھل کر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور نہایت جوش و غضب سے بھر کر حملہ کر دیا آس حملے میں تقریبا دو ہزار عیسائی جہنم واصل ہو گئے اور جہاں تہاں ان کی لاشوں کے ڈھیر بکھر گئے یہ کیفیت دیکھ کر عیسائی گھبرا گئے اور ہر جگہ سے پسپا ہو کر قلعے کی طرف بھاگے مسلمانوں نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں قتل کرنا شروع کردیا یہاں تک کہ قلعے کی فصیل تک ان کی لاشیں بچھا دیں ۔
جب عیسائی قلعہ میں داخل ہونے لگے تو ساتھ ہی مسلمان انہیں قتل کرتے ہوئے قلعے میں داخل ہو گئے اور اب قلعہ کے اندر جنگ ہو رہی تھی ۔
عیسائیوں کو نہایت غصہ آ رہا تھا کہ مسلمان کیسے لوگ ہیں؟
اگر لڑتے ہیں تو اس وقت لڑتے رہتے ہیں کہ جب تک جنگ کا خاتمہ نہ ہو جائے ۔جب عیسائیوں نے مسلمانوں کو قلعہ کے اندر لڑتے ہوئے دیکھا تو ان کے حوصلے ٹوٹ گئے اور انہوں نے ہتھیار پھینک دیئے ۔
مسلمانوں نے جنگ بندی کر دی اور انہیں گرفتار کرنے لگے۔۔۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
جاری ہے۔۔۔


 فارمیٹ پینٹر تمام فارمیٹنگ کو ایک سیل سے دوسرے سیل میں کاپی کرنے کا ایک تیز طریقہ پیش کرتا ہے۔ اس سے ہر سیل میں فارمیٹنگ کو نقل کرنے میں زیادہ وقت صرف کیے بغیر چیزوں کو مستقل رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔


فارمیٹ پینٹر کو استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں: (1) منتخب سیل سے فارمیٹنگ کاپی کرنے کے لیے اس پر سنگل کلک کرنا ، پھر فارمیٹنگ کو چسپاں کرنے کے لیے ایک مختلف سیل پر کلک کرنا؛ اور (2) اگر آپ فارمیٹنگ کو کئی غیر ملحقہ خلیوں میں کاپی کرنا چاہتے ہیں تو اس پر ڈبل کلک کریں ۔

طریقہ: 
اپنی ایکسل اسپریڈشیٹ کھولیں اور اس فارمیٹنگ کے ساتھ سیل کا پتہ لگائیں جسے آپ کاپی کرنا چاہتے ہیں۔
اسے منتخب کرنے کے لیے سیل پر کلک کریں۔
اپنے ماؤس پوائنٹر کو ہوم ٹیب پر منتقل کریں اور فارمیٹ پینٹر کمانڈ کو تلاش کریں۔ اس کی نمائندگی پینٹ برش کے آئیکن سے ہوتی ہے۔
ایک بار فارمیٹ پینٹر کمانڈ پر کلک کریں۔ یہ فارمیٹ پینٹر ٹول کو چالو کر دے گا۔
اپنے ماؤس پوائنٹر کو ان سیلز پر کلک کریں اور گھسیٹیں جن پر آپ فارمیٹنگ لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
متبادل طور پر، آپ فارمیٹ پینٹر کمانڈ پر اسے لاک کرنے کے لیے ڈبل کلک کر سکتے ہیں ، اور پھر فارمیٹنگ لاگو کرنے کے لیے ہر سیل پر انفرادی طور پر کلک کر سکتے ہیں۔
ایک بار جب آپ تمام مطلوبہ سیلز پر فارمیٹنگ لاگو کر لیتے ہیں، تو اسے آف کرنے کے لیے فارمیٹ پینٹر کمانڈ پر دوبارہ کلک کریں ۔
بہت سے لوگوں کو یہ خاص ٹول Excel میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب بات ان کی فارمیٹنگ کو صاف ستھرا اور پیشہ ورانہ بنانے کی ہو۔ 

 

╏╠═🕌═[𝍖🕋𝍖 درسِ قرآن 𝍖🕋𝍖] 🌹 🌹  🌹

 سورہ الانعام آیت نمبر 38
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے

وَ مَا مِنۡ  دَآبَّۃٍ  فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیۡرُ  بِجَنَاحَیۡہِ  اِلَّاۤ  اُمَمٌ  اَمۡثَالُکُمۡ ؕ مَا فَرَّطۡنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ  ثُمَّ   اِلٰی رَبِّہِمۡ  یُحۡشَرُوۡنَ ﴿۳۸﴾
ترجمہ: اور زمین میں جتنے جانور چلتے ہیں، اور جتنے پرندے اپنے پروں سے اڑتے ہیں، وہ سب مخلوقات کی تم جیسی ہی اصناف ہیں۔ ہم نے کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ پھر ان سب کو جمع کر کے ان کے پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا۔ (١٢)
تفسیر: اس آیت نے یہ بتایا ہے کہ مرنے کے بعد دوسری زندگی صرف انسانوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہے ؛ بلکہ تمام جانوروں کو بھی قیامت کے بعد حشر کے دن زندہ کرکے اٹھایا جائے گا، تم جیسی ہے اصناف ہیں کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح تمہیں دوسری زندگی دی جائے گی اسی طرح ان کو بھی دوسری زندگی ملے گی، ایک حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان فرمایا ہے کہ جانوروں نے دنیا میں ایک دوسرے پر جو ظلم کئے ہوں گے میدان حشر میں مظلوم جانور کو حق دیا جائے گا کہ وہ ظالم سے بدلہ لے، اس کے بعد چونکہ وہ حقوق اللہ کے مکلف نہیں ہیں اس لئے ان پر دوبارہ موت طاری کردی جائے گی، یہاں اس حقیقت کو بیان فرمانے کا مقصد بظاہر یہ ہے کہ کفار عرب مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو ناممکن قرار دیتے تھے اور کہتے تھے کہ سارے کے سارے انسان جو مر کر مٹی ہوچکے ہوں گے، ان کو دوبارہ کیسے جمع کیا جاسکتا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ صرف انسانوں ہی کو نہیں جانوروں کو بھی زندہ کیا جائے گا ؛ حالانکہ جانوروں کی تعداد انسانوں سے کہیں زیادہ ہے، رہا یہ معاملہ کہ دنیا کی ابتداء سے انتہا تک کے بیشمار انسانوں اور جانوروں کے گلے سڑے اجزاء کا کیسے پتہ لگایا جائے گا تو اس کا جواب اگلے جملے میں یہ دیا گیا ہے کہ لوح محفوظ میں ہر بات درج ہے اور یہ ایسا ریکارڈ ہے جس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے، لہذا نہ انسانوں کو جمع کرنا اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ مشکل ہے نہ جانوروں کا۔
 آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی


 



جب بات تندرستی کے ٹوٹکوں سے متعلق کتابوں کی ہو تو آپ شاید سوچتے ہوں کہ جتنی زیادہ نئی کتاب ہو تو اتنا ہی بہتر ہے۔ لیکن سنہ 1620 میں لکھی جانے والی ایک کتاب 'دی اناٹومی آف میلنکولی' اگر آپ کی نظر سے گزرے تو آپ کی یہ سوچ تبدیل ہو جائے گی۔ اس غیر معمولی کتاب نے انسانی فطرت کو سمجھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور یہ کتاب آج بھی حیرت انگیز طور پر جدید ہے.

دی ’اناٹومی آف میلنکولی‘ یا ’اداسی کا علم‘ کے مصنف روبرٹ برٹن ہیں جنھوں نے یہ کتاب سنہ 1621 میں لکھی تھی۔ انسانی فطرت اور حالات کے بارے میں ان کی سمجھ اتنے برس گزر جانے کے باوجود آج بھی قابلِ عمل اور جدید ہے۔

برٹن ایک برطانوی راہب اور سکالر تھے۔ انھوں نے قدیم یونانی فلسفے اور 17ویں صدی میں علم طب پر ہونے والے کام کو اپنی کتاب میں سمو دیا۔ ان کی کتاب میں دو ہزار سال کے علمی کام سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے۔

وہ اس موضوع کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے کیونکہ وہ خود بھی اداسی کا شکار رہے تھے، اداسی جو مایوسی اور ڈپریشن پیدا کرتی ہے اور زندگی سے دور کر دیتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ برٹن کی غیر معمولی تحقیق موجود دور میں ڈپریشن اور مزاج کی خرابیوں پر کتنی قابل عمل ہے؟

سکاٹ لینڈ کی صحافی ایمی لپٹروٹ نے برٹن کے کام کا دوبارہ جائزہ لیا ہے اور ’دا نیو اناٹومی آف میلنکولی‘ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں 21ویں صدی کے لحاظ سے اسی موضوع کو آگے بڑھایا ہے۔

ایمی لپٹروٹ کا کہنا ہے سنہ 1620 کی دہائی میں انسان کی ذہنی صحت کے بارے میں جو مشورے دیے گئے تھے وہ آج بھی موثر اور قابلِ عمل ہیں۔


1: اپنے موڈ پر غور کریں اور اس کے رجحانات پر نظر رکھیں

ڈپریشن میں مبتلا افراد شاید یہ محسوس کرتے ہوں کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے لیکن موڈ یا مزاج اکثر کسی خاص رجحان سے اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

برٹن کے خیال میں اداسی ایک موروثی بیماری ہے۔ انھوں نے مختلف خاندانوں اور نسل در نسل ذہنی بیماریوں کے رجحانات کا جائزہ لیا۔

ان کا یہ طریقہ کار بڑی حد درست تھا، آج جینیاتی منتقلی اور ماحول ڈپریشن کی بڑی وجوہات مانی جاتی ہیں۔

ڈپریشن سے متعلق مسائل کے شکار خاندانوں کی مدد کرنے والے ڈاکٹر فرانسس رائس کہتے ہیں ’جہاں والدین میں سے کسی کو شدید ڈپریشن ہے وہاں میں چاہتا ہوں کہ ان کی دیکھ بھال میں ان کے بچے اور خاندان کے دوسرے افراد بھی شامل ہوں اور وہاں ان کو ڈپریشن سے متعلق خود اپنے علاج کی بھی سہولت میسر ہو۔‘

تاہم جینیاتی رجحانات کے علاوہ مزاج اور برتاؤ کے رجحانات پر نظر رکھ کر بھی ذہنی بیماریوں کی قبل از وقت تشخص میں مدد مل سکتی ہے۔

اداسی کے بارے میں برٹن کی تحقیق صرف منفی رجحانات تک محدود نہیں تھی بلکہ ان کی تحریر پڑھنے والے کو ان کے جذبات کی چکرا دینے والی انتہاوں تک لے جاتی ہے۔

موڈ یا مزاج کی بیماریوں کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ ہوا ہے اور آج ماہرین کا خیال ہے کہ برٹن کے مزاج میں انتہائی اتار چڑھاو دراصل ان کی ذہنی بیماری (بائی پولر ڈس آرڈر) کی علامات تھیں۔

ان کی خود اپنے ہر وقت تبدیل ہوتے ہوئے موڈ اور ان حالات پر بہت گہری نظر تھی جو ان کے موڈ پر اثر انداز ہوتے تھے۔

آج یہی آگہی اس ذہنی بیماری کے علاج اور اسے سنبھالنے کا ایک بہت اہم ذریعہ ہے۔

2: ٹھنڈے پانی کے فوائد

اپنی کتاب میں برٹن نے بڑی تعداد میں ایسے خیالات اور مشوروں کو جمع کیا ہے جو دوسروں نے لکھے تھے۔

گھر سے باہر جا کر دریا اور ٹھنڈے پانی میں نہانا بھی ایسے ٹوٹکوں میں شامل ہے۔ یہ بھی لمبی عمر کے لیے دیے جانے والے مشوروں میں شامل ہے۔

ان کے ذہن میں کچھ تھا جو وہ یہ مشورہ دے رہے تھے۔

یونیورسٹی آف پورٹسمتھ میں انتہائی شدید موسموں کی لیباریٹری میں ڈائریکٹر آف ریسرچ ڈاکٹر مائک ٹپٹن کہتے ہیں ’جب آپ ٹھنڈے پانی کو برداشت کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں اور جسمانی طور پر اس کا مقابلہ کر لیتے ہیں تو ڈپریشن جیسے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی آپ کا ردعمل بہتر ہو جاتا ہے۔

3: فطرت کے قریب رہیے

برٹن کے نزدیک اداسی کی علامات کو ختم کرنے میں فطرت کا کلیدی کردار ہے۔

انھوں نے ذہن پر چھائی ہوئی دھند کو صاف کرنے کے لیے اپنی کتاب میں جڑی بوٹیوں اور پھولوں کے فوائد بیان کیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بوراج اور ہیلیبور جیسے پودے اداسی کو دور دل کو خوش کرتے ہیں۔

برطانیہ کے آکسفورڈ بوٹینک گارڈن کے ڈائریکٹر پروفیسر سائمن ہسکوک کہتے ہیں کہ بوراج جیسے پودے قدیم زمانوں سے اداسی، پریشانی اور ڈپریشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ ’اس پودے کے بارے میں سمجھا جاتا تھا کہ اس سے نہ صرف مسرت حاصل ہوتی تھی بلکہ یہ رومن سپاہیوں کو شراب میں ملا کر پلایا جاتا تھا تا کہ جنگ کے دوران ان میں ہمت پیدا ہو۔‘

برٹن کے خیال میں فطرت کے اچھے اثرات صرف ایسے پودوں تک محدود نہیں ہیں جنھیں کھایا جا سکتا ہے۔ وہ باغبانی، کھدائی اور ہل چلانے کاموں کے جسم پر اچھے اثرات کے بھی قائل تھے۔

برطانوی براڈکاسٹر اور باغبان مونٹی ڈان شدید ڈپریشن کا شکار رہے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر پودوں سے منسلک ہونے، مٹی کی دیکھ بھال کرنے اور اپنے لگائے ہوئے پودوں کو پھلتے پھولتے دیکھنے کو ڈپریشن کے خلاف ایک طاقت ور دوا کے طور پر بتاتے ہیں۔

’میرے خیال میں بہترین ورزش وہ ہے جو کسی وجہ اور مقصد سے جڑی ہو۔ مثال کے طور پر اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی پر جانے سے آپ کو ورزش، ایک وجہ اور فطرت کے ساتھ ایک تعلق میسر آتا ہے۔‘

گھر سے باہر جانے کے اچھے اثرات کے بارے میں برٹن کے خیالات برطانیہ کے صحتِ عامہ ادارے این ایچ ایس کی جانب سے باقاعدہ طور پر تسلیم کیے جا چکے ہیں اور ذہنی امراض کے علاج میں شامل ہیں۔

4: اپنا مسئلہ دوسروں کو بتانے سے آدھا مسئلہ حل ہو جاتا ہے

برٹن نے 400 سال قبل کہا تھا کہ اپنی مشکل کو اپنے دل میں پالنے کے بجائے بہتر ہے کہ اسے اپنے کسی دوست کو بتایا جائے۔

ڈپریشن میں مبتلا افراد میں اپنے اندر گم رہنے اور دوسروں سے الگ ہو جانے والا رویہ بہت عام ہے۔ ایسا کرنے سے مریض کو کوئی فائدہ تو نہیں ہوتا لیکن ایسی ذہنی کیفیت سے باہر آنے کے لیے دوسروں سے ملنا جلنا بھی اسے ناممکن لگتا ہے۔

ڈپریشن کو سمجھنے کے لیے پورے پورے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے والے ڈاکٹر رائس کے خیال میں تفریح والی سرگرمیوں کو علاج کا حصہ بنانا چاہیے چاہے یہ سرگرمیوں اس کا بالکل الٹ ہی کیوں نہ ہوں جو مریض کرنے کا سوچ رہے ہوں۔

برٹن کے ذہن میں بھی کچھ تھا جب انھوں نے ’اپنے دوستوں کے پاس جانے‘ کا مشورہ دیا تھا۔

اگر آپ ڈاکٹر کو اپنے خراب موڈ کے بارے میں بتائیں گے تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو اینٹی ڈپریسنٹس تجویز کریں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ڈنمارک، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں ڈاکٹر اب آپ کو آرٹ کلاسز، میوزیم جانا اور گروپ بنا کر چہل قدمی جیسے سوشل علاج تجویز کرتے ہیں.

5: کام اور زندگی میں توازن

یہ درست ہے کہ برٹن نے ورک - لائف بیلنس یا کام اور زندگی میں توازن جیسی اصطلاح نہیں استعمال کی تھی لیکن اس کے بجائے انھوں نے ’سیکھنے سے پیار بمقابلہ ضرورت سے زیادہ مطالعہ‘ پر تبصرہ ضرور کیا تھا۔

ان کا نظریہ یہ تھا کہ مطالعے اور لکھنے پر ضرورت سے زیادہ وقت لگانے کا مطلب ہے ورزش، مناسب نیند اور سماجی میل ملاپ جیسے کاموں کے لیے کم وقت رہ جائے گا جو ذہنی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

زندگی میں توازن ضروری ہے۔ جب ہمارے ذہن تھکے ہوئے ہوتے ہیں اور ہم جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں تو مطالعہ ہمیں اس کیفیت سے باہر نکالتا ہے، ہمیں ایک مثبت سمت اور مقصد دیتا ہے۔ لیکن ضرورت سے زیادہ مطالعہ سست اور تنہا کرتا ہے اور ہم دیگر ایسی سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں جو ایک صحت مند ذہن کے لیے ضروری ہیں۔

برٹن کے الفاظ چاہے ماضی کے کیوں نہ ہوں لیکن اداسی کی علامات اور علاج کے بارے میں ان کا کام آج بھی کارآمد اور قابل عمل ہے۔

یقیناً انسانی جسم کے بارے میں ان کی سمجھ بہت فرسودہ تھی۔ ان کی طبی معلومات قدیم یونان کی ہیومرل تھیوری پر ہی مبنی تھیں۔ یہ تھیوری سنہ 1850 کی دہائی تک رائج تھی لیکن اس کے بعد پیتھوجنز یعنی بیکٹیریا اور وائرس کی دریافت نے سب کچھ تبدیل کر دیا۔ سائنسدان لوئس پیسچیور کی جراثیم تھیوری منظرِ عام پر آئی اور علم میں طب میں ایک انقلاب آ گیا۔

لیکن اس کے باوجود برٹن کو ایک طرح سے فطری اور جبلی طور پر ہماری اداسی کی علامات کو ختم کرنے کے بارے میں آگہی تھی۔

اگر اپنے بارے میں آگہی، تیراکی، فطرت، سماجی میل ملاپ اور مطالعہ آج سے 400 سال قبل لوگوں کے لیے فائدے مند تھا تو یہ سب آج ہمارے لیے کیوں نہیں ہو سکتا؟


 ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا ۔


اک روزایک درویش  سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال  کہہ سنایا ۔ 

کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت ہے باہر ہیں ۔ لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔

درویش نے اس کی بات سنی اور کہا
 جاؤ اور نمک لے کر آؤ۔

نوجوان حیران تو ہوا کہ میری بات کا نمک سے کیا تعلق پر پھر بھی  لے آیا ۔

درویش نے کہا
پانی کے گلاس میں ایک مٹھی نمک ڈالو اور اسے پی لو۔ 

نوجوان نے ایسا ہی کیا تو درویش نے پوچھا :
اس کا ذائقہ کیسا لگا ؟

نوجوان تھوكتے ہوئے بولا
بہت ہی خراب، ایک دم کھارا 

درویش مسکراتے ہوئے بولا
اب ایک مٹھی نمک لے کر میرے ساتھ اس سامنے والی جھیل تک چلو۔

صاف پانی سے بنی اس جھیل کے سامنے پہنچ کر درویش نے کہا
چلو اب اس مٹھی بھر نمک کو پانی میں ڈال دو اور پھر اس جھیل کا پانی پیو۔

نوجوان پانی پینے لگا، تو درویش نے پوچھا
 بتاؤ اس کا ذائقہ کیسا ہے، کیا اب بھی تمہیں یہ کھارا لگ رہا ہے ؟

نوجوان بولا
نہیں ، یہ تو میٹھا ہے۔ بہت اچھا ہے۔

درویش نوجوان کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا

ہمارے دکھ بالکل اسی نمک کی طرح ہیں ۔ جتنا نمک گلاس میں ڈالا تھا اتنا ہی جھیل میں ڈالا ہے۔ مگر گلاس کا پانی کڑوا ہو گیا اور جھیل کے پانی کو مٹھی بھر نمک سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

 اسی طرح انسان بھی اپنے اپنے ظرف کے مطابق تکلیفوں کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔ 
 جب تمھیں کوئی دکھ ملے تو خود کو بڑا کر لو، گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ۔

اللہ تعالی کسی پر اس کی ہمت سے ذیادہ بوجھ نہیں ڈالتے۔   اس لئے ہمیں ہمیشہ یقین رکھنا چاہیے کہ جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے



رنگ محفل سے فزوں تر مری حیرانی ہے 
پیرہن باعث عزت ہے نہ عریانی ہے 

نیند آتی ہے مگر جاگ رہا ہوں سر خواب 
آنکھ لگتی ہے تو یہ عمر گزر جانی ہے 

اور کیا ہے تری دنیا میں سوائے من و تو 
منت غیر کی ذلت ہے جہاں بانی ہے 

چوم لو اس کو اسی عالم مدہوشی میں 
آخر خواب وہی بے سر و سامانی ہے 

اپنے ساماں میں تصاویر بتاں ہیں یہ خطوط 
کچھ لکیریں ہیں کف دست ہے پیشانی ہے 

شاعر: علی افتخار جعفری


 

 

فاتح اُندلس ۔ ۔ ۔ طارق بن زیاد :  قسط نمبر  20═(گمشدہ نازنین )═
 🌴⚔️🛡️فاتح اُندلس ۔ ۔ ۔ طارق بن زیاد🕌💚🌷
✍🏻تحریر:  صادق حسین صدیقی
الکمونیا ڈاٹ کام ─╤╦︻ ترتیب و پیشکش ︻╦╤─ آئی ٹی درسگاہ
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
اسمعیل چیخ کی آواز سن کر نہایت تیزی سے لپکے ۔
انہیں وہ آواز بلقیس کی معلوم ہوئی تھی اس وقت وہ پھولوں کو مسلتے ہوئے اور سبزہ کو پامال کرتے بڑھتے چلے جا رہے تھے ۔
کچھ ہی دور چلے تھے کہ انہوں نے پھولوں کے تختے میں حوروش بلقیس کو بے ہوش پڑے پایا ۔
وہ تنہا تھی انہیں تعجب ہوا کہ وہ یہاں کیسے آ گئی اور کس وجہ سے بے ہوش ہو گئی ہے ۔
جب وہ اس کے قریب پہنچے تو انہوں نے ایک سیاہ سانپ کو اس کے بازو کے پاس کھڑے ہوئے دیکھا ۔
وہ یہ منظر دیکھ کر اسمعیل کا دل ہل گیا انہیں خوف ہوا کہ شاید سانپ نے اسے ڈس لیا ہے ۔
وہ بے قرار ہو گئے اور سودائیوں کی طرح بڑھے ۔
انہوں نے جلدی سے سانپ کو پتھر سے کچل دیا اور آگے بڑھ کر بلقیس کو آغوش میں اٹھا کر وہاں سے ہٹ کر صاف جگہ پر لٹا دیا ۔
بلقیس بے ہوش تھی ۔
اس کے چہرے کا گلابی رنگ اڑ گیا تھا بالکل سفید رنگت نکل آئی تھی آنکھیں بند تھیں ۔وہ سانس لے رہی تھی مگر اس قدر رک رک اور آہستہ آہستہ کہ سانس لیتے ہوئے معلوم نہ ہو رہی تھی ۔
اسمعیل حیران پریشان اور متفکر ہو رہے تھے ان کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ اسے ہوش میں لانے کی تدبیر کریں ۔
دیر تک خاموش بیٹھے اس کی طرف دیکھتے رہے اور پریشان ہوتے رہے ۔
وہ یہ سوچ رہے تھے کہ سانپ کے کاٹے کا علاج کیا ہے ۔
انہوں نے سن رکھا تھا کہ مار گزیدہ کو زیادہ نیند آتی ہے اور اسے ہرگز سونے نہیں دینا چاہیے کیونکہ سونے ہی سے تمام جسم میں زہر سرایت کر جاتا ہے ۔
انہوں نے بلقیس کو جھنجوڑا مگر وہ ہوشیار نہ ہوئی انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اگر سانپ نے اسے کاٹا ہے تو کس جگہ اگر معلوم ہو جاتا تو وہ بند باندھ دیتے اور آب انہوں نے ارادہ کیا کہ اس کے بازو وغیرہ کھول کر دیکھیں ۔اس طرح سے شاید کچھ معلوم ہو جائے ۔
چنانچہ انہوں نے اس کی قبا کے بوتام کھولنے شروع شروع کر دیئے ۔
ابھی انہوں نے ایک ہی بوتام کھولا تھا کہ وہ ہوش میں آ گئی ۔
پہلے تو اس کا سانس تیز تیز چلنے لگا پھر چہرے کی سفید رنگت میں گلابی پن جھلکنے لگا اور اس نے آنکھیں کھول دیں ۔
اسمعیل بہت خوش ہوئے انہوں نے پکارا بلقیس- ------"
ابھی بلقیس کے حواس مجتمع نہ ہوئے تھے ۔وہ پڑی ہوئی انہیں دیکھتی رہی ۔
اس کی نگاہیں بتا رہی تھیں کہ وہ انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہی ہے ۔
اسمعیل کی نظریں بھی اس کی پیاری آنکھوں پر جمی ہوئی تھیں ۔وہ دیکھ رہے تھے اور جواب کے منتظر تھے مگر ابھی تک وہ نہیں بولی تھی ۔
دراصل ابھی اس کی قوت بحال نہیں ہوئی تھی اور اسمعیل کو سب سے زیادہ تکلیف بھی یہی تھی ۔
کیونکہ وہ خیال کر رہے تھے کہ سانپ نے نہیں کاٹا ہوتا تو ہوش میں آتے ہی نہ بولنا سمجھ میں نہیں آتا وہ فورا سانپ کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ کہیں خوف سے پھر بے ہوش نہ ہو جائے ۔
کچھ دیر اور انتظار کر کے انہوں نے پھر محبت بھرے لہجہ میں پکارا ۔بلقیس!!!!!!!!
اب اس نے ایک لمبا ٹھنڈا سانس لیا اور کہا اہ آپ- --'--------؟
اسمعیل :ہاں میں تم ہوش میں ہو؟
بلقیس نے جواب نہ دیا بلکہ سر کے اشارہ سے بتایا کہ وہ ہوش میں ہے ۔
اسمعیل: کیا اٹھ سکتی ہو؟
بلقیس :نہیں ۔۔
اسمعیل :کہیں درد ہے؟
بلقیس :نہیں!!!!!
اسمعیل :کہیں کسی قسم کی سوزش معلوم ہو رہی ہے؟
بلقیس :نہیں!!
اسمعیل :پھر اٹھ کیوں نہیں رہی؟
بلقیس :دل بیٹھا جاتا ہے!
اسمعیل :کس وجہ سے؟
بلقیس :خبر نہیں!
اسمعیل :کیا پانی پیا ہے؟
بلقیس :پی لیا ہے مگر- -------
اسمعیل :مگر کیا؟
بلقیس :شاید زیادہ پی گئی ہوں!!!
اسمعیل :مگر تم نے احتیاط کیوں نہ کی؟
بلقیس :اس وجہ سے کہ پیاس زیادہ معلوم ہو رہی تھی ۔
اسمعیل :میں سہارا دے کر بٹھا دوں تمہیں؟ "
بلقیس: نہیں ذرا لیٹے رہنے دیں ۔
اسمعیل: مگر تم بے ہوش کیوں ہوئی تھی؟
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
یہ تحریر آپ کے لئے آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
بلقیس: ٹھیریں مجھے یاد کرنے دیں ۔
اسمعیل:تم کو نیند تو نہیں آ رہی؟
بلقیس: نہیں ۔
اسمعیل: دماغ میں کچھ بھاری پن تو نہیں؟
بلقیس: ہاں کچھ کچھ ۔
اسمعیل: شاید عرصہ کے بعد پانی اور وہ بھی زیادہ پی لینے کی وجہ سے یہ کیفیت ہے ۔
بلقیس: ایسا ہی معلوم ہوتا ہے ۔
اسمعیل: کچھ یاد آیا کیوں بے ہوش ہوئی تھی؟
بلقیس: ایسی باتیں کیوں دریافت کر رہے ہیں؟ "
اسمعیل: اس لیے کہ آپ کو بے ہوش دیکھ کر مجھے تعجب ہوا تھا!!!
بلقیس: مگر آپ چلے کہاں گئے تھے؟ "
اسمعیل: تمہارے لیے پانی تلاش کرنے گیا تھا- "
بلقیس: مجھے اکیلا چھوڑ کر؟ "
اسمعیل: ہاں یہ مجھ سے خطا ہوئی مگر ۔
بلقیس: مگر کیا؟
اسمعیل: میں یہ دیکھا تھا کہ تم پانی نہ ملنے کی وجہ سے بہت مضمل ہو گئی تھی بلکہ تم سے تو چلا بھی نہیں جا رہا تھا ۔میں نے چاہا کہ اتنے میں تم سو کر اٹھو میں پانی تلاش کر لوں چنانچہ میں چل پڑا ۔
بلقیس: اور میری تنہائی کا خیال نہ کیا؟
اسمعیل: تمہاری پیاس کی شدت نے تمہاری تنہائی کا خیال نہ کرنے دیا ۔
۔
بلقیس: پھر پانی ملا؟
اسمعیل: ہاں ملا ایک آبشار ۔۔۔۔۔۔ ۔
بلقیس: پھر تم پانی لائے؟
اسمعیل: کس میں لاتا میں تم کو وہاں لے جانے کے لیے واپس لوٹا مگر جب وہاں پہنچا تو تم وہاں نہیں تھی جہاں میں چھوڑ کر گیا تھا مجھے سخت رنج ہوا بلقیس کی آنکھیں چمکنے لگیں اور اس نے کہا کیوں قلق ہوا؟ "
اسمعیل: اس لیے کہ تم میری بیوقوفی کی وجہ سے مجھ سے جدا ہو گئی تھی میں تمہیں تلاش کرتا اور پکارتا ہوا ایک جگہ چٹان پر چڑھ گیا وہاں سے پھسل پڑا اور ایک بھاری چٹان کچلنے کے لئے مجھ پر گرنے لگی وہ تو زندگی تھی بچ گیا ۔
بلقیس ہمدردانہ نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھی اس نے کہا اللہ کا شکر ہے آپ بچ گئے ۔۔۔۔۔۔
اسمعیل: سب سے زیادہ شکر اس بات کا ہے کہ تم مل گئی!!!!!
بلقیس: آپ نے پانی پی لیا؟
اسماعیل: نہیں ۔
بلقیس نے حیران ہو کر کہا ابھی نہیں پیا؟ "
اسمعیل: جب تک تم نہ پی لیتی میں کیسے پی لیتا؟ "
اب بلقیس اٹھ کر بیٹھ گئی اور اس نے افسوس بھرے لہجے میں کہا ، اوہ آپ نے ابھی تک پانی نہیں پیا؟ "
اسمعیل اس کا افسوس نہ کرو اور یہ بتاو کہ تم بے ہوش کیوں ہوئی تھی؟
بلقیس: مجھے یاد آ گیا کہ میں نے ایک سانپ دیکھا تھا وہ میرے طرف دوڑا چلا آ رہا تھا میں فرط خوف سے بے ہوش ہو گئی ۔
اسمعیل :اس نے تمہیں کاٹا تو نہیں؟ ؟
بلقیس: نہیں!!!!
اسمعیل: اللہ کا شکر ہے میں نے اس موذی کو تمہارے پاس کھڑا دیکھا تھا ۔
بلقیس: پھر کیا کیا تم نے؟
اسمعیل: میں نے اسے مار ڈالا!!!!!
بلقیس: اچھا کیا آب چلیئے پہلے پانی پی لیں ۔
اسمعیل کو پیاس لگ رہی تھی وہ اٹھ کھڑے ہوئے اور بلقیس کے ہمراہ پانی پینے چل پڑے
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
جاری ہے۔۔۔

 

سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
"مَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقُومُ بِهِ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ."
”جس نے کسی دوسرے شخص کو ریا و شہرت کا ذریعہ بنایا، تو اللہ روزِ قیامت اس کو ریا و شہرت کے مقام پر کھڑا کریں گے۔“

(سنن أبي داؤد : ٤٨٨١، صحيح)

اس حدیث کے مختلف معانی بیان کیے گئے ہیں۔ ایک معنی یہ ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو کسی نمایاں شخصیت پر صرف اس لیے الزام لگاتا یا تنقید کرتا ہے، کہ لوگوں میں مشہور ہو، تو اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کا معاملہ فاش کر کے اسے رُسوا فرما دیں گے۔

چنانچہ جب اسامہ بن قتادہ نامی شخص نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ پر الزام لگایا کہ یہ جہاد سے پیچھے رہتے ہیں، مال تقسیم کرنے میں انصاف نہیں کرتے اور فیصلہ کرتے ہوئے ظلم کرتے ہیں، تو اُنہوں نے اللہ سے دعا کی تھی :
"اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ عَبْدُكَ هَذَا كَاذِبًا، قَامَ رِيَاءً وَسُمْعَةً، فَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَأَطِلْ فَقْرَهُ، وَعَرِّضْهُ بِالْفِتَنِ."
”اے اللہ، اگر تیرا یہ بندہ جھوٹا ہے، اور صرف ریا و شہرت چاہتا ہے، تو اس کی عمر دراز کر، اور اسے کنگال کر دے اور اسے فتنوں کے سپرد فرما۔“

راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس شخص کو دیکھا کہ بزرگی کی وجہ سے اس کی بھنویں تک گِر چکی تھیں، مگر وہ راہ چلتی لڑکیوں کو تاڑا کرتا تھا۔ اور کہتا تھا کہ سعد کی بددعا مجھے لے ڈوبی ہے۔

(صحيح البخاري : ٧٥٥)


 سائیں وقاص کافی عرصے بعد اپنے دوست عبدالمالک سے ملنے گیا ، ملاقات کے دوران اچانک اس نے کہا: ارے یار! تمہارا وہ طوطا کہاں گیا جو ہر وقت باتیں کرتا رہتا تھا؟

عبدالمالک نے جواب دیا:بھئی کیا بتاوٴں، میری  شادی کے بعد وہ بے چارہ  شکستہ دل ہو کر اڑ گیا۔
سائیں وقاص: وہ کیوں؟
عبدالمالک نے جواب دیا: وہ بے چارہ  باتیں کرنے میں بیگم کا مقابلہ نہ کر سکا۔
🤔🤣😂😂🤣




نام کتاب: عقیدہ نزولِ مسیح علیہ السلام : قرآن و حدیث اور اجماعِ اُمت کی روشنی میں

از: محدث العصر علامہ محمد یوسف بنوری رحمۃ اللہ

ناشر: بیت العلم کراچی

 

فاتح اُندلس ۔ ۔ ۔ طارق بن زیاد :  قسط نمبر  19═(قلعہ ملاگا)═
 🌴⚔️🛡️فاتح اُندلس ۔ ۔ ۔ طارق بن زیاد🕌💚🌷
✍🏻تحریر:  صادق حسین صدیقی
الکمونیا ڈاٹ کام ─╤╦︻ ترتیب و پیشکش ︻╦╤─ آئی ٹی درسگاہ
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
جس چھوٹے سے دریا کنارے پر ٹڈی دل عیسائیوں کی مٹھی بھر مسلمانوں سے جنگ ہوئی تھی اس کا نام وادی بیکا تھا یا مسلمانوں نے اس کا یہ نام رکھ دیا تھا ۔
یہ چھوٹا سا دریا وادی بست کے متصل بہتا ہے ۔
مسلمانوں کو اس کے کنارہ پر عظیم الشان فتح حاصل ہوئی اور وہ پھر وہاں سے آگے بڑھے-
سامنے ہی مشہور اور بڑا دریا وادی الکبیر تھا ۔
تمام لشکر نے اس دریا کو عبور کیا اور یہاں سے اسلامی لشکر کے تین حصے ہو گئے -
ایک مغیث الرومی کی سر کردگی میں قرطبہ کی طرف روانہ ہوا دوسرا طارق کی ماتحتی میں طلیطلہ کی طرف بڑھا اور تیسرا زید کے ساتھ ملاگا کی سمت روانہ ہوا-
آب برسات کے ایام شروع ہو گئے تھے ۔
بارشیں ہونے لگی تھیں اور ندی نالے چڑھ لگے تھے ۔
اس سے اسلامی لشکر کی پیش قدمی میں دشواریاں اور رکاوٹیں حائل ہو گئی تھیں لیکن مجاہدین کچھ ایسے جوش میں بھرے ہوئے تھے کہ انہوں نے ان دقتوں کا کچھ بھی خیال نہ کیا اور وہ ندیوں اور دریاؤں کو عبور کرتے رہے ،جن عیسائیوں کو دریائے وادی بیکا کے کنارے پر شکست ہوئی تھی، ان میں سے کچھ وہاں سے بھاگ کر قرطبہ چلے گئے تھے، کچھ طلیطلہ اور بہت سے ملاگا، الورا اور اسٹیجا کی جانب دوڑ پڑے تھے ۔
یہ ہزیمت خوردہ جس طرف سے گزرے اپنی شکست اور مسلمانوں کی فتح کے واقعات کچھ اس طریقہ سے بیان کرتے چلے گئے جس سے عام عیسائیوں کے دلوں پر مسلمانوں کی ہیبت چھا گئی ۔
وہ یہ سمجھنے پر مجبور ہو گئے کہ مسلمانوں ایسی مخلوق ہیں جو مرنا نہیں جانتے اور جو مرنا نہیں جانتے وہ انسان نہیں ہو سکتے ۔
انہوں نے طلمسی گنبد کے واقعات بھی سن لیے تھے اور اس سے انہیں یہ بھی یقین ہو گیا تھا کہ اندلس کی تباہی کے دن آ گئے ہیں اور اب طاقت اسے مسلمانوں کے ہاتھوں سے نہیں بچا سکتی انہوں نے یہ بھی سن لیا کہ رازرق جو ان کا بادشاہ تھا لاپتہ تھا چونکہ عیسائی ایک شکست کھا کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے اس لیے انہوں نے یہ نہیں دیکھا تھا کہ رازرق کا کیا انجام ہوا- "
عام عیسائیوں کا یہ خیال ہو گیا کہ رازرق پر اسرار طریقہ پر غائب ہو گیا ہے اور وہ پھر کسی وقت ظاہر ہو کر مسلمانوں سے اپنی حکومت واپس لے گا ۔
مدتوں وہ اس فریب میں مبتلا رہے اسی خیال کی وجہ سے انہوں نے ہر جگہ مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں کر لیں اور طے کیا کہ خواہ مسلمان کوئی ہوں یعنی جن ہوں یا ایسی مخلوق جو مرنا نہ جانتی ہو وہ ان کا مقابلہ کریں گے اور آخری دم تک لڑیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے دلوں پر ہول سا طاری تھا اور وہ مسلمانوں کا نام سنتے ہی ڈر جاتے تھے ۔
زید اپنے دستے کے ساتھ ملاگا کی طرف بڑھ رہے تھے اور ان کے ساتھ صرف دو ہزار مجاہدین تھے چونکہ وادی بیکا کے کنارے پر انہیں مال غنیمت میں ہزاروں خیمے مل گئے تھے اس لیے سب خیموں میں رہتے تھے اور اس طرح وہ بارش سے امن میں تھے مگر جس طرف سے بھی ان کا گزر ہوا انہوں نے دیہات اور قصبات کو خالی اور غیر آباد پایا وہاں کے باشندے اپنا سب کچھ لے کر ملاگا چلے گئے تھے مسلمان جانتے تھے کہ عیسائیوں کا اس طرح ایک جگہ جمع ہونا انہیں مشکلات میں مبتلا کر دے گا وہ نہیں چاہتے تھے کہ عیسائی مجتمع ہوں مگر یہ ان کے بس کی بات نہ تھی کہ وہ انہیں روک سکیں- "
جب زید ملاگا پہنچا تو انہوں نے اسے ایک مضبوط اور اونچا قلعہ پایا اور قلعہ کی تمام فصیل عیسائیوں سے بھری ہوئی دیکھی وہ سمجھ گئے کہ جس طرف سے وہ آئے ہیں وہاں کے تمام عیسائی آ آ کر جمع ہو گئے ہیں- "
اور وہ فصیل کو درست کر کے لڑائی کے تمام سامان مہیا کر کے ہر طرح تیار بیٹھے تھے اس وقت قلعہ کے اندر پندرہ سولہ ہزار فوج تھی مسلمان صرف دو ہزار ہی تھے ۔
پہلے عیسائیوں کا خیال تھا کہ انہوں نے محض دو ہزار مسلمانوں کو دیکھا تو ان کے حوصلے بڑھ گئے اور انہوں نے طے کر لیا کہ ان کا مقابلہ کھلے میدان میں کریں ۔
زید نے قلعہ سے تین میل کے فاصلے پر اپنا خیمہ لگوایا ۔
وہ اس فکر میں پڑ گئے کہ کوئی ایسا آدمی مل جائے جو اندلس کے عیسائیوں کی زبان سے پوری طرح آشنا ہو تاکہ وہ انہیں پیغام صلح دیں ۔
مگر ان کے تمام لشکر میں ایک شخص بھی ایسا نہیں ملا لہذا مجبورا دوسرے روز وہ خود ہی کچھ آدمیوں کو ساتھ لے کر قلعہ کے نزدیک گیا ۔
قلعہ والوں نے پہلے سوچا پتھروں اور تیروں سے ان کا استقبال کریں پھر یہ سوچ کر رک گئے کہ ان کی بات سن لی جائے گی ۔
چونکہ مسلمان چند ہی آدمی تھے اس لیے وہ سمجھ گئے کہ شاید قاصد ہیں اور کچھ کہنے کےلئے آئے ہیں 
مسلمان قلعہ سے کچھ فاصلے پر جا کر رکے ۔
زید کے ہاتھ میں اسلامی پرچم تھا اور اس کا پھر یرا بڑے رعب و داب کے ساتھ ہوا میں لہرا رہا تھا زید نے بلند آواز سے کہا ۔
عیسائیو میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں- "
عام عیسائیوں نے کچھ نہ سمجھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اس لئے وہ عربی سے بالکل ناواقف تھے مگر قلعہ کے اندر کچھ یہودی تھے اور یہودی خوب جانتے تھے کہ عیسائی عربی سے بالکل ناواقف تھے لیکن قلعہ کے اندر کچھ یہودی تھے جو عربی خوب جانتے تھے وہ جلدی سے ایک یہودی کو پکڑ لائے ۔ اور یہودی نے برج میں آ جا جھانکا ۔
وہ بوڑھا تھا اس کی ڈاڑھی لمبی اور سفید تھی ۔
وہ اپنا مخصوص لباس پہنے تھا ۔
اس کا لباس ریشمی تھا جس سے مسلمانوں نے سمجھ لیا کہ وہ کوئی متمول آدمی ہے ۔
یہودی عرب میں بھی آباد تھے اور شام اور افریقہ میں بھی ۔
یہ قوم شروع ہی سے تجارت پیشہ اور تجارت کی بدولت اچھی خاصی مال دار ہے ۔
اس مسلمان انہیں ان کے لباس سے پہچان لیتے تھے ۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
یہ تحریر آپ کے لئے آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
یہودی نے چیخ کر کہا- "تم کیا کہنا چاہتے ہو- "
زید نے اس سے دریافت کیا کہ تم یہودی ہو؟ "
یہودی نے افسوس بھرے لہجے میں کہا ہاں میں بد قسمت یہودی ہی ہوں -"
زید: تم جانتے ہو کہ عیسائی تمہیں کس قدر حقیر و ذلیل سمجھتے ہیں؟
یہودی خوب جانتا ہوں-
زید اور تم یہ بھی جانتے ہو کہ ہم مسلمان تمہاری قوم کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟
یہودی مجھے اس کی بھی خبر ہے ۔
زید تم بتا سکتے ہو کہ قلعہ کے اندر کتنے عیسائی ہیں؟ "
یہودی نے کہا لڑنے والے صرف پندرہ ہزار ہیں اور ان کے علاوہ عام عیسائی بھی اتنے ہی ہیں اگرچہ وہ تمہیں تھوڑا دیکھ کر شیر ہو گئے ہیں تاہم ان کے دلوں پر تمہاری بہت ہیبت چھائی ہوئی ہے- "
زید نے کہا کہ ان سے کہو اگر یہ صلح کر لیں تو اچھا ہے یہودی خاموش ہو کر پیچھے ہٹ گیا مسلمان سمجھ گئے کہ وہ عیسائیوں سے گفتگو کرنے گیا ہے کچھ دیر کے بعد اس نے پھر جھانکا اور چلا کر بولا
عیسائی معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کن شرائط پر؟
زید محض ادائے جزیہ پر!!!!!
یہودی نے کہا عیسائی اس بات پر آمادہ نہیں ہیں!
زید وہ کیا چاہتے ہیں؟
یہودی: وہ کہتے ہیں کہ اگر تم یہاں سے چلے جاو تو وہ تمہارا تعاقب نہیں کریں گے ۔
زید: تم اپنے لیے امان حاصل کرنا چاہتے ہو؟ -
یہودی: بدکار رازرق نے میری بیٹی راحیل کو زبردستی پکڑوا لیا ہے ۔
زید: اور شاید وہ لڑکی طلیطلہ میں ہے؟ "
یہودی: میں وہاں گیا تھا وہ وہاں بھی نہیں ہے ۔
زید پھر کہاں گئی ہے؟
یہودی: خدا کو ہی خبر ہے صرف اتنا معلوم ہوا تھا کہ وہ رات کو اچانک غائب ہو گئی تھی ۔
زید: کہیں رازرق نے اسے مروا تو نہیں دیا؟
یہودی :میں نے اس کے متعلق بھی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اسے قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ غائب ہے میں یہ سوچ کر یہاں چلا آیا کہ شاید وہ یہاں ہو لیکن وہ یہاں بھی نہیں آئی ۔
زید :مجھے تم سے ہمدردی ہے ۔
یہودی: مجھے امید ہے کہ وہ مجھے تمہارے ذریعے مل جائے گی ۔
زید : ہم اس کی تلاش میں پوری پوری کوشش سے کام لیں گے ۔
یہودی : آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟
زید اگر کوئی خفیہ راستہ قلعہ کو جاتا ہو تو ہم کو بتا دو-
یہودی : راستہ تو تھا مگر انہوں نے بند کر دیا ہے دیکھئے عیسائی لشکر قلعہ سے باہر نکلنے والا ہے آپ پر اچانک حملہ کرنے کے لیے آپ جلدی سے تیار ہو جائیں ۔
زید تمہارا شکریہ!!!!!!
یہودی : فتح کے وقت یہودیوں کو نہ بھولیے گا ۔
یہ قوم نہایت ہی مظلوم ہے ۔
زید :اطمنان رکھیں یہودیوں کے جان و مال محفوظ رہیں گے ۔
زید واپس لوٹ آئے اور انہوں نے اپنے لشکر کو مسلح ہونے کا حکم دے دیا-
ابھی مسلمان اچھی طرح مسلح بھی نہ ہوئے تھے کہ قلعہ کا دروازہ کھلا اور عیسائی لشکر ایک عظیم سیلاب کی مانند میدان کی جانب بڑھنے لگے 
*ⲯ﹍︿﹍︿﹍ⲯ﹍ⲯ﹍︿﹍☼*
جاری ہے۔۔۔


اگر آپ سیل کے مواد کو ملحقہ سیلز میں کاپی کر رہے ہیں، تو آپ فل ہینڈل پر کلک کر کے گھسیٹ سکتے ہیں۔ فل ہینڈل منتخب سیل کے نیچے دائیں کونے میں چھوٹا مربع ہے۔

تاہم، بڑی اسپریڈشیٹ کے ساتھ، یہ عجیب ہوسکتا ہے کیونکہ آپ کو اپنے ماؤس کا بٹن دبا کر رکھنا ہوگا اور ایکسل کے اپنی شیٹ کے نیچے تک سکرول کرنے کا انتظار کرنا ہوگا۔ خوش قسمتی سے، ایک شارٹ کٹ ہے۔ اگر آپ فل ہینڈل پر ڈبل کلک کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر سیل کے مواد کو نیچے کی طرف کاپی کر دے گا۔

طریقہ: 
اپنی ایکسل اسپریڈشیٹ کھولیں اور اس فارمولے کے ساتھ سیل کا پتہ لگائیں جسے آپ کاپی کرنا چاہتے ہیں۔
اسے منتخب کرنے کے لیے فارمولے کے ساتھ سیل پر کلک کریں۔
اپنے ماؤس پوائنٹر کو منتخب سیل کے نیچے دائیں کونے میں لے جائیں۔ آپ کو ایک چھوٹا سا سیاہ مربع دیکھنا چاہئے، جو فل ہینڈل ہے ۔
فل ہینڈل پر ڈبل کلک کریں۔ یہ ملحقہ کالموں کی قطاروں سے مماثل ہوتے ہوئے آپ کے ڈیٹا کے آخر تک فارمولے کو خود بخود کاپی کر دے گا۔
یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا فارمولہ صحیح طریقے سے کاپی کیا گیا ہے اپنے ڈیٹا کے نیچے تک سکرول کریں۔

یہ شارٹ کٹ یقینی طور پر اس عمل کو تیز کرنے اور آپ کو زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔  

 

╏╠═🕌═[𝍖🕋𝍖 درسِ قرآن 𝍖🕋𝍖] 🌹 🌹  🌹

 سورہ المآئدۃ آیت نمبر 109
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے

یَوۡمَ یَجۡمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ فَیَقُوۡلُ مَا ذَاۤ اُجِبۡتُمۡ ؕ قَالُوۡا لَا عِلۡمَ  لَنَا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ عَلَّامُ  الۡغُیُوۡبِ ﴿۱۰۹﴾
ترجمہ: وہ دن یاد کرو جب اللہ تمام رسولوں کو جمع کرے گا، اور کہے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا تھا ؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں، پوشیدہ باتوں کا تمام تر علم تو آپ ہی کے پاس ہے۔ (٧٥)
تفسیر: 75: قرآن کریم کا یہ خاص طریقہ ہے کہ جب وہ اپنے احکام بیان فرماتا ہے تو اس کے ساتھ آخرت کا کوئی ذکر یا پچھلی امتوں کی فرماں برداری یا نافرمانی کا بھی ذکر فرماتا ہے، تاکہ ان احکام پر عمل کرنے کے لیے آخرت کی فکر پیدا ہو، چنانچہ وصیت کے مذکورہ بالا احکام کے بعد اب آخرت کے کچھ مناظر بیان فرمائے گئے ہیں، اور چونکہ کچھ پہلے عیسائیوں کے غلط عقائد کا تذکرہ تھا، اس لیے خود حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے آخرت میں جو مکالمہ ہوگا اس کا خاص طور پر ذکر فرمایا گیا ہے۔ اور شروع کی اس آیت میں تمام پیغمبروں سے اس سوال کا ذکر ہے کہ ان کی امتوں نے ان کی دعوت کا کیا جواب دیا تھا ؟ اس کے جواب میں انہوں نے اپنی لا علمی کا اظہار کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دیا میں تو لوگوں کے ظاہری بیانات پر ہی فیصلہ کرنے کے مجاز تھے، لہذا جس کسی نے ایمان کا دعویٰ کیا ہم نے اسے معتبر سمجھ لیا، لیکن یہ معلوم کرنے کا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا کہ اس کے دل میں کیا ہے ؟ آج جبکہ فیصلہ دلوں کے حال کے مطابق ہونے والا ہے، ہم یقین کے ساتھ کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ دلوں کا پوشیدہ حال تو صرف آپ ہی جانتے ہیں۔ البتہ جب لوگوں کے ظاہری رد عمل ہی کے بارے میں انبیاء کرام سے گواہی لی جائے گی تو وہ ان کے ظاہری اعمال کی گواہی دیں گے، جس کا ذکر سورة نساء (41:4) اور سورة نحل (89:16) وغیرہ میں آیا ہے۔
 آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی




 جب آپ پستے باقاعدگی سے کھاتے ہیں تو آپ کے جسم کو کیا حاصل ہوتا ہے؟


کیا پستے پر تھوڑا سا گری دار میوے ڈالنا ٹھیک ہے؟ یہاں کیا ہوتا ہے جب آپ ان غذائی پاور ہاؤسز کو اپنے کھانے کے معمول کا حصہ بناتے ہیں۔

یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ آپ ہر روز پستے کیوں کھاتے ہیں ۔ اپنے مخصوص خولوں اور بھرپور ذائقے کے لیے پہچانے جانے والے یہ چھوٹے گری دار میوے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔ نرم سبز سے لے کر ہلکے ہاتھی دانت تک، پستے ایک خوشگوار کرنچ اور قدرے میٹھا، گری دار میوے کا ذائقہ فراہم کرتے ہیں، جو انہیں مختلف قسم کے کھانوں اور نمکینوں میں بہترین ساتھی بناتے ہیں۔

لیکن اگر آپ واقعی ہر روز پستے کھاتے ہیں تو کیا ہوگا؟ شکر ہے، ان کے غذائی اجزاء کی کثرت کی وجہ سے، جب آپ ان گری دار میوے کو کھاتے ہیں تو آپ کو کچھ بہت متاثر کن فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔


پستے کی غذائیت
بغیر نمکین پستے کے 1 سرونگ (1 اونس) کے لیے غذائیت کی معلومات درج ذیل ہیں:

کیلوریز : 165 
پروٹین : 6 جی 
کل چربی : 13 گرام 
سیر شدہ چربی : 2 جی 
کاربوہائیڈریٹ : 8 جی
غذائی ریشہ : 3 جی 
کل چینی : 2 جی 
شامل چینی : 0 گرام
کولیسٹرول : 0 ملی گرام
سوڈیم : 1.7 ملی گرام
میگنیشیم: 30 ملی گرام
فولیٹ: 14 ملی گرام
پوٹاشیم: 277 ملی گرام

یہ کافی غذائیت سے بھرا  نٹ ہے۔ "پستے تمام نو ضروری امینو ایسڈز کے ساتھ مکمل پروٹین کا ایک ذریعہ ہیں، ان میں صحت مند مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے، ان میں فائبر ہوتا ہے اور ان میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں،" ٹیلر برگرین، ایم ایس، آر ڈی این ، کیلیفورنیا میں مقیم رجسٹرڈ غذائی ماہر بتاتے ہیں۔

پستے کے صحت سے متعلق فوائد:
آپ کو بہتر بلڈ پریشر ہو سکتا ہے۔
پستے میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو صحت مند بلڈ پریشر کو سہارا دیتے ہیں، بشمول کیلشیم اور میگنیشیم۔ یہ پوٹاشیم کا قدرتی ذریعہ بھی ہیں، ایک معدنیات جو جسم میں سوڈیم کے اثرات کو روکنے میں مدد کرتا ہے، خون کی نالیوں کے بہتر کام اور بلڈ پریشر کی سطح کو معمول پر لانے میں مدد کرتا ہے۔ 2 ان معدنیات کے علاوہ، پستے دل کے لیے صحت مند مرکبات جیسے فائٹوسٹیرولز اور اینٹی آکسیڈنٹس پیش کرتے ہیں ، جو اضافی قلبی فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ غذائی اجزاء 13 بے ترتیب کنٹرول شدہ ٹرائلز کے میٹا تجزیہ کے نتائج کے لیے ذمہ دار ہو سکتے ہیں جس میں پتا چلا کہ پستے کا استعمال سسٹولک بلڈ پریشر میں کمی سے منسلک ہے (پڑھنے پر سب سے اوپر نمبر)۔ 3

آپ کی آنکھوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
پستے کی خوبصورت سبز اور جامنی رنگتیں جزوی طور پر دو کیروٹینائڈز کی سطح کی وجہ سے ہیں جن میں شامل ہیں: لوٹین اور زیکسینتھین۔ یہ کیروٹینائڈز نہ صرف پستے کو انتہائی رنگین نظر آنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ یہ ہماری آنکھوں کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ Lutein اور zeaxanthin ریٹنا میں پائے جاتے ہیں اور ممکنہ طور پر نقصان دہ روشنی کو فلٹر کرنے میں مدد کرتے ہیں، آنکھوں کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں جو بینائی کی کمی کا باعث بنتے ہیں، جیسے عمر سے متعلق میکولر انحطاط اور موتیا بند۔ 4

آپ کا وزن صحت مند ہو سکتا ہے۔
کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ گری دار میوے کھانے کے نتیجے میں وزن بڑھ جائے گا. تاہم، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پستے کے استعمال کا وزن بڑھنے یا موٹاپے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 5 , 6 پستے اپنی منفرد غذائیت کی وجہ سے وزن کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان گری دار میوے میں پروٹین اور فائبر کا امتزاج پیٹ بھرنے کے جذبات کو فروغ دیتا ہے، جس سے زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید یہ کہ جو لوگ پستے کھاتے ہیں ان کی غذا صحت مند ہوتی ہے۔ چار ماہ تک روزانہ 1.5 اونس پستے کھانے کا تعلق فائبر کی مقدار میں اضافے اور مٹھائیوں کے کم استعمال سے ہے۔ 7 اور دیگر اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ درختوں کے گری دار میوے (جیسے پستے) کو اسنیکس کے طور پر استعمال کرنے کا تعلق نوجوان بالغ خواتین میں زیادہ کاربوہائیڈریٹ اسنیکس کھانے کے مقابلے میں کمر کے طواف میں کمی سے ہے۔ 8

آپ کو خون میں گلوکوز کا بہتر کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے۔
پستے کھانے سے آپ کو اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اگر آپ کو ذیابیطس یا پری ذیابیطس ہے تو یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ 9 صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر کا ان کا مجموعہ خون میں شکر کے جذب کو کم کرکے خون میں گلوکوز کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

ہو سکتا ہے آپ نے گٹ کی صحت کو بہتر بنایا ہو۔
پستے کھانے سے آپ کے آنتوں کی صحت کو فروغ مل سکتا ہے۔ ان کے فائبر کے ساتھ، جو آپ کو باقاعدگی سے رہنے میں مدد دے سکتا ہے، گری دار میوے آنتوں کی صحت کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔ برگرین کا کہنا ہے کہ "2023 کے جائزے کے مطالعے کی رپورٹ ہے کہ پستے کے روزانہ استعمال سے آپ کے مائکرو بایوم میں کچھ بیکٹیریا بڑھتے ہیں جو بائٹریٹ پیدا کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے، ایک ضروری قسم کا فیٹی ایسڈ جو آپ کی بڑی آنت کے خلیوں کے لیے ایندھن کا کام کرتا ہے،" برگرین کہتے ہیں۔ 10 اگرچہ مزید تحقیق — خاص طور پر انسانوں پر — کی ضرورت ہے، لیکن آپ کے آنتوں کی صحت کا خیال رکھنا آپ کے ہاضمے، وزن، مدافعتی نظام اور بہت کچھ کے لیے اہم ہے۔ پستہ آنتوں کی صحت مند غذا کا حصہ ہو سکتا ہے۔

کیا پستے سب کے کھانے کے لیے محفوظ ہیں؟
اگر آپ کو پستے سے الرجی ہے تو یہ گری دار میوے کھانے کے لیے محفوظ نہیں ہیں۔ (اگر آپ کو دوسرے درختوں کے گری دار میوے سے الرجی ہے، تو آپ پستے کو برداشت نہیں کر سکتے یا نہیں کر سکتے؛ اپنے ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے بات کریں۔) بصورت دیگر، الرجی کے علاوہ، "پستے کے استعمال کے بہت کم خطرات ہیں،" الزبتھ شا بتاتی ہیں۔ ، MS, RDN ، ایک رجسٹرڈ غذائی ماہر غذائیت اور کک بک مصنف۔ تاہم، وہ مزید کہتی ہیں، گری دار میوے 4 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے دم گھٹنے کا خطرہ ہو سکتے ہیں، اس لیے اگر آپ گری دار میوے کو نوجوان کھانے والوں کے ساتھ بانٹ رہے ہیں، تو انہیں ڈپ کے طور پر خالص کھایا جائے گا۔

مزید برآں، جو لوگ ہاضمے کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں وہ محسوس کر سکتے ہیں کہ پستے، جب زیادہ مقدار میں کھائے جاتے ہیں، ان میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے تکلیف ہو سکتی ہے۔ آخر میں، گردے کی پتھری یا پوٹاشیم کی اعلی سطح والے افراد کو پستے کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے سے مشورہ کرنا چاہیے، کیونکہ گری دار میوے میں آکسیلیٹ ہوتے ہیں، جو پتھری کی تشکیل کو فروغ دے سکتے ہیں۔

پستے سے لطف اندوز ہونے کے لیے نکات
ذائقوں کے ساتھ جوڑیں۔
پستے میں قدرتی طور پر بھرپور اور قدرے میٹھا ذائقہ ہوتا ہے جو انہیں مختلف پکوانوں کے لیے ایک اچھا انتخاب بناتا ہے۔ یہاں چند خیالات ہیں:

پستے کے ساتھ میٹھے پھل جیسے انگور یا سیب کا طومار کھائیں۔ 
پستے کو لذیذ پنیر کے ساتھ جوڑیں، جیسے بکرے کا پنیر یا تیز چیڈر۔ (اگر آپ پسند محسوس کر رہے ہیں، تو آگے بڑھیں اور اوپر کچھ شہد ڈالیں!)
چاکلیٹ بوندا باندی والے پھلوں پر چھڑکیں، جیسا کہ ہمارے چاکلیٹ پستا کیوی میں ۔
ٹاپنگ کے طور پر استعمال کریں۔
مزیدار کرنچ اور گری دار میوے کا ذائقہ شامل کرنے کے لیے سلاد یا دہی میں کٹے ہوئے پستے شامل کریں۔ ہماری چائی چیا پڈنگ ایک مزیدار نسخہ ہے جو بناوٹ کے لیے پستے کے ساتھ چیا پڈنگ کو سب سے اوپر رکھتی ہے۔ پرو ٹِپ: پستے کے ذائقے کو تیز کرنے کے لیے پہلے ہلکے سے ٹوسٹ کرنے پر غور کریں۔ 

پستے کو پروٹین کوٹنگ کے طور پر استعمال کریں۔ 
چکن، مچھلی یا ٹوفو جیسے پروٹینز کے لیے پستے کی مزیدار کرسٹ بنانے کے لیے پستے کو باریک ٹکڑوں میں کچل کر بریڈ کرمبس یا پانکو کے ساتھ ملا دیں۔ جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے ساتھ سیزن کریں، اور پھر بیکنگ یا پین سیئرنگ سے پہلے مکسچر میں پروٹین کوٹ دیں۔ اسی طرح کی تکنیک ہمارے پستہ کرسٹڈ ہیلی بٹ کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ 

ڈیسرٹس میں شامل کریں۔
پستے کو کاٹ کر کیک کے بیٹر یا کوکی کے آٹے میں جوڑ دیں۔ انہیں آئس کریم یا شربت کے اوپر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جس میں بناوٹ اور غذائیت کا اشارہ ملتا ہے۔ Strawberry-Pistachio Greek Yogurt Bark میٹھے کے وقت پستے کے استعمال کا ایک اور لذت بخش طریقہ ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات:

کیا پستے وزن کم کرنے کے لیے صحت مند ہیں؟
جی ہاں پستہ وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر فراہم کرتے ہیں، جو اعتدال میں کھائے جانے پر ترپتی کو فروغ دینے اور کیلوریز کی مجموعی مقدار کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

کیا ہر روز پستے کھانا ٹھیک ہے؟
پستہ ہر روز کھایا جا سکتا ہے۔ "درحقیقت، 2020 کے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ پستے کا روزانہ استعمال صحت مند خواتین کی مجموعی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

پستہ کھانے کے کیا مضر اثرات ہوتے ہیں؟
اگرچہ پستے عام طور پر محفوظ ہوتے ہیں، لیکن ضرورت سے زیادہ استعمال ان کے فائبر مواد کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ کیلوری والے بھی ہیں، اعتدال میں ان کا استعمال کرنے کی ایک اور وجہ۔ مزید برآں، پستہ نٹ الرجی والے افراد کے لیے الرجک رد عمل کا سبب بن سکتا ہے۔

کیا پستے پیٹ کی چربی جلاتے ہیں؟
پستے سمیت کوئی خاص غذا پیٹ جیسے مخصوص حصے میں چربی کے نقصان کو نشانہ نہیں بنا سکتی۔ تاہم، انہیں متوازن غذا میں شامل کرنا مجموعی طور پر وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے وقت کے ساتھ ساتھ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پستے پروٹین ہیں یا کاربوہائیڈریٹ؟
پستے بنیادی طور پر صحت مند چکنائی کا ذریعہ ہیں لیکن ان میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ بھی ہوتے ہیں۔ وہ فی اونس تقریباً 6 گرام پروٹین پیش کرتے ہیں، جو انہیں اضافی پروٹین کی مقدار کے لیے ایک اچھا نٹ انتخاب بناتے ہیں۔

خلاصۃ الکلام
پستے کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ایک مثبت اور صحت مند انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور گری دار میوے پروٹین، صحت مند چکنائی اور ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں، جو انہیں ایک بہترین سنیک آپشن بناتے ہیں۔ پستے کا باقاعدگی سے استعمال دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، وزن کے انتظام کو فروغ دیتا ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget