🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 94 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
نماز میں بولنا یا بلاضروت آواز نکالنا
1. نماز میں قصدا یا بھول کر یا خطاء بولنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
2. اگر درد یا مصیبت کی وجہ سے نماز میں آہ یا اوہ یا اف یا ہائے کہے یا زور سے روئے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے، البتہ اگر مریض مرض سے بےقابو ہوجائے اور اس سے بےاختیار آہ یا ہائے نکل جائے تو نماز نہیں ٹوٹتی، اسی طرح اگر جنت یا دوزخ کو یاد کرنے سے دل بھر آیا اور زور سے آواز یا آہ یا اف وغیرہ نکل جائے تو نماز نہیں ٹوٹی۔
3. بلاضرورت کھنکھارنے اور گلا صاف کرنے سے جب ایک آدھ حرف بھی پیدا ہوجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے، البتہ ضرورت اور مجبوری کے وقت کھنکھارنے سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/215
* تسہیل بہشتی زیور 1/299
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━