عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وظیفہ


 سوال: عمرہ کے جانے کیلئے جو درود شریف پڑھا جاتا ہے وہ کون سا هے؟


جواب: صورتِ مسئولہ میں عمرہ پر جانے کے لیے کوئی مخصوص درود شریف نہیں ہے، البتہ بعض بزرگوں کے مجربات میں سے ہے کہ جو شخص ہر اذان کے وقت اذان کا جواب، اذان کے بعد کی مسنون دعا، درود شریف اور پھر اس کے بعد تین مرتبہ تلبیہ پڑھے گا  تو اللہ پاک ان کو عمرے کی سعادت سے نوازے گا،نیز عمرے کی سعادے کے حصول کے لیے مذکورہ عمل کے ساتھ ساتھ عام احوال میں بھی درود شریف کی کثرت اور مذکورہ دعا کا بھی اہتمام فرمائیں:

"لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ".


صحیح مسلم میں ہے:

"عن قتادة، عن أبي العالية، عن ابن عباس، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول عند الكرب: «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم»".

(کتاب الذکر والدعاء والتوبة والاستغفار،باب دعاء الکرب،ج:8،ص:85،رقم الحدیث:2730،ط:دار الطباعة العامرۃ)

فقط واللہ أعلم

 

فتوی نمبر : 144605101310
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی