🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 254* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(24) اشارہ سے نماز پڑھنے والا تندرست ہوگیا:*
اگر کوئی شخص سر کے اشارہ سے نماز پڑھ رہا تھا اسی دوران وہ رکوع سجدہ پر قادر ہوگیا تو اگر رکوع اور سجدہ کا اشارہ کرنے سے پہلے یہ صورت پیش آئی ہے تو رکوع سجدہ سے نماز پوری کرلے گا،اور اگر رکوع سجدہ کے اشارہ کے بعد قدرت ہوئی تو اب اس کی نماز باطل ہوگئی ازسر نو رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پڑھنی ہوگی۔یہ تفصیل اس وقت ہے جب کہ کھڑے یا بیٹھے ہونے کی حالت میں اشارہ کر رہا ہو،اس کے برخلاف اگر لیٹ کر اشارہ سے نماز پڑھ رہا تھا اسی درمیان بیٹھنے پر قادر ہوگیا تو اب اس کی نماز بہرحال فاسد ہو جائے گی اور اسے ازسر نو پڑھنی ہوگی؛ الا یہ کہ تکبیر تحریمہ کہتے ہی قادر ہوجائے تو اب رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پڑھ لے۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا:2/571
(2) شامی بیروت:2/499
(3) تقریرات رافعی:2/77
(4) کتاب المسائل:1/576:577
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں