🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 244* ・❱━━━
*مریض کی نماز سے متعلق مسائل:*
*(5) کھڑے ہونے میں قرآت سے عاجزی:*
اگر کسی شخص کو مثلاً سانس پھولنے کا مرض ہے اور حالت یہ ہے کہ اگر وہ کھڑا ہوتاہے،تو قرآت کا فرض نہیں ادا کرسکتا،جب کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے میں یہ کیفیت نہیں ہوتی،توایسے شخص کے لیے بھی بیٹھ کر نماز پڑھنا لازم ہے۔
*(6) مسجد میں جا کر نماز پڑھنے میں قیام سے عاجزی:*
اگر کسی شخص کی حالت یہ ہے کہ پیدل چل کر مسجد جائے تو وہاں جماعت کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتا جب کہ گھر میں قیام پر قادر ہے،تو ایسے شخص کے لیے مسجد جانے کے بجائے گھر میں کھڑے ہوکرتنہا نماز پڑھنا ضروری ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا:2/565
(2) عالمگیری:1/138
(3) حاشیہ الطحطاوی:435
(4) حلبی کبیر:267
(5) کتاب المسائل:1/569
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں