Top Ad unit 728 × 90

✨📰 خاص مضامین 📰🏅

random

کسی عمل کے مقبول ہونے کے لئے صرف خلوص نیت کافی نہیں ہے


ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋-سورۃ الکہف آیت 104-🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼


اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا

ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋-لفظی-ترجمہ-🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼


اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ ضَلَّ : برباد ہوگئی سَعْيُهُمْ : ان کی کوشش فِي : میں الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا : دنیا کی زندگی وَهُمْ : اور وہ يَحْسَبُوْنَ : خیال کرتے ہیں اَنَّهُمْ : کہ وہ يُحْسِنُوْنَ : اچھے کر رہے ہیں وہ صُنْعًا : کام

ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋-ترجمہ-🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼


یہ وہ لوگ ہیں کہ دنیوی زندگی میں ان کی ساری دوڑ دھوپ سیدھے راستے سے بھٹکی رہی، اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ (52)

ⲯ🌹﹍︿🕌﹍︿﹍🕋-تفسیر-🕋﹍ⲯ﹍🌹ⲯ🌹﹍︿🕌﹍☼


52: اس آیت کریمہ نے یہ بڑی حقیقت واضح فرمائی ہے کہ کسی عمل کے مقبول ہونے کے لئے صرف خلوص نیت کافی نہیں ہے، بلکہ راستے کا سیدھا ہونا بھی ضروری ہے، بہت سے کافر خلوص کے ساتھ ایک کام کو اچھا سمجھ کر کرتے ہیں، لیکن چونکہ وہ کام انہوں نے خود اپنی طرف سے گھڑا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ یا اس کے بھیجے ہوئے پیغمبروں کی طرف اس کام کی کوئی سند نہیں ہوتی، اس لئے وہ ساری محنت اکارت ہو کر رہ جاتی ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.