🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
━━❰・ *پوسٹ نمبر 226* ・❱━━━
*امامت و جماعت کے مسائل:*
*(42) نفل یاسنت پڑھتے ہوئے نماز کھڑی ہوگئی تو کیا کرے؟*
اگر کسی نے نفل یا سنت کی نیت باندھ رکھی تھی کہ نماز کھڑی ہوگئی تو اب تین صورتیں ہیں:
(1) اگر اس نے ابھی دو رکعت پوری نہیں کی ہے تو فوراً نماز نہ توڑے؛ بلکہ دو رکعت پوری کرکے سلام پھیر کر نماز میں شریک ہو جائے۔
(2) اور اگر سنت کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوچکا تھا مگر ابھی سجدہ نہیں کیا تھا،تو لوٹ کر قعدہ میں آکر سلام پھیر دے اور جماعت میں شریک ہوجائے۔
(۳) اور اگر تیسری رکعت کا سجدہ بھی کر لیا تھا تو اب چوتھی رکعت پوری کرکے ہی جماعت میں شریک ہو۔
📚حوالہ:
(1) الدرالمختار مع ردالمحتار کراچی:2/507
(2) کتاب المسائل:1/418:419
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍ مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں: