░▒▓★ احکامِ الصلوة★⡷⠂❪❂❫⠐⢾ پوسٹ نمبر 202 ▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

    ━━❰・ پوسٹ نمبر 202 ・❱━━━
            صف بندی سے متعلق مسائل:

 (4) صفِ اول کی فضیلت: 
احادیثِ شریفہ میں صفِ اول کی بڑی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں:
🔸 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" کہ اگر تمہیں یہ پتہ چل جائے کہ صفِ اول میں کتنا ثواب ہے تو پھر قرعہ اندازی (کرکے باری مقرر کرنے) کا انتظام ہوا کرے گا۔
🔸 ایک اور روایت میں پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:" مردوں کی سب سے بہتر صف پہلی صف ہے,اور سب سے بری (کم ثواب والی) صف آخری ہے،اور(اگر عورتیں بھی جماعت میں شامل ہوں تو) عورتوں کی سب سے قابلِ تعریف صف آخری ہے اور سب سے بری صفِ اول ہے۔
آج کل پہلی صفوں کے اہتمام میں  بہت کوتاہی پائی جاتی ہے،سردی کے زمانہ میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ دھوپ کی جگہ نماز پڑھیں جب کہ آگے کی صفیں خالی پڑی رہتی ہیں، اور گرمی کے زمانہ میں ایسی جگہ تلاش کی جاتی ہے جہاں پنکھوں کی ہوا زیادہ آرہی ہو، قطع نظر اس کے کہ وہ پہلی صف ہے یا بعد کی؟ یہ طریقہ قطعاً نامناسب ہے۔ اس کے بجائے ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم اگلی صفوں میں نماز پڑھ کر زیادہ سے زیادہ ثواب کے مستحق بنیں؛ کیوں کہ نماز میں اللہ کی رحمت اس شخص کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہے جو امام کے بالکل  پیچھے ہوتا ہے، اس کے بعد صفِ اول کے دائیں بائیں جانب کھڑے ہوئے نمازیوں کی طرف اور پھر دوسری صف اور بقیہ صفوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔

📚حوالہ:
(1) مسلم شریف:1/182:
(2)  شامی زکریا:2/310
(3) کتاب المسائل:1/433

 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی